قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 101: Al-Qariah (Revealed at Makkah: 11 verses)

(101) سُوۡرَۃُ الۡقَارِعَۃِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

اَلۡقَارِعَۃُ ۙ﴿۱﴾

۱۔ سخت مصیبت،

مَا الۡقَارِعَۃُ ۚ﴿۲﴾

۲۔ کیا ہی بڑی مصیبت ہے۔

وَ  مَاۤ  اَدۡرٰىکَ مَا الۡقَارِعَۃُ ؕ﴿۳﴾

۳۔ اور تجھے کیا خبر ہے کیسی بڑی سخت مصیبت ہے۔

یَوۡمَ یَکُوۡنُ  النَّاسُ کَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِ ۙ﴿۴﴾

۴۔ جس دن لوگ بکِھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے۔

وَ تَکُوۡنُ  الۡجِبَالُ کَالۡعِہۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِ ؕ﴿۵﴾

۵۔ اور پہاڑ دُھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے۔

فَاَمَّا  مَنۡ  ثَقُلَتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۶﴾

۶۔ سو جس کی نیکیاں بھاری ہوں گی۔

فَہُوَ  فِیۡ عِیۡشَۃٍ  رَّاضِیَۃٍ ؕ﴿۷﴾

۷۔ وہ خوشی کی زندگی میں ہوگا۔

وَ اَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۸﴾

۸۔ اور جس کی نیکیاں ہلکی ہوں گی،

فَاُمُّہٗ  ہَاوِیَۃٌ ؕ﴿۹﴾

۹۔ تو اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے۔

وَ مَاۤ  اَدۡرٰىکَ مَا ہِیَہۡ ﴿ؕ۱۰﴾

۱۰۔ اور تجھے کیا خبر ہے وہ کیا ہے؟

نَارٌ حَامِیَۃٌ ﴿٪۱۱﴾

۱۱۔ وہ جلتی ہوئی آگ ہے۔

Top