قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 49: Al-Hujurat (Revealed at Madinah: 2 sections, 18 verses)

(49) سُوۡرَۃُ الۡحُجُرٰتِ مَدَنِیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

رکوع 1

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا  تُقَدِّمُوۡا بَیۡنَ یَدَیِ  اللّٰہِ  وَ رَسُوۡلِہٖ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ  سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱﴾

۱۔ اے لوگو!  جو ایمان لائے ہو (کسی معاملہ میں) اللہ اور اس کے رسولؐ  سے آگے نہ بڑھو اور اللہ کا تقویٰ کرو اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔

یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَرۡفَعُوۡۤا اَصۡوَاتَکُمۡ  فَوۡقَ صَوۡتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجۡہَرُوۡا  لَہٗ  بِالۡقَوۡلِ کَجَہۡرِ بَعۡضِکُمۡ لِبَعۡضٍ اَنۡ تَحۡبَطَ اَعۡمَالُکُمۡ  وَ اَنۡتُمۡ  لَا تَشۡعُرُوۡنَ ﴿۲﴾

۲۔ اے لوگو!  جو ایما ن لائے ہو اپنی آوازوں کو نبیؐ  کی آواز سے اونچا نہ کرو،  اور نہ اس سے پکار پکار کر بات کرو  جیسا ایک دوسرے کو پکارتے ہو، ایسا نہ ہو کہ تمہارے عمل بے کار ہوجائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔

اِنَّ  الَّذِیۡنَ یَغُضُّوۡنَ  اَصۡوَاتَہُمۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰہِ  اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ امۡتَحَنَ اللّٰہُ قُلُوۡبَہُمۡ  لِلتَّقۡوٰی ؕ لَہُمۡ  مَّغۡفِرَۃٌ  وَّ اَجۡرٌ عَظِیۡمٌ ﴿۳﴾

۳۔ وہ لوگ جو اپنی آوازوں کو رسول اللہ  ؐکےسا منے پست رکھتے ہیں وہی ہیں جن کے دل اللہ نے تقویٰ کے لیے خالص کردیئے ہیں، ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔

اِنَّ  الَّذِیۡنَ یُنَادُوۡنَکَ مِنۡ وَّرَآءِ الۡحُجُرٰتِ  اَکۡثَرُہُمۡ  لَا یَعۡقِلُوۡنَ ﴿۴﴾

۴۔ جو لوگ تجھے حجروں کے باہر سے پکارتے ہیں، ان میں سے اکثر عقل سے کام نہیں لیتے۔

وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ صَبَرُوۡا حَتّٰی تَخۡرُجَ  اِلَیۡہِمۡ لَکَانَ خَیۡرًا لَّہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۵﴾

۵۔ اور اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ تُو ان کی طرف نکل آتا تو ان کے لیے بہتر ہوتا اور اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔

یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا  اِنۡ جَآءَکُمۡ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوۡۤا  اَنۡ  تُصِیۡبُوۡا قَوۡمًۢا بِجَہَالَۃٍ  فَتُصۡبِحُوۡا عَلٰی مَا فَعَلۡتُمۡ  نٰدِمِیۡنَ ﴿۶﴾

۶۔ اے لوگو!  جو ایمان لائے ہو،  اگر کوئی فاسق تمہارے پاس خبر لائے تو تحقیق کرلیا کرو،  ایسا نہ ہو کہ کسی قوم کو نادانی سے دُکھ پہنچاؤ، پھر اس پر جو تم نے کیا پشیمان ہو۔

وَ اعۡلَمُوۡۤا  اَنَّ  فِیۡکُمۡ رَسُوۡلَ اللّٰہِ ؕ لَوۡ یُطِیۡعُکُمۡ فِیۡ کَثِیۡرٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ لَعَنِتُّمۡ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ حَبَّبَ  اِلَیۡکُمُ  الۡاِیۡمَانَ وَ زَیَّنَہٗ  فِیۡ  قُلُوۡبِکُمۡ وَ کَرَّہَ  اِلَیۡکُمُ الۡکُفۡرَ وَ الۡفُسُوۡقَ وَ الۡعِصۡیَانَ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ  الرّٰشِدُوۡنَ ۙ﴿۷﴾

