قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 52: At-Tur (Revealed at Makkah: 2 sections, 49 verses)
(52) سُوۡرَۃُ الطُّوۡرِ مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
رکوع 1
وَ الطُّوۡرِ ۙ﴿۱﴾
۱۔ طُور گواہ ہے۔
وَ کِتٰبٍ مَّسۡطُوۡرٍ ۙ﴿۲﴾
۲۔ اور لکھی ہوئی کتاب۔
فِیۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍ ۙ﴿۳﴾
۳۔ پھیلے ہُوئے ورقوں میں۔
وَّ الۡبَیۡتِ الۡمَعۡمُوۡرِ ۙ﴿۴﴾
۴۔ اور آباد گھر۔
وَ السَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِ ۙ﴿۵﴾
۵۔ اور اونچی چھت۔
وَ الۡبَحۡرِ الۡمَسۡجُوۡرِ ۙ﴿۶﴾
۶۔ اور بھرا ہُوا دریا۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ لَوَاقِعٌ ۙ﴿۷﴾
۷۔ تیرے رب کا عذاب آکر رہے گا۔
مَّا لَہٗ مِنۡ دَافِعٍ ۙ﴿۸﴾
۸۔ اسے کوئی روکنےو الا نہ ہوگا۔
یَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًا ۙ﴿۹﴾
۹۔ جِس دن آسمان جنبش میں ہوگا۔
وَّ تَسِیۡرُ الۡجِبَالُ سَیۡرًا ﴿ؕ۱۰﴾
۱۰۔ اور پہاڑ اُڑائے جائیں گے۔
فَوَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾
۱۱۔ تو اس دن جھٹلانے والوں کے لیے افسوس ہے۔
الَّذِیۡنَ ہُمۡ فِیۡ خَوۡضٍ یَّلۡعَبُوۡنَ ﴿ۘ۱۲﴾
۱۲۔ جو (عبث) باتوں میں لگے ہوئے کھیل رہے ہیں۔
یَوۡمَ یُدَعُّوۡنَ اِلٰی نَارِ جَہَنَّمَ دَعًّا ﴿ؕ۱۳﴾
۱۳۔ جس دن دھکے دے کر دوزخ کی آگ کی طرف دھکیلے جائیں گے۔
ہٰذِہِ النَّارُ الَّتِیۡ کُنۡتُمۡ بِہَا تُکَذِّبُوۡنَ ﴿۱۴﴾
۱۴۔ یہ وہ آگ ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔
اَفَسِحۡرٌ ہٰذَاۤ اَمۡ اَنۡتُمۡ لَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿ۚ۱۵﴾
۱۵۔ تو کیا یہ جادو ہے یا کیا تم دیکھتے نہیں۔
اِصۡلَوۡہَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا ۚ سَوَآءٌ عَلَیۡکُمۡ ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۶﴾
۱۶۔ اس میں داخل ہوجاؤ، پھر صبر کرو یا صبر نہ کرو، تمہارے لیے برابر ہے تمہیں صرف اسی کا بدلہ دیا جاتا ہے جو تم کرتے تھے۔
اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیۡمٍ ﴿ۙ۱۷﴾
۱۷۔ متقی باغوں اورنعمتوں میں ہیں۔
فٰکِہِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰہُمۡ رَبُّہُمۡ ۚ وَ وَقٰہُمۡ رَبُّہُمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۸﴾
۱۸۔ اپنے رب کے دیئےپر خوش ہوں گے اور ان کے رب نے انہیں جلتی ہوئی آگ کے عذاب سے بچایا۔
کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓـًٔۢا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾
۱۹۔ خوشگواری سے کھاؤ اور پیٔو، بدلہ اس کا جو تم کرتے تھے۔
مُتَّکِئِیۡنَ عَلٰی سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَۃٍ ۚ وَ زَوَّجۡنٰہُمۡ بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ ﴿۲۰﴾
۲۰۔ برابر بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگائے ہوئے اور ہم انہیں خوبصورت حوروں کا ساتھی بنادیں گے۔
وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اتَّبَعَتۡہُمۡ ذُرِّیَّتُہُمۡ بِاِیۡمَانٍ اَلۡحَقۡنَا بِہِمۡ ذُرِّیَّتَہُمۡ وَ مَاۤ اَلَتۡنٰہُمۡ مِّنۡ عَمَلِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ کُلُّ امۡرِیًٔۢ بِمَا کَسَبَ رَہِیۡنٌ ﴿۲۱﴾
