قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 42: Ash-Shura (Revealed at Makkah: 5 sections, 53 verses)

(42) سُوۡرَۃُ الشُّوۡرٰی مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

رکوع 1

حٰمٓ ۚ﴿۱﴾

۱۔ (اللہ) بے انتہا رحم والا۔

عٓسٓقٓ ﴿۲﴾

۲۔ جاننےو الا سننےو الا قادر ہے۔

کَذٰلِکَ یُوۡحِیۡۤ  اِلَیۡکَ وَ اِلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۙ اللّٰہُ  الۡعَزِیۡزُ  الۡحَکِیۡمُ ﴿۳﴾

۳۔ اسی طرح اللہ غالب حکمت والا تیری طرف وحی کرتا ہے،  اور ان کی طرف جو تجھ سے پہلے ہوئے۔

لَہٗ  مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ ہُوَ  الۡعَلِیُّ  الۡعَظِیۡمُ ﴿۴﴾

۴۔ اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوںمیں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور وہ بلند عظمت والا ہے

تَکَادُ  السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرۡنَ مِنۡ فَوۡقِہِنَّ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ  یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ وَ یَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِمَنۡ فِی الۡاَرۡضِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ  الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵﴾

۵۔ قریب ہے کہ آسمان ان کے اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے رب کی حمد کےساتھ تسبیح کرتے ہیں اور ان کےلیے بخشش مانگتے ہیں جو زمین میں ہیں۔  سنو! اللہ ہی بخشنے والارحم کرنے والا ہے۔

وَ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ  اَوۡلِیَآءَ اللّٰہُ  حَفِیۡظٌ عَلَیۡہِمۡ ۫ۖ وَ مَاۤ  اَنۡتَ عَلَیۡہِمۡ  بِوَکِیۡلٍ ﴿۶﴾

 ۶۔اور جو لوگ اس کے سوائے مددگار بناتے ہیں، اللہ ان پرنگہبان ہے اور ان کا معاملہ تیرے سپرد نہیں کیا گیا۔

وَ کَذٰلِکَ  اَوۡحَیۡنَاۤ  اِلَیۡکَ قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا لِّتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰی وَ مَنۡ حَوۡلَہَا وَ تُنۡذِرَ یَوۡمَ الۡجَمۡعِ لَا رَیۡبَ فِیۡہِ ؕ فَرِیۡقٌ فِی الۡجَنَّۃِ  وَ فَرِیۡقٌ فِی السَّعِیۡرِ ﴿۷﴾

۷۔ اور اسی طرح ہم نے تیری طرف قرآنِ عربی وحی کیا ہے، تاکہ تو بستیوں کے مرکز کو ڈرائے اور ان (سب) کو جو اس کے اردگرد ہیں اور اس اکٹھا ہونے کے دن سے ڈرائے جس میں کوئی شک نہیں،  ایک گروہ بہشت میں ہوگا اور ایک گروہ دوزخ میں۔

وَ لَوۡ شَآءَ  اللّٰہُ  لَجَعَلَہُمۡ  اُمَّۃً  وَّاحِدَۃً وَّ لٰکِنۡ  یُّدۡخِلُ مَنۡ یَّشَآءُ  فِیۡ  رَحۡمَتِہٖ ؕ وَ الظّٰلِمُوۡنَ مَا لَہُمۡ مِّنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا  نَصِیۡرٍ ﴿۸﴾

۸۔ اور اگر اللہ چاہتا تو انہیں ایک ہی گروہ بناتا، لیکن وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے او رظالموں کے لیے کوئی کارساز نہیں اور نہ کوئی مددگار ہے۔

اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ  اَوۡلِیَآءَ ۚ فَاللّٰہُ ہُوَ  الۡوَلِیُّ  وَ ہُوَ  یُحۡیِ الۡمَوۡتٰی ۫ وَ ہُوَ  عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ  قَدِیۡرٌ ٪﴿۹﴾

۹۔ کیا انہوں نے اللہ کے سوائے مددگار بنائے ہیں،  سو اللہ ہی مددگار ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