۷۔ اور جان لوکہ تمہارے اندر اللہ کا رسولؐ ہے۔ اگر وہ بہت سے معاملات میں تمہاری بات مان لیا کرے تو تم مشکل میں پڑ جاؤ،  لیکن اللہ نے تمہارے نزدیک ایمان کو محبوب کردیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں زینت دی ہے  اور کفر اور فسق اور نافرمانی کو تمہارے نزدیک مکروہ کردیا ہے، یہی بھلائی کی راہ پر چلنےو الے ہیں۔

فَضۡلًا مِّنَ اللّٰہِ وَ نِعۡمَۃً ؕ وَ اللّٰہُ  عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ  ﴿۸﴾

۸۔ اللہ کی طرف سے فضل اور (اس کی) نعمت ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔

وَ اِنۡ طَآئِفَتٰنِ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اقۡتَتَلُوۡا فَاَصۡلِحُوۡا بَیۡنَہُمَا ۚ فَاِنۡۢ  بَغَتۡ اِحۡدٰىہُمَا عَلَی الۡاُخۡرٰی فَقَاتِلُوا الَّتِیۡ تَبۡغِیۡ  حَتّٰی تَفِیۡٓءَ  اِلٰۤی  اَمۡرِ اللّٰہِ ۚ فَاِنۡ فَآءَتۡ  فَاَصۡلِحُوۡا بَیۡنَہُمَا بِالۡعَدۡلِ وَ اَقۡسِطُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُقۡسِطِیۡنَ ﴿۹﴾

۹۔ اور اگر مومنوں میں سے دو گروہ جنگ کریں تو اُن میں صلح کرادو،  پس اگر ایک دُوسرے پر زیادتی کرتا ہے تو اس سے جنگ کرو جو زیادتی کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف رجوع کرے،  پس اگر وہ رجوع کرے تو ان کے درمیان عدل سے صلح کرادو اور انصاف کرو، کیونکہ اللہ انصاف کرنے والوں سے محّبت کرتا ہے۔

اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ  اِخۡوَۃٌ  فَاَصۡلِحُوۡا بَیۡنَ اَخَوَیۡکُمۡ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ  لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿٪۱۰﴾

۱۰۔ مومن بھائی بھائی ہی ہیں،  سو اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کرادیا کرو اور اللہ کا تقویٰ کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

رکوع 2

یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا یَسۡخَرۡ قَوۡمٌ مِّنۡ قَوۡمٍ عَسٰۤی اَنۡ یَّکُوۡنُوۡا خَیۡرًا مِّنۡہُمۡ وَ لَا نِسَآءٌ  مِّنۡ  نِّسَآءٍ  عَسٰۤی اَنۡ یَّکُنَّ خَیۡرًا مِّنۡہُنَّ ۚ وَ لَا تَلۡمِزُوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ وَ لَا تَنَابَزُوۡا بِالۡاَلۡقَابِ ؕ بِئۡسَ الِاسۡمُ الۡفُسُوۡقُ بَعۡدَ الۡاِیۡمَانِ ۚ وَ مَنۡ لَّمۡ یَتُبۡ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۱۱﴾

۱۱۔ اے لوگو!  جو ایمان لائے ہو (ایک) قوم (دوسری) قوم پر ہنسی نہ کرے شاید وہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں (دوسری) عورتوں پر (ہنسیں) شاید وہ اُن سے بہتر ہوں۔ اور اپنے لوگوں کو عیب نہ لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کو نام دھرو،  ایمان کے بعد بُرا نام کیا ہی بُرا ہے۔ اور جو  توبہ نہ کرے تو وہی ظالم ہیں۔

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوا اجۡتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ ۫ اِنَّ  بَعۡضَ الظَّنِّ   اِثۡمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوۡا وَ لَا یَغۡتَبۡ بَّعۡضُکُمۡ بَعۡضًا ؕ اَیُحِبُّ  اَحَدُکُمۡ  اَنۡ یَّاۡکُلَ  لَحۡمَ اَخِیۡہِ  مَیۡتًا فَکَرِہۡتُمُوۡہُ ؕ  وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ  اللّٰہَ  تَوَّابٌ  رَّحِیۡمٌ ﴿۱۲﴾

