قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 100: Al-Adiyat (Revealed at Makkah: 11 verses)

(100) سُوۡرَۃُ الۡعٰدِیٰتِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

وَ الۡعٰدِیٰتِ ضَبۡحًا ۙ﴿۱﴾

۱۔ گواہ ہیں دوڑنے والے ہانپتے ہوئے۔

فَالۡمُوۡرِیٰتِ قَدۡحًا ۙ﴿۲﴾

۲۔ پھر مار کر آگ نکالنے والے۔

فَالۡمُغِیۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ﴿۳﴾

۳۔ پھر صبح کے وقت حملہ کرنےو الے۔

فَاَثَرۡنَ بِہٖ نَقۡعًا ۙ﴿۴﴾

۴۔ پھر اس کے ساتھ وہ گرد اُٹھاتے ہیں۔

فَوَسَطۡنَ بِہٖ جَمۡعًا ۙ﴿۵﴾

۵۔ پھر وہ اس کے ساتھ (دشمن کی) جماعت میں جا گھستے ہیں۔

اِنَّ  الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّہٖ  لَکَنُوۡدٌ ۚ﴿۶﴾

۶۔ یقیناً انسان اپنے رب کاناشکرا ہے۔

وَ  اِنَّہٗ  عَلٰی ذٰلِکَ لَشَہِیۡدٌ ۚ﴿۷﴾

۷۔ اور وہ یقیناً اس بات پر خود گواہ ہے۔

وَ  اِنَّہٗ  لِحُبِّ الۡخَیۡرِ  لَشَدِیۡدٌ ؕ﴿۸﴾

۸۔ اور وہ یقیناً مال کی محبت میں بڑا سخت ہے۔

اَفَلَا یَعۡلَمُ  اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِی الۡقُبُوۡرِ ۙ﴿۹﴾

۹۔ تو کیا وہ جانتا نہیں جب وہ جو قبروں میں ہیں باہر نکالے جائیں گے۔

وَ  حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوۡرِ ﴿ۙ۱۰﴾

۱۰۔ اور جو سینوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا۔

اِنَّ  رَبَّہُمۡ  بِہِمۡ یَوۡمَئِذٍ لَّخَبِیۡرٌ ٪﴿۱۱﴾

۱۱۔ یقیناً ان کا رب اس دن ان سے باخبر ہوگا۔

Top