قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 63: Al-Munafiqun (Revealed at Madinah: 2 sections, 11 verses)
(63) سُوۡرَۃُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ مَدَنِیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
رکوع 1
اِذَا جَآءَکَ الۡمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشۡہَدُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُ اللّٰہِ ۘ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُہٗ ؕ وَ اللّٰہُ یَشۡہَدُ اِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ لَکٰذِبُوۡنَ ۚ﴿۱﴾
۱۔ جب منافق تیرے پاس آتے ہیں، کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ تو یقیناً اللہ کا رسول ہے۔ اور اللہ جانتا ہے کہ تُو اس کا رسول ہے۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق یقیناً جھوٹے ہیں۔
اِتَّخَذُوۡۤا اَیۡمَانَہُمۡ جُنَّۃً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ اِنَّہُمۡ سَآءَ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲﴾
۲۔ انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے، سو وہ اللہ کے رستے سے روکتے ہیں۔ بُرا کام ہے جو یہ کرتے ہیں۔
ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ اٰمَنُوۡا ثُمَّ کَفَرُوۡا فَطُبِعَ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَہُمۡ لَا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۳﴾
۳۔ یہ اِس لیے کہ وہ ایمان لائے پھر کافر ہوئے تو ان کے دلوں پر مہر لگ گئی، سو وہ سمجھتے نہیں۔
وَ اِذَا رَاَیۡتَہُمۡ تُعۡجِبُکَ اَجۡسَامُہُمۡ ؕ وَ اِنۡ یَّقُوۡلُوۡا تَسۡمَعۡ لِقَوۡلِہِمۡ ؕ کَاَنَّہُمۡ خُشُبٌ مُّسَنَّدَۃٌ ؕ یَحۡسَبُوۡنَ کُلَّ صَیۡحَۃٍ عَلَیۡہِمۡ ؕ ہُمُ الۡعَدُوُّ فَاحۡذَرۡہُمۡ ؕ قٰتَلَہُمُ اللّٰہُ ۫ اَنّٰی یُؤۡفَکُوۡنَ ﴿۴﴾
۴۔ اور جب تو انہیں دیکھتا ہے تو ان کے جسم تجھے اچھے معلوم ہوتے ہیں اور اگر وہ بات کریں تو تُو ان کی بات کو سُنے، گویا کہ وہ لکڑیاں ہیں (جنہیں) لباس پہنایا گیا ہے۔ وہ ہر زور کی آواز کو اپنےا وپر (تباہی) خیال کرتے ہیں۔ وہ دشمن ہیں، سو اُن سے بچتا رہ۔ اللہ انہیں ہلاک کرے کس طرح اُلٹے پھر جاتے ہیں۔
وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ تَعَالَوۡا یَسۡتَغۡفِرۡ لَکُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰہِ لَوَّوۡا رُءُوۡسَہُمۡ وَ رَاَیۡتَہُمۡ یَصُدُّوۡنَ وَ ہُمۡ مُّسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿۵﴾
۵۔ اور جب انہیں کہا جاتا ہے آؤ اللہ کا رسولؐ تمہارے لیے بخشش مانگے، وہ اپنے سر پھیر لیتے ہیں اور تُو انہیں دیکھے گا کہ وہ (دوسروں کو بھی) روکتے ہیں اور وہ تکبر کرنے والے ہیں۔
سَوَآءٌ عَلَیۡہِمۡ اَسۡتَغۡفَرۡتَ لَہُمۡ اَمۡ لَمۡ تَسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ ؕ لَنۡ یَّغۡفِرَ اللّٰہُ لَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿۶﴾
۶۔ ان پر برابر ہے کہ تُو ان کے لیے بخشش مانگے یا ان کے لیے بخشش نہ مانگے، اللہ انہیں نہیں بخشے گا۔ اللہ (تعالیٰ) نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا۔
ہُمُ الَّذِیۡنَ یَقُوۡلُوۡنَ لَا تُنۡفِقُوۡا عَلٰی مَنۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰہِ حَتّٰی یَنۡفَضُّوۡا ؕ وَ لِلّٰہِ خَزَآئِنُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ لٰکِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۷﴾
۷۔ وہی ہیں جو کہتے ہیں کہ ان پر خرچ نہ کرو جو اللہ کے رسولؐ کے پاس ہیں، یہاں تک کہ وہ چلے جائیں او راللہ کے لیے ہی آسمانوں اور زمین کے خزانے ہیں، لیکن منافق نہیں سمجھتے۔
یَقُوۡلُوۡنَ لَئِنۡ رَّجَعۡنَاۤ اِلَی الۡمَدِیۡنَۃِ لَیُخۡرِجَنَّ الۡاَعَزُّ مِنۡہَا الۡاَذَلَّ ؕ وَ لِلّٰہِ الۡعِزَّۃُ وَ لِرَسُوۡلِہٖ وَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ لٰکِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ٪﴿۸﴾
۸۔ کہتے ہیں اگر ہم مدینہ کی طرف لوٹ کر گئے تو عزّت والے ذلیل لوگوں کو اس سے نکال دیں گے اور اللہ کے لیے ہی عزّت ہے اور اس کے رسول کے لیے اورمومنوں کے لیے لیکن منافق نہیں جانتے۔
رکوع 2
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُلۡہِکُمۡ اَمۡوَالُکُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُکُمۡ عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ ۚ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۹﴾
۹۔ اے لوگو! جو ایمان لائے ہو نہ تمہارے مال اور نہ ہی تمہاری اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل کریں۔ اور جو کوئی ایسا کرے تو وہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
وَ اَنۡفِقُوۡا مِنۡ مَّا رَزَقۡنٰکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ اَحَدَکُمُ الۡمَوۡتُ فَیَقُوۡلَ رَبِّ لَوۡ لَاۤ اَخَّرۡتَنِیۡۤ اِلٰۤی اَجَلٍ قَرِیۡبٍ ۙ فَاَصَّدَّقَ وَ اَکُنۡ مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۰﴾
۱۰۔ اور اس سے خرچ کرو جو ہم نے تمہیں دیا ہے اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو وہ کہے اے میرے رب تو نے مجھے ایک قریب وقت تک کیوں مہلت نہ دی تو میں صدقہ کرتا اور نیکوں میں سے ہوتا۔
وَ لَنۡ یُّؤَخِّرَ اللّٰہُ نَفۡسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُہَا ؕ وَ اللّٰہُ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿٪۱۱﴾
۱۱۔ اور اللہ کسی شخص کو مہلت نہیں دیتا جب اس کا وقت مقرر آجائے اور اللہ اس سے خبردار ہے جو تم کرتے ہو۔