قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 102: At-Takathur (Revealed at Makkah: 8 verses)
(102) سُوۡرَۃُ التَّکَاثُرِ مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
اَلۡہٰکُمُ التَّکَاثُرُ ۙ﴿۱﴾
۱۔ کثرت مال کی خواہش نے تمہیں غافل کر رکھا ہے۔
حَتّٰی زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَ ؕ﴿۲﴾
۲۔ یہاں تک کہ تم قبروں کو دیکھتے ہو۔
کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۳﴾
۳۔ نہیں، تم جان لو گے۔
ثُمَّ کَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ؕ﴿۴﴾
۴۔ نہیں نہیں تم جان لو گے۔
کَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡیَقِیۡنِ ؕ﴿۵﴾
۵۔ نہیں اگر تم علم یقین کے ساتھ جانتے،
لَتَرَوُنَّ الۡجَحِیۡمَ ۙ﴿۶﴾
۶۔ تو تم ضرور دوزخ کو دیکھ لیتے۔
ثُمَّ لَتَرَوُنَّہَا عَیۡنَ الۡیَقِیۡنِ ۙ﴿۷﴾
۷۔ پھر تم اُسے ضرور یقین کی آنکھ کے ساتھ دیکھ لو گے۔
ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ یَوۡمَئِذٍ عَنِ النَّعِیۡمِ ٪﴿۸﴾
۸۔ پھر تُم سے ضرور اس دن کی نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا۔