اخبارِ احمدیہ
Akhbar-e-Ahmadiyya
Paigham-e-Sulh (Pakistan), 15th March 1931 Issue (Vol. 19, No. 16, p. 4)
حضرت امیر (مولانا محمد علی) ایدہ اللہ تعالٰی و دیگر بزرگانِ سلسلہ عافیت اور خدماتِ دینیہ میں مصروف ہیں۔
مولانا عبدالحق صاحب ودیارتھی، مدیر اخبار پیغامِ صلح، علی پور، ضلع مظفر گڑھ آریہ سماج سے مناظرہ کے لئے تشریف لے گئے ہیں۔
جماعت جہلم کا سالانہ جلسہ ۷، ۸ ماہِ حال (مارچ) کو نہایت کامیابی سے منعقد ہوا جس میں شمولیت کے لئے حضرت امیر ایدہ اللہ تعالٰی (مولانا محمد علی)، مولانا صدرالدّین صاحب، مولانا عبدالحق صاحب ودیارتھی، شیخ غلام محمد صاحب محصل ، شیخ محمد یوسف صاحب گرنتھی اور مولوی عبد الحمید صاحب، جہلم تشریف لے گئے تھے۔ جلسہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے۔ تمام تقریریں بہت پسند کی گئیں۔ قادیانی اصحاب نے حسبِ عادت جلسہ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ اُنہیں سوائے نامرادی اور ذلت کے اور کچھ نہ حاصل ہوا۔ مفصل رؤداد ان شاءاللہ آئندہ اشاعت میں درج کی جائے گی۔
۱۵ مارچ کو جہلم میں قادیانی اصحاب سے مناظرہ ہو گا۔ ہماری طرف سے مولانا عصمت اللہ صاحب تشریف لے جائیں گے۔
بابو عزیز احمد صاحب ہیڈ کلرک دفتر کمشنر انبالہ چھاونی بیمار ہیں۔ احباب اُن کی صحت کے لئے دعا کریں۔