قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 67: Al-Mulk (Revealed at Makkah: 2 sections, 30 verses)

(67) سُوۡرَۃُ الۡمُلۡکِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

رکوع 1

تَبٰرَکَ الَّذِیۡ  بِیَدِہِ  الۡمُلۡکُ ۫ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ  شَیۡءٍ قَدِیۡرُۨ ۙ﴿۱﴾

۱۔ وہ (ذات) بابرکت ہے جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پرقادر ہے۔

الَّذِیۡ  خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَ الۡحَیٰوۃَ لِیَبۡلُوَکُمۡ  اَیُّکُمۡ  اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ  الۡغَفُوۡرُ ۙ﴿۲﴾

۲۔ جس نے موت اور زندگی کو پیداکیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے اور وہ غالب بخشنےو الا ہے۔

الَّذِیۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ؕ مَا تَرٰی فِیۡ  خَلۡقِ الرَّحۡمٰنِ مِنۡ  تَفٰوُتٍ ؕ فَارۡجِعِ  الۡبَصَرَ ۙ ہَلۡ  تَرٰی مِنۡ فُطُوۡرٍ ﴿۳﴾

۳۔ جس نے سات آسمانوں کو ایک دوسرے کے اوپر پیدا کیا،  تُو رحمٰن کی پیدائش میں کوئی اختلاف نہ دیکھے گا۔ پھر نظر کو لوٹا، کیا تُو کوئی بگاڑ دیکھتا ہے۔

ثُمَّ  ارۡجِعِ  الۡبَصَرَ کَرَّتَیۡنِ  یَنۡقَلِبۡ اِلَیۡکَ  الۡبَصَرُ خَاسِئًا وَّ ہُوَ حَسِیۡرٌ ﴿۴﴾

۴۔ پھر نظر کو بار بار لوٹا، نظر تیری طرف حیرت سے تھک کر واپس آئے گی۔

وَ لَقَدۡ  زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡیَا بِمَصَابِیۡحَ وَ جَعَلۡنٰہَا  رُجُوۡمًا  لِّلشَّیٰطِیۡنِ وَ اَعۡتَدۡنَا لَہُمۡ عَذَابَ السَّعِیۡرِ ﴿۵﴾

۵۔ اور ہم نے ورلے آسمان کو ستاروں سے زینت دی اور انہیں شیطانوں کے لیے اٹکل بازی کا ذریعہ بنادیا ہے اور اُن کے لیے جلنے کا عذاب تیار کررکھا ہے۔

وَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا  بِرَبِّہِمۡ  عَذَابُ جَہَنَّمَ ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۶﴾

۶۔ اور ان کے لیے جو اپنے رب کا انکار کرتے ہیں، دوزخ کا عذاب ہے اور وہ بُری جگہ ہے۔

اِذَاۤ  اُلۡقُوۡا فِیۡہَا سَمِعُوۡا  لَہَا شَہِیۡقًا وَّ ہِیَ  تَفُوۡرُ ۙ﴿۷﴾

۷۔ جب اس میں ڈالے جائیں گے اس کا چیخناسُنیں گے اور وہ جوش ماررہی ہوگی۔

تَکَادُ  تَمَیَّزُ مِنَ  الۡغَیۡظِ ؕ کُلَّمَاۤ  اُلۡقِیَ فِیۡہَا  فَوۡجٌ سَاَلَہُمۡ خَزَنَتُہَاۤ  اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ  نَذِیۡرٌ ﴿۸﴾

۸۔ قریب ہے کہ جوش سے پھٹ پڑے، جب کبھی اس میں ایک گروہ ڈالا جائے گا اس کے چوکیدار اُن سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس ڈرانے والا نہ آیا تھا۔

قَالُوۡا  بَلٰی قَدۡ جَآءَنَا  نَذِیۡرٌ ۬ۙ  فَکَذَّبۡنَا وَ قُلۡنَا مَا نَزَّلَ اللّٰہُ  مِنۡ شَیۡءٍ ۚۖ اِنۡ  اَنۡتُمۡ اِلَّا فِیۡ ضَلٰلٍ کَبِیۡرٍ ﴿۹﴾

۹۔کہیں گے، ہاں! ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تھا۔ مگر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ (تعالیٰ) نے کچھ نہیں اتارا۔ تم بڑی غلطی میں ہو۔

وَ قَالُوۡا  لَوۡ  کُنَّا نَسۡمَعُ  اَوۡ نَعۡقِلُ مَا کُنَّا فِیۡۤ   اَصۡحٰبِ السَّعِیۡرِ ﴿۱۰﴾