رکوع 2

وَ مَا اخۡتَلَفۡتُمۡ فِیۡہِ مِنۡ شَیۡءٍ فَحُکۡمُہٗۤ اِلَی اللّٰہِ ؕ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبِّیۡ عَلَیۡہِ  تَوَکَّلۡتُ ٭ۖ وَ  اِلَیۡہِ  اُنِیۡبُ ﴿۱۰﴾

۱۰۔ اور جو تم کسی بات میں اختلاف کرو تو اس کا فیصلہ اللہ کی طرف ہے، یہ اللہ میرا رب ہے اس پر میں بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔

فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ  اَزۡوَاجًا وَّ مِنَ الۡاَنۡعَامِ اَزۡوَاجًا ۚ یَذۡرَؤُکُمۡ فِیۡہِ ؕ لَیۡسَ کَمِثۡلِہٖ  شَیۡءٌ ۚ وَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡبَصِیۡرُ ﴿۱۱﴾

۱۱۔ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا، اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے جوڑے پیداکیے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (پیداکیے)  وہ اس (طرح) سے تمہیں پھیلاتا رہتا ہے اس کی مثل کوئی چیز نہیں اور وہ سننے والا دیکھنے والا ہے۔

لَہٗ  مَقَالِیۡدُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ یَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ یَّشَآءُ  وَ  یَقۡدِرُ ؕ اِنَّہٗ  بِکُلِّ  شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۱۲﴾

۱۲۔ آسمانوں اور زمین کے خزانے اسی کے ہیں، وہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق فراخ کرتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگ کرتا ہے وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

شَرَعَ  لَکُمۡ مِّنَ الدِّیۡنِ مَا وَصّٰی بِہٖ نُوۡحًا وَّ الَّذِیۡۤ  اَوۡحَیۡنَاۤ  اِلَیۡکَ وَ مَا وَصَّیۡنَا بِہٖۤ  اِبۡرٰہِیۡمَ  وَ مُوۡسٰی وَ عِیۡسٰۤی اَنۡ  اَقِیۡمُوا الدِّیۡنَ وَ لَا تَتَفَرَّقُوۡا فِیۡہِ ؕ  کَبُرَ عَلَی الۡمُشۡرِکِیۡنَ  مَا تَدۡعُوۡہُمۡ  اِلَیۡہِ ؕ اَللّٰہُ  یَجۡتَبِیۡۤ  اِلَیۡہِ مَنۡ  یَّشَآءُ وَ یَہۡدِیۡۤ  اِلَیۡہِ مَنۡ یُّنِیۡبُ ﴿۱۳﴾

۱۳۔ اس نے تمہارے لیے دین کا وہی رستہ مقرر کیا ہے جس کا نوحؑ  کو حکم دیا تھا اور جو ہم نے تیری طرف وحی کیا اور جس کا ہم نے ابراہیمؑ  اور موسیٰؑ  اور عیسیٰؑ  کو حکم دیا کہ دین کو قائم رکھو،  اور اس میں تفرقہ نہ ڈالو۔ مشرکوں کو وہ بھاری معلوم ہوتا ہے جس کی طرف تُو انہیں بلاتا ہے۔ اللہ اپنے لیے جسے چاہتا ہے چُن لیتا ہے اور اسے اپنی طرف ہدایت دیتا ہے جو (اس کی طرف) رجوع کرتا ہے۔

وَ مَا تَفَرَّقُوۡۤا  اِلَّا مِنۡۢ  بَعۡدِ مَا جَآءَہُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡیًۢا بَیۡنَہُمۡ ؕ وَ لَوۡ لَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّکَ  اِلٰۤی  اَجَلٍ مُّسَمًّی لَّقُضِیَ  بَیۡنَہُمۡ ؕ وَ اِنَّ الَّذِیۡنَ اُوۡرِثُوا الۡکِتٰبَ مِنۡۢ  بَعۡدِہِمۡ لَفِیۡ شَکٍّ مِّنۡہُ مُرِیۡبٍ ﴿۱۴﴾

۱۴۔ اور انہوں نے تفرقہ نہیں کیا مگر اس کے بعد جو اُن کے پاس علم آگیا  آپس کے حسد کی وجہ سے اور اگر ایک بات تیرے رب کی طرف سے پہلے سے ایک وقت مقرر کے لیے نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور جن لوگوں کو ان کے بعد کتاب ورثہ میں ملی، وہ اس کے متعلق سخت شک میں ہیں۔