۱۲۔ اے لوگو!  جوایمان لائے ہو بہت گمان (بد) کرنے سے بچو، کیونکہ بعض بدگمانی گناہ ہے اور نہ ایک دوسرے کے بھید ٹٹولو اور نہ ایک دوسرے کو پیٹھ پیچھے بُرا کہو۔ کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے تو تم اس سے کراہت کرتے ہو اور اللہ کا تقویٰ کرو  اللہ رجوع برحمت کرنے والا رحم کرنے والا ہے۔

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ  اِنَّا خَلَقۡنٰکُمۡ  مِّنۡ ذَکَرٍ وَّ اُنۡثٰی وَ جَعَلۡنٰکُمۡ شُعُوۡبًا وَّ قَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوۡا ؕ اِنَّ  اَکۡرَمَکُمۡ  عِنۡدَ اللّٰہِ  اَتۡقٰکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌ خَبِیۡرٌ ﴿۱۳﴾

۱۳۔ اے لوگو! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیداکیا اور تمہاری شاخیں اور قبیلے بنائے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو،  تم میں سے اللہ کے نزدیک سب سے شریف وہ ہے جو سب سے پرہیز گار ہے۔ اللہ جاننےو الا خبردار ہے۔

قَالَتِ الۡاَعۡرَابُ اٰمَنَّا ؕ قُلۡ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا وَ لٰکِنۡ  قُوۡلُوۡۤا  اَسۡلَمۡنَا وَ لَمَّا یَدۡخُلِ الۡاِیۡمَانُ فِیۡ  قُلُوۡبِکُمۡ ؕ وَ اِنۡ تُطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ  لَا یَلِتۡکُمۡ مِّنۡ اَعۡمَالِکُمۡ شَیۡئًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۴﴾

۱۴۔ دیہاتی کہتے ہیں ہم ایمان لائے،  کہہ تم ایمان نہیں لائے،  لیکن کہو ہم مسلمان ہوئے اور ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو تو تمہارے عملوں میں سے تمہیں کچھ کم کرکے نہیں دے گا۔ اللہ بخشنے والا رحم کرنے والاہے۔

اِنَّمَا  الۡمُؤۡمِنُوۡنَ  الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ  ثُمَّ لَمۡ یَرۡتَابُوۡا وَ جٰہَدُوۡا بِاَمۡوَالِہِمۡ وَ اَنۡفُسِہِمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ اُولٰٓئِکَ  ہُمُ  الصّٰدِقُوۡنَ ﴿۱۵﴾

۱۵۔ مومن صرف وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں، پھر کچھ شک نہیں کرتے اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں کےساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں۔ یہی سچّے ہیں۔

قُلۡ اَتُعَلِّمُوۡنَ اللّٰہَ بِدِیۡنِکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ اللّٰہُ  بِکُلِّ  شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۱۶﴾

۱۶۔ کہہ کیا تم اللہ کو اپنا دین جتاتے ہو اور اللہ (تعالیٰ) جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے،  اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

یَمُنُّوۡنَ عَلَیۡکَ اَنۡ  اَسۡلَمُوۡا ؕ قُلۡ  لَّا تَمُنُّوۡا عَلَیَّ  اِسۡلَامَکُمۡ ۚ بَلِ اللّٰہُ یَمُنُّ عَلَیۡکُمۡ  اَنۡ ہَدٰىکُمۡ  لِلۡاِیۡمَانِ  اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۷﴾

۱۷۔ تجھ پر احسان جتاتے ہیں کہ وہ اسلام لائے، کہہ مجھ پر اپنے اسلام کا احسان مت رکھو،  بلکہ اللہ نے تم پر احسان کیا کہ تمہیں ایمان کی راہ دکھائی۔ اگر تم سچّے ہو۔

اِنَّ  اللّٰہَ  یَعۡلَمُ غَیۡبَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ اللّٰہُ  بَصِیۡرٌۢ  بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٪۱۸﴾

۱۸۔ اللہ آسمانوں اور زمین کا غیب جانتا ہے اور اللہ اسے دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو۔

Top