قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 64: At-Taghabun (Revealed at Madinah: 2 sections, 18 verses)

(64) سُوۡرَۃُ التَّغَابُنِ مَدَنِیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

رکوع 1

یُسَبِّحُ  لِلّٰہِ  مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ۚ لَہُ  الۡمُلۡکُ وَ لَہُ  الۡحَمۡدُ ۫ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ  شَیۡءٍ   قَدِیۡرٌ ﴿۱﴾

۱۔ اللہ کی تسبیح کرتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

ہُوَ  الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ  فَمِنۡکُمۡ کَافِرٌ وَّ مِنۡکُمۡ  مُّؤۡمِنٌ ؕ وَ  اللّٰہُ  بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۲﴾

۲۔ وہی ہے جس نے تمہیں پیداکیا، سو تم میں سے (کوئی) کافر ہے اور (کوئی) تم میں سے مومن ہے  اور اللہ اسے جو تم کرتے ہو دیکھتا ہے۔

خَلَقَ  السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ وَ صَوَّرَکُمۡ  فَاَحۡسَنَ صُوَرَکُمۡ ۚ وَ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۳﴾

۳۔ اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا،  اور تمہاری تصویریں بنائیں سو تمہاری تصویروں کو خوبصورت بنایا اور اسی کی طرف انجام کار جانا ہے۔

یَعۡلَمُ  مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ یَعۡلَمُ  مَا تُسِرُّوۡنَ وَ مَا تُعۡلِنُوۡنَ ؕ وَ اللّٰہُ  عَلِیۡمٌۢ  بِذَاتِ  الصُّدُوۡرِ ﴿۴﴾

۴۔ وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور اللہ سینوں کی باتوں کو جانتا ہے۔

اَلَمۡ  یَاۡتِکُمۡ نَبَؤُا  الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ ۫ فَذَاقُوۡا وَبَالَ  اَمۡرِہِمۡ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ  اَلِیۡمٌ  ﴿۵﴾

۵۔ کیا تمہارے پاس ا ن لوگوں کی خبر نہیں آئی،  جنہوں نے پہلے کفر کیا،  سو انہوں نے اپنے کام کی سزا چکھی اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔

ذٰلِکَ  بِاَنَّہٗ  کَانَتۡ  تَّاۡتِیۡہِمۡ  رُسُلُہُمۡ بِالۡبَیِّنٰتِ فَقَالُوۡۤا  اَبَشَرٌ یَّہۡدُوۡنَنَا ۫ فَکَفَرُوۡا وَ تَوَلَّوۡا وَّ اسۡتَغۡنَی اللّٰہُ ؕ وَ اللّٰہُ  غَنِیٌّ  حَمِیۡدٌ ﴿۶﴾

۶۔ یہ اس لیے کہ ان کے پاس ان کے رسول کھلی دلیلیں لے کر آتے تھے تو وہ کہتے، کیا اِنسان ہمیں راہ دکھائیں گے سو انہوں نے کفر کیا اور پھر گئے اور اللہ کسی کا محتاج نہ تھا اور اللہ بے نیاز تعریف کیا گیا ہے۔

زَعَمَ  الَّذِیۡنَ  کَفَرُوۡۤا اَنۡ  لَّنۡ یُّبۡعَثُوۡا ؕ قُلۡ  بَلٰی وَ رَبِّیۡ  لَتُبۡعَثُنَّ  ثُمَّ  لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلۡتُمۡ ؕ وَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ   یَسِیۡرٌ ﴿۷﴾

۷۔ جو کافر ہیں وہ گمان کرتے ہیں کہ وہ اٹھائے نہیں جائیں گے کہہ ہاں میرے رب کی قسم تم ضرور اُٹھائے جاؤ گے پھر تمہیں ضرور اس کی خبر دی جائے گی جو تم نے عمل کیے اور یہ اللہ پر آسان ہے۔

فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ النُّوۡرِ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلۡنَا ؕ وَ اللّٰہُ  بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿۸﴾

۸۔ سو اللہ اور اس کے رسولؐ  پر ایمان لاؤ  اور اس نور (پر) جو ہم نے اتارا اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے۔

یَوۡمَ یَجۡمَعُکُمۡ  لِیَوۡمِ الۡجَمۡعِ ذٰلِکَ یَوۡمُ التَّغَابُنِ ؕ وَ مَنۡ یُّؤۡمِنۡۢ  بِاللّٰہِ وَ یَعۡمَلۡ  صَالِحًا یُّکَفِّرۡ عَنۡہُ  سَیِّاٰتِہٖ وَ یُدۡخِلۡہُ  جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ  مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ  اَبَدًا ؕ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۹﴾