فَلِذٰلِکَ فَادۡعُ ۚ وَ اسۡتَقِمۡ  کَمَاۤ   اُمِرۡتَ ۚ وَ لَا تَتَّبِعۡ  اَہۡوَآءَہُمۡ ۚ وَ قُلۡ اٰمَنۡتُ بِمَاۤ  اَنۡزَلَ اللّٰہُ  مِنۡ  کِتٰبٍ ۚ وَ اُمِرۡتُ  لِاَعۡدِلَ بَیۡنَکُمۡ ؕ اَللّٰہُ  رَبُّنَا وَ رَبُّکُمۡ ؕ لَنَاۤ  اَعۡمَالُنَا وَ لَکُمۡ اَعۡمَالُکُمۡ ؕ لَا حُجَّۃَ  بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَکُمۡ ؕ اَللّٰہُ  یَجۡمَعُ  بَیۡنَنَا ۚ وَ  اِلَیۡہِ  الۡمَصِیۡرُ ﴿ؕ۱۵﴾

۱۵۔ سو تُو اسی کی طرف بلا۔ اور سیدھی راہ پر چلتا رہ جیسا تجھے حکم دیا گیا ہے اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کر اور کہہ میں اس پر ایمان لایا جو اللہ نے کتاب اتاری ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ تمہارے درمیان انصاف کروں اللہ ہمارا رب اور تمہارا رب ہےہمارے لیے ہمارے عمل ہیں اور تمہارے لیے تمہارے عمل ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں اللہ ہمیں جمع کرے گا اور اسی کی طرف انجام کار پھر کر آنا ہے۔

وَ الَّذِیۡنَ یُحَآجُّوۡنَ فِی اللّٰہِ  مِنۡۢ  بَعۡدِ مَا اسۡتُجِیۡبَ لَہٗ  حُجَّتُہُمۡ  دَاحِضَۃٌ  عِنۡدَ رَبِّہِمۡ وَ عَلَیۡہِمۡ غَضَبٌ وَّ لَہُمۡ عَذَابٌ شَدِیۡدٌ ﴿۱۶﴾

۱۶۔ اور جو لوگ اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں اس کے بعد کہ اس کی بات مان لی گئی ان کا جھگڑا ان کے رب کے نزدیک باطل ہے اور ان پر ناراضگی ہے اور ان کے لیے سخت عذاب ہے۔

اَللّٰہُ  الَّذِیۡۤ  اَنۡزَلَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَقِّ وَ الۡمِیۡزَانَ ؕ وَ مَا یُدۡرِیۡکَ لَعَلَّ  السَّاعَۃَ قَرِیۡبٌ ﴿۱۷﴾

۱۷۔ اللہ وہ ہے جس نے کتاب اور میزان کو حق کے ساتھ اتارا اور تجھے کیا خبر ہے شاید (موعودہ) گھڑی نزدیک ہی ہو۔

یَسۡتَعۡجِلُ بِہَا الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِہَا ۚ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مُشۡفِقُوۡنَ مِنۡہَا ۙ وَ یَعۡلَمُوۡنَ  اَنَّہَا الۡحَقُّ ؕ اَلَاۤ  اِنَّ  الَّذِیۡنَ یُمَارُوۡنَ فِی السَّاعَۃِ  لَفِیۡ ضَلٰلٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿۱۸﴾

۱۸۔ اس کے لیے وہی جلدی کرتے ہیں جو اس پر ایمان نہیں لاتے اور جو ایمان لائے وہ اس سے ڈرنے والے ہیں، اور وہ جانتے ہیں کہ وہ سچ ہے سنو! جو لوگ (موعودہ) گھڑی کے بارے میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں۔

اَللّٰہُ  لَطِیۡفٌۢ  بِعِبَادِہٖ  یَرۡزُقُ مَنۡ  یَّشَآءُ ۚ وَ ہُوَ  الۡقَوِیُّ  الۡعَزِیۡزُ ﴿٪۱۹﴾