۱۰۔ اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا عقل سے کام لیتے تو ہم دوزخ والوں میں سے نہ ہوتے۔

فَاعۡتَرَفُوۡا بِذَنۡۢبِہِمۡ ۚ فَسُحۡقًا  لِّاَصۡحٰبِ السَّعِیۡرِ ﴿۱۱﴾

۱۱۔ سو اپنے گناہ کا اقرار کریں گے۔ پس دوزخ والوں کے لیے دُوری ہے۔

اِنَّ  الَّذِیۡنَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَیۡبِ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ  وَّ  اَجۡرٌ  کَبِیۡرٌ ﴿۱۲﴾

۱۲۔ وہ لوگ جو غائبانہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں،  ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔

وَ اَسِرُّوۡا  قَوۡلَکُمۡ  اَوِ اجۡہَرُوۡا بِہٖ ؕ اِنَّہٗ  عَلِیۡمٌۢ  بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ ﴿۱۳﴾

۱۳۔ اور اپنی بات کو چھپاؤ یا اسے ظاہر کرو وہ سینوں کی باتوں کو جاننےو الا ہے۔

اَلَا یَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَ ؕ وَ ہُوَ اللَّطِیۡفُ الۡخَبِیۡرُ ﴿٪۱۴﴾

۱۴۔ کیا وہ نہیں جانتا جس نے پیداکیا اور وہ باریک باتوں کا جاننے والا خبردار ہے۔

رکوع 2

ہُوَ  الَّذِیۡ جَعَلَ  لَکُمُ  الۡاَرۡضَ ذَلُوۡلًا فَامۡشُوۡا فِیۡ  مَنَاکِبِہَا وَ کُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِہٖ ؕ وَ  اِلَیۡہِ  النُّشُوۡرُ ﴿۱۵﴾

۱۵۔ وہی ہے جِس نے زمین کو تمہارے ماتحت کردیا، سو اس کی اطراف میں چلو اور اس کے دِیے سے کھاؤ اور اس کی طرف (موت کےبعد) اُٹھ کر جانا ہے۔

ءَاَمِنۡتُمۡ  مَّنۡ  فِی السَّمَآءِ  اَنۡ یَّخۡسِفَ بِکُمُ  الۡاَرۡضَ فَاِذَا ہِیَ  تَمُوۡرُ ﴿ۙ۱۶﴾

۱۶۔ کیا تم اس سے نڈر ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں نابود کردےسو وہ ناگہاں کانپنے لگے گی۔

اَمۡ اَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِی السَّمَآءِ  اَنۡ یُّرۡسِلَ عَلَیۡکُمۡ حَاصِبًا ؕ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ  کَیۡفَ نَذِیۡرِ ﴿۱۷﴾

۱۷۔ یا تم اس سے نڈر ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر پتھر برسائے سوتم جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا تھا۔

وَ لَقَدۡ  کَذَّبَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَکَیۡفَ کَانَ نَکِیۡرِ ﴿۱۸﴾

۱۸۔ اور انہوں نے بھی جھٹلایا جو اُن سے پہلے تھے۔ سو میری ناپسندیدگی کا (انجام) کیسا ہُوا۔

اَوَ لَمۡ  یَرَوۡا اِلَی الطَّیۡرِ فَوۡقَہُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقۡبِضۡنَ ؔۘؕ مَا یُمۡسِکُہُنَّ  اِلَّا الرَّحۡمٰنُ ؕ اِنَّہٗ  بِکُلِّ  شَیۡءٍۭ بَصِیۡرٌ ﴿۱۹﴾

۱۹۔ کیا وہ اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھتے (جو) پَر پھیلائے ہوئے (ہیں) اور سکیڑ (بھی) لیتے ہیں۔ سوائے رحمٰن کے انہیں کون روک رکھتا ہے وہ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے۔

اَمَّنۡ  ہٰذَا  الَّذِیۡ  ہُوَ جُنۡدٌ لَّکُمۡ یَنۡصُرُکُمۡ  مِّنۡ  دُوۡنِ  الرَّحۡمٰنِ ؕ اِنِ الۡکٰفِرُوۡنَ  اِلَّا  فِیۡ  غُرُوۡرٍ ﴿ۚ۲۰﴾

