جماعت احمدیہ لاہور کا ایک جلسہ
Jamaat Ahmadiyya Lahore ka Ek Jalsa
Paigham-e-Sulh (Pakistan), 17th March 1914 Issue (Vol. 1, No. 104, p. 1)
آج مورخہ ۱۶ مارچ ۱۹۱۴ء کو جماعت احمدیہ لاہور کا ایک ضروری جلسہ مسجد احمدیہ واقعہ احمدیہ بلڈنگس (لاہور) میں منعقد ہوا۔ جس میں جناب ڈاکٹر سیّد محمد حسین شاہ صاحب نے قادیان مرقومہ بالا روئداد مختصر طور پر سنائی۔ اور جماعت سے عرض کیا کہ وہ اِس معاملہ کے متعلق خوب سوچ بچار کے کام لیں۔ اور جماعت کے سربرآوردہ اور اہل الرائے اصحاب جمع ہو کر مشورہ کریں۔ اور حضرت مسیح موعود کے اُس حکم کو مدِّنظر رکھ کر کہ ”انجمن خدا کے مقرر کردہ خلیفہ کی جانشین ہوگی اور اُس کے فیصلے قطعی ہوں گے“۔ ڈاکٹر صاحب کی اس موثر تقریر کے بعد چند ایک اور بزرگوں نے اپنی رائیں دیں۔ اور بالآخر اِس معاملہ کو کسی آئندہ وقت پر ملتوی کیا گیا۔ کیونکہ بوجہ قلتِ وقت کوئی قطعی فیصلہ نہ ہوسکتا تھا۔