۱۹۔ اللہ اپنے بندوں پر لطف کرنے والا ہے وہ جسے چاہتا ہے رزق دیتا ہے اور وہ طاقتور غالب ہے۔

رکوع 3

مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ حَرۡثَ الۡاٰخِرَۃِ  نَزِدۡ لَہٗ فِیۡ حَرۡثِہٖ ۚ وَ مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ حَرۡثَ الدُّنۡیَا نُؤۡتِہٖ  مِنۡہَا وَ مَا لَہٗ  فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنۡ نَّصِیۡبٍ ﴿۲۰﴾

۲۰۔ جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اسے اس کی کھیتی میں برکت دیتے ہیں اور جو کوئی دنیا کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس میں سے کچھ اسے دے دیں گے اور اس کے لیے آخرت میں کوئی حِصّہ نہیں۔

اَمۡ لَہُمۡ شُرَکٰٓؤُا شَرَعُوۡا  لَہُمۡ مِّنَ الدِّیۡنِ مَا لَمۡ یَاۡذَنۡۢ بِہِ اللّٰہُ ؕ وَ لَوۡ لَا کَلِمَۃُ  الۡفَصۡلِ لَقُضِیَ بَیۡنَہُمۡ ؕ وَ  اِنَّ الظّٰلِمِیۡنَ لَہُمۡ عَذَابٌ  اَلِیۡمٌ ﴿۲۱﴾

۲۱۔ کیا ان کے کوئی شریک ہیں جنہوں نے دین کا کوئی ایسا رستہ ان کے لیے مقرر کردیا ہے جس کی اجازت اللہ نے نہیں دی۔ اور اگر فیصلے کی بات (پہلے سے) نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے درمیان (ابھی) فیصلہ کردیا جاتا اور ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے۔

تَرَی الظّٰلِمِیۡنَ مُشۡفِقِیۡنَ مِمَّا کَسَبُوۡا وَ ہُوَ  وَاقِعٌۢ  بِہِمۡ ؕ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیۡ  رَوۡضٰتِ الۡجَنّٰتِ ۚ لَہُمۡ  مَّا یَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ  رَبِّہِمۡ ؕ ذٰلِکَ  ہُوَ  الۡفَضۡلُ  الۡکَبِیۡرُ ﴿۲۲﴾

۲۲۔ تُو ظالموں کو دیکھے گا (کہ) اس سے ڈر رہے ہیں جو انہوں نے کمایا ہے اور وہ ان پر واقع ہونے والا ہے اور جو ایمان لاتے اور اچھے عمل کرتے ہیں وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے، اُن کے لیے ان کے رب کے پاس ہے جو وہ چاہیں۔یہی بڑا فضل ہے۔

ذٰلِکَ الَّذِیۡ یُبَشِّرُ اللّٰہُ عِبَادَہُ  الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ؕ قُلۡ  لَّاۤ اَسۡـَٔلُکُمۡ عَلَیۡہِ  اَجۡرًا  اِلَّا الۡمَوَدَّۃَ  فِی الۡقُرۡبٰی ؕ وَ مَنۡ یَّقۡتَرِفۡ حَسَنَۃً  نَّزِدۡ لَہٗ فِیۡہَا حُسۡنًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ شَکُوۡرٌ ﴿۲۳﴾

۲۳۔ یہ وہ ہے جس کی خوشخبری اللہ اپنے ان بندوں کودیتا ہے جو ایمان لاتے اور اچھے عمل کرتے ہیں کہہ میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا، مگر قریبیوں میں باہم محبّت (چاہتا ہوں) اور جو کوئی نیکی کرتا ہے ہم اس کے لیے اس میں خوبی بڑھاتے ہیں اللہ بخشنے والا قدر دان ہے۔

اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ  افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا ۚ فَاِنۡ  یَّشَاِ اللّٰہُ یَخۡتِمۡ عَلٰی قَلۡبِکَ ؕ وَ یَمۡحُ اللّٰہُ  الۡبَاطِلَ وَ یُحِقُّ الۡحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ ؕ اِنَّہٗ  عَلِیۡمٌۢ  بِذَاتِ  الصُّدُوۡرِ ﴿۲۴﴾

