آریہ سماجی غور کریں
Arya Samaj Ghauri karein
Paigham-e-Sulh (Pakistan), 15th March 1931 Issue (Vol. 19, No. 16, p. 4)
آریہ اخبارات میں اِس کتاب کے خلاف دھواں دھار مضامین نکل رہے ہیں۔ جگہ جگہ کی آریہ سماجیں اِس کے متعلق اظہارِ نفرت کے ریزولیوشن پاس کر رہی ہیں ۔ غالباً حکومت کو بھی توجہ دلائی گئی ہے۔ اگر اِس کتاب میں وہی کچھ ہے جو آریہ اخبارات بیان کررہے ہیں تو ہمیں آریہ سماجی بھائیوں سے دلی ہمدردی ہے مگر ہم اِن کی خدمت میں نہایت ادب سے گذارش کریں گے کہ اِس قسم کی حرکات کے موجد وہ خود ہیں۔ آج ”رنگیلا رشی“ کے خلاف شور مچاتے وقت انہیں ”رنگیلا رسول“ کو فراموش نہ کردینا چاہئیے۔ آریہ سماج کا نصف سے زیادہ لڑیچر کسی صورت میں بھی ”رنگیلا رشی“ سے بہتر نہیں۔ ہمارے خیال میں اِس قسم کے تمام ناپاک لڑیچر کو فوراً ضائع کرکے آئندہ کے لئے اِس ذلیل لڑیچر کو بالکل روک دینا چاہئے۔ یہ کام جو ملکی امن و امان اور ہندوستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے از بس ضروری ہے، اُس وقت تک انجام پانا مشکل ہے، جب تک آریہ سماج کے مقاصد، مشاغل اور ذہنیت میں یکسر انقلاب نہیں ہوجاتا۔ کاش یہ مبارک دن بہت جلدآئے ۔