اسلام کیا ہے؟
یعنی
اُصولِ اسلام کی حقیقت بطور سوال و جواب

از
محمد منظور الہٰی

Namaz

Islam kya Hai?

by Muhammad Manzur Ilahi

نماز

سوال۔ اسلام کے پہلے عملی اصول کی تشریح کرو؟

 جواب۔ نماز یا صلوٰۃ جو ہر انسان پر اللہ تعالیٰ کا حق ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ انسان نہایت عاجزی اور انکساری کے ساتھ اپنی روح کی سچی خواہشوں کو اس روح کے پیدا کرنے والے کے سامنے پیش کرے۔ چونکہ اس ذریعہ سے انسان اخلاقی ترقی کرتا ہے۔ اس لیے نماز اسلام نے فرض کر دی ہے تاکہ اس کے ذریعہ سے اخلاقی کمزوریاں دور ہوں:

اِنَّ الصَّلٰوۃَ  تَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ  وَ الۡمُنۡکَرِ (العنکبوت 29 : 45)

ترجمہ: نماز بے حیائی اور ناپسندیدہ باتوں سے روکتی ہے۔

سوال۔ کیا محض ادائے نماز اخلاقی ترقی کے لیے کافی ہے؟

جواب۔ نہیں، جو نماز صرف ایک رسمی رنگ میں ادا کی جائے اور جس میں کچھ روح اور جان نہ ہو اور جو دل کے اخلاص سے ادا نہ کی جائے ایسی نماز کچھ فائدہ نہیں رکھتی:

فَوَیۡلٌ لِّلۡمُصَلِّیۡنَ۔ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنۡ صَلَاتِہِمۡ سَاہُوۡنَ۔ الَّذِیۡنَ ہُمۡ یُرَآءُوۡنَ (الماعون 107 : 4-6)

یعنی، ہلاکت ہے اُن نمازیوں کے لیے جو اپنی نمازوں سے بے خبر ہیں، وہ جو صرف دکھلاوے کی نماز پڑھتے ہیں۔

سوال۔ روح کے تزکیہ کے لیے اور کیا کیا جائے؟

جواب۔ یہ کہ انسان حلال اشیاء کو محض اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لئے ایک خاص وقت کے لئے چھوڑ دے تاکہ اس کے دل سے ناجائز اشیاء کی طرف جانے کا مادہ ہی دور ہو جائے اور اس کا نام روزہ رکھا گیا ہے۔

سوال۔ حج کا کیا مقصد ہے؟

جواب۔ حج انسان کی روحانی ترقی کی آخری منزل کا اظہار ہے جب کہ انسان دنیا کے سب تعلّقات کو قطع کرکے اپنی رضا کو بالکل خدا کے حوالے کر دے۔

Top