۲۴۔ کیا کہتے ہیں کہ اللہ پر جھوٹ بنالیا ہے، سو اگر اللہ چاہتا تو تیرے دل پر مہر کردیتا، اور اللہ جھوٹ کو مٹاتا ہے اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے وہ سینوں کی باتوں سے واقف ہے۔

وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقۡبَلُ  التَّوۡبَۃَ  عَنۡ عِبَادِہٖ وَ یَعۡفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ  یَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿ۙ۲۵﴾

۲۵۔ اور وہی ہے جو اپنے بندوں سے توبہ قبول کرتا ہے اور بدیوں کو مٹاتا ہے اور وہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔

وَ یَسۡتَجِیۡبُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ یَزِیۡدُہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ الۡکٰفِرُوۡنَ  لَہُمۡ  عَذَابٌ  شَدِیۡدٌ ﴿۲۶﴾

۲۶۔ اور اُن کی (دعا) قبول کرتا ہے جو ایمان لاتے اور اچھے عمل کرتے ہیں اور انہیں اپنے فضل سے زیادہ دیتا ہے اور کافروں کے لیے سخت عذاب ہے۔

وَ لَوۡ بَسَطَ اللّٰہُ  الرِّزۡقَ لِعِبَادِہٖ لَبَغَوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ لٰکِنۡ یُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا یَشَآءُ ؕ اِنَّہٗ  بِعِبَادِہٖ  خَبِیۡرٌۢ   بَصِیۡرٌ ﴿۲۷﴾

۲۷۔ اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لیے رزق فراخ کردے تو وہ زمین میں سرکش ہوجائیں لیکن وہ اس اندازہ سے اتارتا ہے جو چاہتا ہے۔ ہاں وہ اپنے بندوں سے خبردار دیکھنے والاہے۔

وَ ہُوَ الَّذِیۡ یُنَزِّلُ  الۡغَیۡثَ مِنۡۢ  بَعۡدِ مَا قَنَطُوۡا وَ یَنۡشُرُ  رَحۡمَتَہٗ ؕ وَ ہُوَ  الۡوَلِیُّ الۡحَمِیۡدُ ﴿۲۸﴾

۲۸۔ اور وہی ہے جو بارش اتارتا ہے، اس کے بعد کہ وہ مایوس ہوگئے ہوں اور وہ اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے اور وہ کارساز تعریف کیاگیاہے۔

وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖ خَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَثَّ فِیۡہِمَا مِنۡ دَآبَّۃٍ ؕ وَ ہُوَ  عَلٰی جَمۡعِہِمۡ   اِذَا  یَشَآءُ  قَدِیۡرٌ ﴿٪۲۹﴾

۲۹۔ اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا ہے اور جو ان کے اندر اس نے جاندار پھیلائے ہیں اور وہ ان کے جمع کرنے پر جب چاہے قادر ہے۔

رکوع 4

وَ مَاۤ  اَصَابَکُمۡ مِّنۡ مُّصِیۡبَۃٍ  فَبِمَا کَسَبَتۡ اَیۡدِیۡکُمۡ وَ یَعۡفُوۡا عَنۡ کَثِیۡرٍ ﴿ؕ۳۰﴾

۳۰۔ اور جو تم پر مصیبت پڑتی ہے، تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے اور وہ بہت کچھ معاف بھی کردیتا ہے۔

وَ مَاۤ  اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ۚۖ وَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیۡرٍ ﴿۳۱﴾

۳۱۔ اور تم زمین میں (اللہ کو) عاجز کرنےوالے نہیں، اور تمہارے لیے اللہ کے سوائے کوئی کارساز نہیں اور نہ کوئی مددگار ہے۔

وَ مِنۡ اٰیٰتِہِ  الۡجَوَارِ فِی الۡبَحۡرِ کَالۡاَعۡلَامِ ﴿ؕ۳۲﴾

۳۲۔ اور اس کی نشانیوں میں سے سمندر میں پہاڑوں جیسی کشتیاں ہیں۔

اِنۡ یَّشَاۡ یُسۡکِنِ الرِّیۡحَ فَیَظۡلَلۡنَ رَوَاکِدَ عَلٰی ظَہۡرِہٖ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ  لِّکُلِّ  صَبَّارٍ  شَکُوۡرٍ ﴿ۙ۳۳﴾