۹۔ جس دن کہ وہ تمہیں جمع ہونے کے دن کے لیے اکٹھا کرے گا  یہ کمی کے ظاہر ہوجانے کا دن ہے اور جو شخص اللہ پر ایمان لاتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے اس کی بُرائیاں اس سے دور کردیتا ہے اور اسے باغوں میں داخل کرتا ہے،  جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، ہمیشہ انہی میں رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے۔

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا  وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ  بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿٪۱۰﴾

۱۰۔ اور جو انکار کرتے ہیں اور ہماری آیتوں کو جھٹلاتے ہیں وہی آگ والے ہیں اسی میں رہیں گے اور وہ بری جگہ ہے۔

رکوع 2

مَاۤ  اَصَابَ مِنۡ مُّصِیۡبَۃٍ  اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ  مَنۡ یُّؤۡمِنۡۢ  بِاللّٰہِ  یَہۡدِ  قَلۡبَہٗ ؕ وَ اللّٰہُ  بِکُلِّ  شَیۡءٍ  عَلِیۡمٌ ﴿۱۱﴾

۱۱۔ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی مصیبت نہیں پہنچتی اور جو اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔

وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ  وَ اَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ ۚ فَاِنۡ  تَوَلَّیۡتُمۡ  فَاِنَّمَا عَلٰی  رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ  الۡمُبِیۡنُ ﴿۱۲﴾

۱۲۔ اور اللہ (تعالیٰ) کی اطاعت کرو اور رسول ؐ کی اطاعت کرو، پھر اگر تم پھر جاؤ  تو ہمارے رسول پر صرف کھول کر پہنچا دینا ہے۔

اَللّٰہُ  لَاۤ  اِلٰہَ  اِلَّا ہُوَ ؕ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلۡیَتَوَکَّلِ  الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۳﴾

۱۳۔ اللہ وہ ہے کہ اس کے سوائے کوئی معبود نہیں اور اللہ پر ہی مومنوں کو چاہیٔے کہ بھروسا کریں۔

یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡۤا اِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ وَ اَوۡلَادِکُمۡ عَدُوًّا  لَّکُمۡ فَاحۡذَرُوۡہُمۡ ۚ  وَ  اِنۡ  تَعۡفُوۡا وَ تَصۡفَحُوۡا وَ تَغۡفِرُوۡا  فَاِنَّ اللّٰہَ  غَفُوۡرٌ  رَّحِیۡمٌ ﴿۱۴﴾

۱۴۔ اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو تمہاری بیویوں میں سے اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن بھی ہیں،  سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر تم معاف کرو اور درگزر کرو اور بخش دو،  تو اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔

اِنَّمَاۤ  اَمۡوَالُکُمۡ وَ اَوۡلَادُکُمۡ  فِتۡنَۃٌ ؕ وَ اللّٰہُ  عِنۡدَہٗۤ   اَجۡرٌ  عَظِیۡمٌ ﴿۱۵﴾

۱۵۔ تمہارے مال اور تمہاری اولاد صرف ایک آز مائش ہیں اور اللہ وہ ہے کہ اس کے پاس بڑا اجر ہے۔

فَاتَّقُوا اللّٰہَ  مَا  اسۡتَطَعۡتُمۡ وَ اسۡمَعُوۡا وَ اَطِیۡعُوۡا وَ اَنۡفِقُوۡا خَیۡرًا  لِّاَنۡفُسِکُمۡ ؕ وَ مَنۡ یُّوۡقَ شُحَّ نَفۡسِہٖ  فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۶﴾

۱۶۔ سو اللہ کا تقویٰ کرو جہاں تک ہوسکے اور سنو اور اطاعت کرو اور خرچ کرو، تمہارے اپنے لیے بہتر ہے اورجو اپنے نفس کے بخل سے بچ جائے،  تو وہی کامیاب ہیں۔

اِنۡ  تُقۡرِضُوا اللّٰہَ  قَرۡضًا حَسَنًا یُّضٰعِفۡہُ لَکُمۡ  وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ  شَکُوۡرٌ  حَلِیۡمٌ ﴿ۙ۱۷﴾

۱۷۔ اگر تم اللہ کے لیے کوئی اچھا مال الگ کرو تو وہ اسے تمہارے لیے بڑھاتا ہے اور تمہاری حفاظت کرتا ہے اور اللہ قدر کرنے والا بُردبار ہے۔

عٰلِمُ  الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ  الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿٪۱۸﴾

۱۸۔ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب حکمت والا ہے۔

Top