۲۱۔ اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان میں اُن کی پیروی کی، ہم ان کی اولاد کو ان کے ساتھ ملادیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہیں کریں گے۔ ہر شخص اپنی کمائی میں گرو ہے۔
وَ اَمۡدَدۡنٰہُمۡ بِفَاکِہَۃٍ وَّ لَحۡمٍ مِّمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿۲۲﴾
۲۲۔ اور ہم انہیں پھل اور گوشت میں جس سے وہ چاہیں، پے بہ پے دیں گے۔
یَتَنَازَعُوۡنَ فِیۡہَا کَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِیۡہَا وَ لَا تَاۡثِیۡمٌ ﴿۲۳﴾
۲۳۔ وہ اس میں ایک دوسرے سے وہ پیالہ لیں گے جس میں نہ لغو ہے اور نہ گناہ۔
وَ یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمۡ غِلۡمَانٌ لَّہُمۡ کَاَنَّہُمۡ لُؤۡلُؤٌ مَّکۡنُوۡنٌ ﴿۲۴﴾
۲۴۔ اور ان کے آس پاس ان کے غلام پھرتے ہوں گے گویا کہ وہ پردے میں رکھے ہوئے موتی ہیں۔
وَ اَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۲۵﴾
۲۵۔ اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر ایک دوسرے سے پوچھیں گے۔
قَالُوۡۤا اِنَّا کُنَّا قَبۡلُ فِیۡۤ اَہۡلِنَا مُشۡفِقِیۡنَ ﴿۲۶﴾
۲۶۔ کہیں گے ہم پہلے اپنے اہل میں ڈرنے والے تھے۔
فَمَنَّ اللّٰہُ عَلَیۡنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ ﴿۲۷﴾
۲۷۔ سو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا۔
اِنَّا کُنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡہُ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡبَرُّ الرَّحِیۡمُ ﴿٪۲۸﴾
۲۸۔ ہم پہلے اُسے پکارتے تھے، وہ بڑا احسان کرنےو الا رحم کرنے والا ہے۔
رکوع 2
فَذَکِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّکَ بِکَاہِنٍ وَّ لَا مَجۡنُوۡنٍ ﴿ؕ۲۹﴾
۲۹۔ سو نصیحت کرتا رہ کہ تُو اپنے رب کی نعمت سے کاہن نہیں اور نہ ہی دیوانہ ہے۔
اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِہٖ رَیۡبَ الۡمَنُوۡنِ ﴿۳۰﴾
۳۰۔ بلکہ کہتے ہیں کہ شاعر ہے ہم اس کے لیے زمانہ کی گردش کا انتظار کرتے ہیں۔
قُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّیۡ مَعَکُمۡ مِّنَ الۡمُتَرَبِّصِیۡنَ ﴿ؕ۳۱﴾
۳۱۔ کہہ، انتظار کرو کہ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنےو الوں میں سے ہوں۔
اَمۡ تَاۡمُرُہُمۡ اَحۡلَامُہُمۡ بِہٰذَاۤ اَمۡ ہُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ ﴿ۚ۳۲﴾
۳۲۔ کیا اُن کی عقلیں انہیں یہ حکم دیتی ہیں؟ بلکہ وہ سرکش لوگ ہیں۔
اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ تَقَوَّلَہٗ ۚ بَلۡ لَّا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۚ۳۳﴾
۳۳۔ کیا کہتے ہیں یہ جھوٹ بنالیا ہے بلکہ وہ ایمان نہیں لاتے۔
فَلۡیَاۡتُوۡا بِحَدِیۡثٍ مِّثۡلِہٖۤ اِنۡ کَانُوۡا صٰدِقِیۡنَ ﴿ؕ۳۴﴾
۳۴۔ تو اِس جیسی کوئی بات لائیں، اگر سچّے ہیں۔
اَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَیۡرِ شَیۡءٍ اَمۡ ہُمُ الۡخٰلِقُوۡنَ ﴿ؕ۳۵﴾
۳۵۔ کیا یہ بغیر کسی کے (پیدا کرنے کے) پید اہوگئے ہیں یا یہی پیدا کرنے والے ہیں۔
اَمۡ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ بَلۡ لَّا یُوۡقِنُوۡنَ ﴿ؕ۳۶﴾