۳۳۔ اگر وہ چاہے تو ہوا کو ٹھیرادے سو وہ اس کی پیٹھ پر کھڑی رہ جائیں یقیناً اس میں ہر ایک صبر کرنےو الے شکر کرنے والے کے لیے نشان ہیں۔

اَوۡ یُوۡبِقۡہُنَّ بِمَا کَسَبُوۡا وَ یَعۡفُ عَنۡ  کَثِیۡرٍ ﴿۫۳۴﴾

۳۴۔ یا انہیں اس کی وجہ سے جو انہوں نے کمایا تباہ کردے اور وہ بہت کچھ معاف کرتا ہے۔

وَّ یَعۡلَمَ الَّذِیۡنَ یُجَادِلُوۡنَ فِیۡۤ  اٰیٰتِنَا ؕ مَا لَہُمۡ مِّنۡ مَّحِیۡصٍ ﴿۳۵﴾

۳۵۔ اور (تاکہ) وہ جان لیں، جو ہماری آیتوں کے بارے میں جھگڑتے ہیں ان کے لیے کوئی بھاگنے کی جگہ نہیں۔

فَمَاۤ  اُوۡتِیۡتُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَمَتَاعُ الۡحَیٰوۃِ  الدُّنۡیَا ۚ وَ مَا عِنۡدَ اللّٰہِ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَلٰی رَبِّہِمۡ یَتَوَکَّلُوۡنَ ﴿ۚ۳۶﴾

۳۶۔ تو جو چیز تم کو دی گئی ہے وہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے، اور جو کچھ اللہ (تعالیٰ) کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

وَ الَّذِیۡنَ یَجۡتَنِبُوۡنَ کَبٰٓئِرَ الۡاِثۡمِ وَ الۡفَوَاحِشَ وَ اِذَا مَا غَضِبُوۡا ہُمۡ یَغۡفِرُوۡنَ ﴿ۚ۳۷﴾

۳۷۔ اور جو لوگ بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے بچتے ہیں اور جب غصّے میں آئیں،  تو معاف کردیتے ہیں۔

وَ الَّذِیۡنَ اسۡتَجَابُوۡا لِرَبِّہِمۡ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ۪ وَ اَمۡرُہُمۡ شُوۡرٰی بَیۡنَہُمۡ ۪ وَ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ  یُنۡفِقُوۡنَ ﴿ۚ۳۸﴾

۳۸۔ اور جو لوگ اپنے رب کی فرمانبرداری کرتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور ان کا کام آپس میں مشورے سے ہوتا ہے اور اس سے جو ہم نے انہیں دیا خرچ کرتے ہیں۔

وَ الَّذِیۡنَ  اِذَاۤ  اَصَابَہُمُ  الۡبَغۡیُ ہُمۡ یَنۡتَصِرُوۡنَ ﴿۳۹﴾

۳۹۔ اور وہ کہ جب ان پر زیادتی ہو تو وہ بدلہ لیتے ہیں۔

وَ جَزٰٓؤُا سَیِّئَۃٍ  سَیِّئَۃٌ  مِّثۡلُہَا ۚ فَمَنۡ عَفَا وَ اَصۡلَحَ  فَاَجۡرُہٗ  عَلَی اللّٰہِ ؕ اِنَّہٗ  لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۰﴾

۴۰۔ اور بدی کابدلہ اس کی مثل سزا ہے۔ پھر جو کوئی معاف کرے اور اصلاح کرے اس کا اجر اللہ پر ہے،  وہ ظالموں سے محبّت نہیں کرتا۔

وَ لَمَنِ انۡتَصَرَ  بَعۡدَ ظُلۡمِہٖ فَاُولٰٓئِکَ مَا عَلَیۡہِمۡ  مِّنۡ سَبِیۡلٍ ﴿ؕ۴۱﴾

۴۱۔ اور جو کوئی اپنے (اوپر) ظلم کے بعد بدلہ لیتا ہے تو ان لوگوں پر (الزام کا) رستہ نہیں۔

