اعتذار

Itizar

Paigham-e-Sulh (Pakistan), 15th March 1931 Issue (Vol. 19, No. 16, p. 6)

پیغامِ صلح کے فاضل مدیر، قبلہ مولانا عبدالحق صاحب ودیارتھی،  آریہ سماج سے مناظرہ کے لئے علی پور، ضلع مظفر گڑھ تشریف لے گئے ہیں۔ چند روز تک اخبار کی ترتیب کا کام میرے متعلق رہے گا۔ تمام ناظرینِ کرام کی خدمت میں جن کو مولانا موصوف کے فاضلانہ اور شگفتہ مقالات کی ”چاٹ“ لگی ہوئی ہے درخواست ہے کہ اُن کو پیشِ نظر یا  آئندہ پرچہ میں کوئی خامی نظر آئے تو خاکسار راقم الحروف کی نا تجربہ کاری اور عدیم الفرصتی کو مدِّنظر رکھتے ہوئے معاف فرمائیں۔

Top