قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 71: Nuh (Revealed at Makkah: 2 sections, 28 verses)
(71) سُوۡرَۃُ نُوۡحٍ مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
رکوع 1
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰی قَوۡمِہٖۤ اَنۡ اَنۡذِرۡ قَوۡمَکَ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱﴾
۱۔ ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کو ڈرا، اِس سے پہلے کہ اُن پر دردناک عذاب آجائے۔
قَالَ یٰقَوۡمِ اِنِّیۡ لَکُمۡ نَذِیۡرٌ مُّبِیۡنٌ ۙ﴿۲﴾
۲۔ اس نےکہا اے میری قوم میں تمہارے لیے کھلا ڈرانے والا ہُوں۔
اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ وَ اتَّقُوۡہُ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ۙ﴿۳﴾
۳۔ کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس کا تقویٰ کرو اور میری اطاعت کرو۔
یَغۡفِرۡ لَکُمۡ مِّنۡ ذُنُوۡبِکُمۡ وَ یُؤَخِّرۡکُمۡ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰہِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ ۘ لَوۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴﴾
۴۔وہ تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں ایک وقت مقرر تک مہلت دے گا۔ اللہ کا وقت مقرر جب آجائے تو پیچھے نہیں ڈالا جاسکتا۔ کاش! تم جانتے۔
قَالَ رَبِّ اِنِّیۡ دَعَوۡتُ قَوۡمِیۡ لَیۡلًا وَّ نَہَارًا ۙ﴿۵﴾
۵۔ اُس نے کہا، اے میرے رب میں نے اپنی قوم کورات اور دن بلایا۔
فَلَمۡ یَزِدۡہُمۡ دُعَآءِیۡۤ اِلَّا فِرَارًا ﴿۶﴾
۶۔ مگر میرے بُلانے نے ان کا بھاگنا ہی بڑھایا۔
وَ اِنِّیۡ کُلَّمَا دَعَوۡتُہُمۡ لِتَغۡفِرَ لَہُمۡ جَعَلُوۡۤا اَصَابِعَہُمۡ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ وَ اسۡتَغۡشَوۡا ثِیَابَہُمۡ وَ اَصَرُّوۡا وَ اسۡتَکۡبَرُوا اسۡتِکۡبَارًا ۚ﴿۷﴾
۷۔ اور جب کبھی میں نے اُنہیں بُلایا کہ تُو انہیں بخش دے انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے اور (کفر پر) اَڑ گئے اور بڑا تکبر کیا۔
ثُمَّ اِنِّیۡ دَعَوۡتُہُمۡ جِہَارًا ۙ﴿۸﴾
۸۔ پھر میں نے اُنہیں کھلے طور پر بُلایا۔
ثُمَّ اِنِّیۡۤ اَعۡلَنۡتُ لَہُمۡ وَ اَسۡرَرۡتُ لَہُمۡ اِسۡرَارًا ۙ﴿۹﴾
۹۔ پھر میں نے اُن سے ظاہر باتیں کیں اور چُھپ کر بھی اُن سے کہا۔
فَقُلۡتُ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا ﴿ۙ۱۰﴾
۱۰۔ میں نے کہا، اپنے ربّ سے بخشش مانگو، وہ بڑا بخشنے والا ہے۔
یُّرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَیۡکُمۡ مِّدۡرَارًا ﴿ۙ۱۱﴾
۱۱۔ وہ تم پر زور کا مینہ برساتا ہُوا بادل بھیجے گا۔
وَّ یُمۡدِدۡکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ وَ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ جَنّٰتٍ وَّ یَجۡعَلۡ لَّکُمۡ اَنۡہٰرًا ﴿ؕ۱۲﴾