اِنَّمَا السَّبِیۡلُ عَلَی الَّذِیۡنَ یَظۡلِمُوۡنَ النَّاسَ وَ یَبۡغُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ بِغَیۡرِ الۡحَقِّ ؕ اُولٰٓئِکَ  لَہُمۡ عَذَابٌ  اَلِیۡمٌ ﴿۴۲﴾

۴۲۔ (الزام کا) رستہ صرف ان پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق زیادتی کرتے ہیں،  انہی کے لیے دردناک دکھ ہے۔

وَ لَمَنۡ صَبَرَ  وَ غَفَرَ اِنَّ  ذٰلِکَ لَمِنۡ عَزۡمِ  الۡاُمُوۡرِ ﴿٪۴۳﴾

۴۳۔ اور جو کوئی صبر کرے اور معاف کرے تو یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے۔

رکوع 5

وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ  فَمَا لَہٗ  مِنۡ وَّلِیٍّ مِّنۡۢ بَعۡدِہٖ ؕ وَ تَرَی الظّٰلِمِیۡنَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَ یَقُوۡلُوۡنَ ہَلۡ  اِلٰی مَرَدٍّ  مِّنۡ سَبِیۡلٍ ﴿ۚ۴۴﴾

۴۴۔ اور جسے اللہ گمراہ قرار دے تو اس کے لیے اس کے بعد کوئی کارساز نہیں اور تُو ظالموں کو دیکھے گا،  جب وہ عذاب کو دیکھیں گے کہیں گے کیا کوئی رستہ لوٹنے کا بھی ہے۔

وَ تَرٰىہُمۡ  یُعۡرَضُوۡنَ عَلَیۡہَا خٰشِعِیۡنَ مِنَ الذُّلِّ یَنۡظُرُوۡنَ مِنۡ طَرۡفٍ خَفِیٍّ ؕ وَ قَالَ الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡۤا  اِنَّ الۡخٰسِرِیۡنَ الَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا  اَنۡفُسَہُمۡ وَ اَہۡلِیۡہِمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اَلَاۤ  اِنَّ  الظّٰلِمِیۡنَ فِیۡ عَذَابٍ مُّقِیۡمٍ ﴿۴۵﴾

۴۵۔ اور تُو انہیں دیکھے گا اس پر لائے جائیں گے تو ذلّت کی وجہ سے عاجزی اختیار کررہے ہوں گے (اور) چھپی نگاہ سے دیکھتے ہوں گے اور جو ایمان لائے وہ کہتے ہیں نقصان اٹھانے والے وہی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن نقصان میں رکھا۔ سنو ظالم قائم رہنےو الے عذاب میں رہیں گے۔

وَ مَا کَانَ لَہُمۡ  مِّنۡ اَوۡلِیَآءَ یَنۡصُرُوۡنَہُمۡ  مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ مَنۡ  یُّضۡلِلِ اللّٰہُ  فَمَا لَہٗ  مِنۡ سَبِیۡلٍ ﴿ؕ۴۶﴾

۴۶۔ اور اللہ کے سوائے ان کے کوئی حمایتی نہ ہوں گے جو اُن کی مدد کریں اور جسے اللہ گمراہ قرار دے تو اس کے لیے کوئی بھی رستہ نہیں۔

اِسۡتَجِیۡبُوۡا لِرَبِّکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ لَّا مَرَدَّ  لَہٗ  مِنَ اللّٰہِ ؕ مَا لَکُمۡ مِّنۡ مَّلۡجَاٍ  یَّوۡمَئِذٍ وَّ مَا لَکُمۡ مِّنۡ نَّکِیۡرٍ ﴿۴۷﴾

۴۷۔ اپنے رب کی فرمانبرداری کرو اس سے پہلے کہ اللہ کی طرف سے وہ دن آجائے جس کے لیے ٹلنا نہیں۔ تمہارے لیے اس دن کوئی پناہ نہیں اور نہ تمہارے لیے انکار کرناہے۔

فَاِنۡ  اَعۡرَضُوۡا فَمَاۤ  اَرۡسَلۡنٰکَ عَلَیۡہِمۡ حَفِیۡظًا ؕ اِنۡ عَلَیۡکَ اِلَّا الۡبَلٰغُ ؕ وَ اِنَّاۤ اِذَاۤ  اَذَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنَّا رَحۡمَۃً  فَرِحَ بِہَا ۚ وَ اِنۡ تُصِبۡہُمۡ سَیِّئَۃٌۢ  بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ  فَاِنَّ  الۡاِنۡسَانَ  کَفُوۡرٌ ﴿۴۸﴾