۳۶۔ یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، بلکہ یقین نہیں کرتے۔
اَمۡ عِنۡدَہُمۡ خَزَآئِنُ رَبِّکَ اَمۡ ہُمُ الۡمُصَۜیۡطِرُوۡنَ ﴿ؕ۳۷﴾
۳۷۔ کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں یا یہ مسلّط ہیں؟
اَمۡ لَہُمۡ سُلَّمٌ یَّسۡتَمِعُوۡنَ فِیۡہِ ۚ فَلۡیَاۡتِ مُسۡتَمِعُہُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ؕ۳۸﴾
۳۸۔ کیا ان کے پاس کوئی ذریعہ ہے جس سے سُن لیتے ہیں۔ تو چاہیٔے کہ ان کا سننے والا کوئی کھلی دلیل لائے۔
اَمۡ لَہُ الۡبَنٰتُ وَ لَکُمُ الۡبَنُوۡنَ ﴿ؕ۳۹﴾
۳۹۔ کیا اس کے لیے بیٹیاں ہیں اور تمہارے لیے بیٹے ہیں۔
اَمۡ تَسۡـَٔلُہُمۡ اَجۡرًا فَہُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَ ﴿ؕ۴۰﴾
۴۰۔ کیا تُو ان سے اجر مانگتا ہے تو یہ چٹّی کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں۔
اَمۡ عِنۡدَہُمُ الۡغَیۡبُ فَہُمۡ یَکۡتُبُوۡنَ ﴿ؕ۴۱﴾
۴۱۔ کیا ان کے پاس غیب ہے تو وہ لکھ لیتے ہیں۔
اَمۡ یُرِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ؕ فَالَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ہُمُ الۡمَکِیۡدُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾
۴۲۔ کیا یہ کوئی داؤ کرنا چاہتے ہیں، تو جو کافر ہیں وہی داؤ کے نیچے آتے ہیں۔
اَمۡ لَہُمۡ اِلٰہٌ غَیۡرُ اللّٰہِ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۴۳﴾
۴۳۔ کیا ان کے لیے سوائے اللہ کے کوئی معبود ہے، اللہ اس سے پاک ہے جو وہ شرک کرتے ہیں۔
وَ اِنۡ یَّرَوۡا کِسۡفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوۡلُوۡا سَحَابٌ مَّرۡکُوۡمٌ ﴿۴۴﴾
۴۴۔ اور اگر یہ آسمان سے (عذاب کا) کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں، کہیں گے تہ بتہ بادل ہیں۔
فَذَرۡہُمۡ حَتّٰی یُلٰقُوۡا یَوۡمَہُمُ الَّذِیۡ فِیۡہِ یُصۡعَقُوۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾
۴۵۔ سو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ وہ اپنے اِس دن کو ملیں، جس میں ہلاک کیے جائیں گے۔
یَوۡمَ لَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُمۡ کَیۡدُہُمۡ شَیۡئًا وَّ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿ؕ۴۶﴾
۴۶۔ جس دن ان کا داؤ اُن کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ انہیں مدد دی جائے گی۔
وَ اِنَّ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِکَ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴۷﴾
۴۷۔ اور ان کے لیے جو ظالم ہیں اس کے سوائے ایک اور عذاب ہے، لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
وَ اصۡبِرۡ لِحُکۡمِ رَبِّکَ فَاِنَّکَ بِاَعۡیُنِنَا وَ سَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ حِیۡنَ تَقُوۡمُ ﴿ۙ۴۸﴾
۴۸۔ اور اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر کر ، کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کر جب تو اُٹھے۔
وَ مِنَ الَّیۡلِ فَسَبِّحۡہُ وَ اِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ ﴿٪۴۹﴾
۴۹۔ اور رات کے کسی حِصّہ میں بھی اس کی تسبیح کر اور ستاروں کے ڈوبنے کے بعد بھی۔