قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 62: Al-Jumuah (Revealed at Madinah: 2 sections, 11 verses)

(62) سُوۡرَۃُ الۡجُمُعَۃِ مَدَنِیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

رکوع 1

یُسَبِّحُ  لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ الۡمَلِکِ الۡقُدُّوۡسِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَکِیۡمِ ﴿۱﴾

۱۔ اللہ کی تسبیح کرتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے (جو) بادشاہ پاک غالب حکمت والا (ہے)۔

ہُوَ الَّذِیۡ  بَعَثَ فِی  الۡاُمِّیّٖنَ  رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ  یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ  اٰیٰتِہٖ  وَ  یُزَکِّیۡہِمۡ وَ  یُعَلِّمُہُمُ  الۡکِتٰبَ وَ  الۡحِکۡمَۃَ ٭ وَ  اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ  قَبۡلُ  لَفِیۡ ضَلٰلٍ  مُّبِیۡنٍ ۙ﴿۲﴾

۲۔ وہی ہے جس نے اُمّیوں کے اندر انہی میں سے ایک رسولؐ  بھیجا،  جو اُن پر اس کی آیتیں پڑھتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت سکھاتا ہے اور وہ پہلے یقیناً کھلی گمراہی میں پڑے تھے۔

وَّ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ  لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ ؕ وَ ہُوَ  الۡعَزِیۡزُ  الۡحَکِیۡمُ ﴿۳﴾

۳۔ اور ان میں سے اوروں کو بھی۔  جو ابھی ان کو نہیں ملے اور وہ غالب حکمت والا ہے۔

ذٰلِکَ فَضۡلُ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ  ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۴﴾

۴۔ یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ (تعالیٰ) بڑے فضل والا ہے۔

مَثَلُ  الَّذِیۡنَ حُمِّلُوا  التَّوۡرٰىۃَ  ثُمَّ  لَمۡ یَحۡمِلُوۡہَا کَمَثَلِ  الۡحِمَارِ یَحۡمِلُ اَسۡفَارًا ؕ بِئۡسَ مَثَلُ  الۡقَوۡمِ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ  لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ  الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵﴾

۵۔ ان لوگوں کی مثال جن پر توریت کا بوجھ ڈالا گیا، پھر انہوں نے اسے نہ اٹھایا گدھے کی مثال کی طرح ہے (جو) کتابیں اٹھاتا ہے۔ کیا ہی بُری مثال اُن لوگوں کی  ہے جو اللہ کی آیتوں کو جھٹلاتے ہیں اور اللہ (تعالیٰ) ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

قُلۡ یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ ہَادُوۡۤا  اِنۡ  زَعَمۡتُمۡ اَنَّکُمۡ  اَوۡلِیَآءُ  لِلّٰہِ  مِنۡ  دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ  اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۶﴾

۶۔ کہہ اے لوگو!  جو یہودی ہو اگر تم سمجھتے ہو کہ اور لوگوں کو چھوڑ کر تم ہی اللہ کے دوست ہو تو موت کی آرزو کرو اگر تم سچّے ہو۔

وَ لَا یَتَمَنَّوۡنَہٗۤ  اَبَدًۢا  بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ  عَلِیۡمٌۢ   بِالظّٰلِمِیۡنَ ﴿۷﴾

۷۔ اور کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے اس کی وجہ سے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور اللہ ظالموں کوخوب جانتا ہے۔

قُلۡ  اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِیۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡہُ  فَاِنَّہٗ مُلٰقِیۡکُمۡ  ثُمَّ  تُرَدُّوۡنَ  اِلٰی عٰلِمِ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ  فَیُنَبِّئُکُمۡ  بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ٪﴿۸﴾

۸۔ کہہ، موت جس سے تم بھاگتے ہو وہ تمہیں مل کر رہے گی، پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ سو وہ تمہیں اس کی خبر دے گا جو تم کرتے تھے۔

رکوع 2

یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنۡ یَّوۡمِ الۡجُمُعَۃِ  فَاسۡعَوۡا اِلٰی ذِکۡرِ اللّٰہِ  وَ ذَرُوا  الۡبَیۡعَ ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ  لَّکُمۡ   اِنۡ  کُنۡتُمۡ  تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۹﴾

۹۔ اے لوگو!  جو ایمان لائے ہو جب جمعہ کےدن نماز کے لیے بلایا جائے تو اللہ (تعالیٰ) کے ذکر کی طرف جلدی آجاؤ  اور کاروبار کو چھوڑ دو ، یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔

فَاِذَا  قُضِیَتِ الصَّلٰوۃُ  فَانۡتَشِرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ ابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ وَ اذۡکُرُوا اللّٰہَ  کَثِیۡرًا  لَّعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۰﴾

۱۰۔ پس جب نماز ہوچکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ (تعالیٰ) کو بہت یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہو۔

وَ اِذَا  رَاَوۡا  تِجَارَۃً  اَوۡ لَہۡوَۨا انۡفَضُّوۡۤا اِلَیۡہَا وَ تَرَکُوۡکَ  قَآئِمًا ؕ قُلۡ مَا عِنۡدَ اللّٰہِ  خَیۡرٌ  مِّنَ اللَّہۡوِ وَ مِنَ  التِّجَارَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ  خَیۡرُ  الرّٰزِقِیۡنَ ﴿٪۱۱﴾

۱۱۔ اور جب تجارت یا کھیل کو دیکھتے ہیں تو اس کی طرف بھاگ جاتے ہیں اور تجھے کھڑا چھوڑ جاتے ہیں، کہہ جو اللہ کے پاس ہے وہ کھیل سے اور تجارت سے بہتر ہے اور اللہ (تعالیٰ) بہترین رزق دینےو الا ہے۔

Top