۴۸۔ سو اگر وہ منہ پھیر لیں تو ہم نے تجھے ان پرنگہبان بنا کرنہیں بھیجا۔ تجھ پر صرف (بات کا) پہنچادینا ہے، اور ہم جب انسان کو اپنی طرف سے رحمت کا مزا چکھاتے ہیں تو وہ اس پر خوش ہوجاتا ہے اور اگر انہیں کوئی برائی پہنچے اس کی وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے تو انسان ناشکر گزار (ہوجاتا) ہے۔

لِلّٰہِ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ یَخۡلُقُ مَا یَشَآءُ ؕیَہَبُ لِمَنۡ یَّشَآءُ  اِنَاثًا وَّ یَہَبُ  لِمَنۡ  یَّشَآءُ   الذُّکُوۡرَ ﴿ۙ۴۹﴾

۴۹۔ اللہ کے لیے ہی آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے، وہ جو چاہتا ہے پیداکرتا ہے جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے۔

اَوۡ یُزَوِّجُہُمۡ ذُکۡرَانًا وَّ اِنَاثًا ۚ وَ یَجۡعَلُ مَنۡ  یَّشَآءُ  عَقِیۡمًا ؕ اِنَّہٗ  عَلِیۡمٌ  قَدِیۡرٌ ﴿۵۰﴾

۵۰۔ یا وہ انہیں ملادیتا ہے (کچھ) لڑکے اور (کچھ) لڑکیاں اور جسے چاہتا ہے بانجھ بناتا ہے،  وہ جاننے والا قدرت والا ہے۔

وَ مَا کَانَ  لِبَشَرٍ اَنۡ یُّکَلِّمَہُ اللّٰہُ  اِلَّا وَحۡیًا اَوۡ مِنۡ وَّرَآیِٔ حِجَابٍ اَوۡ یُرۡسِلَ رَسُوۡلًا فَیُوۡحِیَ بِاِذۡنِہٖ مَا یَشَآءُ ؕ اِنَّہٗ عَلِیٌّ  حَکِیۡمٌ ﴿۵۱﴾

۵۱۔ اور کسی بشر کے لیے یہ میسّر نہیں کہ اللہ اس سے کلام کرے مگر وحی سے یا پردے کے پیچھے سے یا رسول بھیجے،  پس اپنے حکم سے جو چاہے وحی کرے۔ وہ بڑا بلند حکمت والاہے۔

وَ کَذٰلِکَ  اَوۡحَیۡنَاۤ  اِلَیۡکَ رُوۡحًا مِّنۡ اَمۡرِنَا ؕ مَا کُنۡتَ تَدۡرِیۡ مَا الۡکِتٰبُ وَ لَا  الۡاِیۡمَانُ وَ لٰکِنۡ جَعَلۡنٰہُ  نُوۡرًا نَّہۡدِیۡ  بِہٖ مَنۡ نَّشَآءُ  مِنۡ عِبَادِنَا ؕ وَ اِنَّکَ لَتَہۡدِیۡۤ  اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿ۙ۵۲﴾

۵۲۔ اور اسی طرح ہم نے تیری طرف اپنے حکم سے روح بھیجی، تُو نہ جانتا تھا کہ کتاب کیا ہے اور نہ (یہ کہ اس پر) ایمان (کیا ہے) لیکن ہم نے اسے نور بنایا اس کے ساتھ ہم اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں اور تُو یقیناً سیدھے رستے کی طرف ہدایت کرتا ہے۔

صِرَاطِ اللّٰہِ  الَّذِیۡ  لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ اَلَاۤ  اِلَی اللّٰہِ  تَصِیۡرُ الۡاُمُوۡرُ ﴿٪۵۳﴾

۵۳۔ اس اللہ کا رستہ جس کے لیے ہے جوکچھ آسمانوںمیں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ سنو! اللہ کی طرف ہی سب باتیں انجام کار لوٹتی ہیں۔

Top