۲۰۔ بھلا وہ کون ہے؟ جو تمہارے لیے لشکر ہوکر رحمٰن کے مقابلہ میں تمہیں مدد دے۔ کافر صرف دھوکے میں ہیں۔

اَمَّنۡ ہٰذَا الَّذِیۡ یَرۡزُقُکُمۡ  اِنۡ  اَمۡسَکَ رِزۡقَہٗ ۚ بَلۡ لَّجُّوۡا فِیۡ عُتُوٍّ  وَّ نُفُوۡرٍ ﴿۲۱﴾

۲۱۔ بھلا وہ کون ہے جو تمہیں رزق دے۔ اگر وہ اپنا رزق روک دے،  بلکہ سرکشی اور نفرت پراڑے ہوئے ہیں۔

اَفَمَنۡ یَّمۡشِیۡ مُکِبًّا عَلٰی وَجۡہِہٖۤ  اَہۡدٰۤی  اَمَّنۡ  یَّمۡشِیۡ سَوِیًّا عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۲۲﴾

۲۲۔ تو کیا وہ جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلتا ہے زیادہ ہدایت پر ہے یا وہ جو سیدھا راہِ راست پر چلتا ہے۔

قُلۡ ہُوَ الَّذِیۡۤ  اَنۡشَاَکُمۡ وَ جَعَلَ  لَکُمُ السَّمۡعَ وَ الۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡـِٕدَۃَ ؕ قَلِیۡلًا مَّا  تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۲۳﴾

۲۳۔ کہہ وہی ہے جس نے تمہیں پیداکیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے،  بہت ہی کم تم شکر کرتے ہو۔

قُلۡ ہُوَ الَّذِیۡ ذَرَاَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ وَ اِلَیۡہِ تُحۡشَرُوۡنَ ﴿۲۴﴾

۲۴۔ کہہ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا،  اور اسی کی طرف تم اکٹھے کیے جاؤ گے۔

وَ یَقُوۡلُوۡنَ مَتٰی ہٰذَا الۡوَعۡدُ  اِنۡ  کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۲۵﴾

۲۵۔ اور کہتے ہیں یہ وعدہ کب ہے،  اگر تم سچے ہو۔

قُلۡ  اِنَّمَا  الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰہِ ۪ وَ  اِنَّمَاۤ  اَنَا نَذِیۡرٌ  مُّبِیۡنٌ ﴿۲۶﴾

۲۶۔ کہہ علم تو صرف اللہ کے پاس ہے اور میں صرف کھلا ڈرانے والا ہوں۔

فَلَمَّا رَاَوۡہُ   زُلۡفَۃً  سِیۡٓـَٔتۡ وُجُوۡہُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ قِیۡلَ ہٰذَا  الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ  تَدَّعُوۡنَ ﴿۲۷﴾

۲۷۔ سو جب اُسے قریب دیکھیں گے تو کافروں کے منہ بُرے ہوجائیں گے اور کہا جائے گا یہ وہی ہے جو تم مانگا کرتے تھے۔

قُلۡ اَرَءَیۡتُمۡ  اِنۡ  اَہۡلَکَنِیَ  اللّٰہُ  وَ مَنۡ مَّعِیَ  اَوۡ  رَحِمَنَا ۙ فَمَنۡ  یُّجِیۡرُ الۡکٰفِرِیۡنَ مِنۡ عَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿۲۸﴾

۲۸۔ کہہ بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے ہلاک کردے اور اُنہیں جو میرے ساتھ ہیں یا ہم پر رحم کرے تو کافروں کو دردناک عذاب سے کون پناہ دے گا۔

قُلۡ  ہُوَ الرَّحۡمٰنُ  اٰمَنَّا بِہٖ  وَ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡنَا ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ ہُوَ  فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۹﴾

۲۹۔ کہہ وہ رحمٰن ہے جس پر ہم ایمان لائے اور اسی پر ہم بھروسا کرتے ہیں۔ سو تم جان لو گے ، کون کُھلی گمراہی میں ہے۔

قُلۡ  اَرَءَیۡتُمۡ  اِنۡ  اَصۡبَحَ مَآؤُکُمۡ غَوۡرًا فَمَنۡ یَّاۡتِیۡکُمۡ بِمَآءٍ مَّعِیۡنٍ ﴿٪۳۰﴾

۳۰۔ کہہ دیکھو تو۔  اگر تمہارا پانی زمین کے اندر چلا جائے تو کون تمہارے پاس جاری پانی لائے گا؟

Top