مجلسِ مشاورت
ایک ضروری اعلان
از
سیکرٹری، احمدیہ انجمن اشاعتِ اسلام لاہور
Majlis-e-Mushawarat
Ek Zaruri Ilan
by the Secretary of Ahmadiyya Anjuman Ishaat-e-Islam Lahore
Paigham-e-Sulh (Pakistan), 15th March 1931 Issue (Vol. 19, No. 16, p. 1)
مجلسِ معتمدین نے ممبرانِ انجمن کے اغرارض و مقاصد کی تکمیل کے لئے ایک مجلسِ مشاورت سال میں ایک مرتبہ یا حسبِ ضرورت ایک سے زائد مرتبہ منعقد کی جانی منظور کی ہے۔ چنانچہ امسال مجلسِ مشاورت کا انعقاد ماہ اپریل ۱۹۳۱ء کے آخر ہونا قرار پایا ہے۔ جو صاحب کوئی تجویز بھیجنی چاہیں مندرجہ ذیل امور کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے فوراً بھیج دیں:
۱۔ ہر ایک ممبرِ انجمن کو حق حاصل ہے کہ اس مجلس میں پیش کرنے کے لئے تجاویز بھیجے جو مجلسِ منتظمہ کی منظوری کے بعد مجلسِ مشاورت میں پیش ہوں گی۔
۲۔ یہ تجاویز ایسے رنگ میں ہونی چاہئیں جن کا اثر قوم کی سود و بہبود پر پڑے۔
۳۔ مجلسِ مشاورت کا انعقاد مجلسِ منتظمہ کی منظوری سے لاہور سے باہر بھی ہو سکے گا۔
۴۔ مجلسِ مشاورت میں ذیل کے احباب شریک ہو سکیں گے۔
ا۔ ہر وہ شخص جس نے کوئی تجویز بھیجنی ہو۔
ب۔ تمام ممبران مجلسِ معتمدین۔
ج۔ ہر شاخِ انجمن کا سیکرٹری اور پریزیڈنٹ۔
د۔ ہر ایسا شخص جسے مجلسِ منتظمہ یا وہ شاخ نامزد کرے جسے ایسا کرنے کا مجلسِ منتظمہ نے حق دیا ہو۔
ہ۔ مجلسِ مشاورت کی تاریخِ انعقاد کا نوٹس اخبار پیغامِ صلح میں دو ہفتے پہلے شائع ہو گا جس میں تمام تجاویز کا مجملاً ذکر کر دیا جائے گا۔
سیکرٹری
[Related: مجلسِ مشاورت (Majlis-e-Mushawarat)]