اسلام کیا ہے؟
یعنی
اُصولِ اسلام کی حقیقت بطور سوال و جواب

از
محمد منظور الہٰی

Zakat

Islam kya Hai?

by Muhammad Manzur Ilahi

زکوٰۃ

سوال۔ اسلام کے دوسرے عملی اصول کی تشریح کرو؟

جواب۔ دوسرا عملی اصول خیرات و صدقات یعنی حقوق العباد کے متعلّق ہے یعنی یہ کہ مسلمان اپنے اموال و طاقتوں کو بنی نوع انسان کے فائدے کے لیے خرچ کردے اور اس خرچ کرنے میں کسی حیثیت، رنگ و ملک و نسل کی تمیز نہ ہو۔

سوال۔ اسلام کے اصولوں کی حقیقی غرض کیا ہے؟

جواب۔ اسلام کے جملہ اصولوں کی غرض انسان کے نفس کا تزکیہ ہے تاکہ وہ ہر قسم کی آلودگیوں سے پاک ہو کر اللہ تعالیٰ سے جو تمام پاکیوں کا سرچشمہ ہے مل سکے۔

Top