۱۲۔ اور تمہیں مال اور بیٹوں سے مدد دے گا اور تمہارے لیے باغ بنائے گا اور تمہارے لیے نہریں بہائے گا۔
مَا لَکُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰہِ وَقَارًا ﴿ۚ۱۳﴾
۱۳۔ تمہیں کیا ہُوا کہ تم اللہ سے عزّت کی امیدنہیں رکھتے۔
وَ قَدۡ خَلَقَکُمۡ اَطۡوَارًا ﴿۱۴﴾
۱۴۔ اور اس نے تمہیں مختلف حالات میں سے (گزار کر) پیداکیا ہے۔
اَلَمۡ تَرَوۡا کَیۡفَ خَلَقَ اللّٰہُ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ﴿ۙ۱۵﴾
۱۵۔ کیا تم نہیں دیکھتے کس طرح اللہ نے سات آسمانوں کو ایک دوسرے کے اوپر پیداکیا ہے۔
وَّ جَعَلَ الۡقَمَرَ فِیۡہِنَّ نُوۡرًا وَّ جَعَلَ الشَّمۡسَ سِرَاجًا ﴿۱۶﴾
۱۶۔ اور چاند کو اُن میں نور بنایا اور سُورج کو چراغ بنایا۔
وَ اللّٰہُ اَنۡۢبَتَکُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ نَبَاتًا ﴿ۙ۱۷﴾
۱۷۔ اور اللہ نے تمہیں زمین سے سبزہ کے طور پر اُگایا۔
ثُمَّ یُعِیۡدُکُمۡ فِیۡہَا وَ یُخۡرِجُکُمۡ اِخۡرَاجًا ﴿۱۸﴾
۱۸۔ پھر وہ تمہیں اس میں لوٹادے گا اور تمہیں ایک (نئی) پیدائش میں نکال کھڑا کرے گا۔
وَ اللّٰہُ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ بِسَاطًا ﴿ۙ۱۹﴾
۱۹۔ اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو وسیع قطعہ بنایا۔
لِّتَسۡلُکُوۡا مِنۡہَا سُبُلًا فِجَاجًا ﴿٪۲۰﴾
۲۰۔ تاکہ تم اس کے کُھلے رستوں میں چلو۔
رکوع 2
قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ اِنَّہُمۡ عَصَوۡنِیۡ وَ اتَّبَعُوۡا مَنۡ لَّمۡ یَزِدۡہُ مَالُہٗ وَ وَلَدُہٗۤ اِلَّا خَسَارًا ﴿ۚ۲۱﴾
۲۱۔ نوحؑ نے کہا اے میرے رب انہوں نے میری نافرمانی کی اور اس کی پیروی کی جس کے مال اور اولاد نے اس کا نقصان ہی بڑھایا۔
وَ مَکَرُوۡا مَکۡرًا کُبَّارًا ﴿ۚ۲۲﴾
۲۲۔ اور انہوں نے بڑے بھاری حیلے کیے۔
وَ قَالُوۡا لَا تَذَرُنَّ اٰلِہَتَکُمۡ وَ لَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّ لَا سُوَاعًا ۬ۙ وَّ لَا یَغُوۡثَ وَ یَعُوۡقَ وَ نَسۡرًا ﴿ۚ۲۳﴾
۲۳۔ اور کہا، اپنے معبودوں کو نہ چھوڑو ۔ اور ودّ کو نہ چھوڑو اور نہ سواع کو اور نہ یغوث اور یعوق اور نسر کو۔
وَ قَدۡ اَضَلُّوۡا کَثِیۡرًا ۬ۚ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا ضَلٰلًا ﴿۲۴﴾
۲۴۔ اور انہوں نے بہتوں کو گمراہ کیا اور تُو ظالموں کی ہلاکت ہی بڑھائیو۔
مِمَّا خَطِیۡٓــٰٔتِہِمۡ اُغۡرِقُوۡا فَاُدۡخِلُوۡا نَارًا ۬ۙ فَلَمۡ یَجِدُوۡا لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَنۡصَارًا ﴿۲۵﴾
۲۵۔ اپنی خطاکاریوں سے وہ غرق کیے گئے، پھر آگ میں داخل کیے گئے، سو انہوں نے اللہ کے سوائے کسی کو مددگار نہ پایا۔
وَ قَالَ نُوۡحٌ رَّبِّ لَا تَذَرۡ عَلَی الۡاَرۡضِ مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ دَیَّارًا ﴿۲۶﴾
۲۶۔ اور نوحؑ نے کہا اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑیو۔
اِنَّکَ اِنۡ تَذَرۡہُمۡ یُضِلُّوۡا عِبَادَکَ وَ لَا یَلِدُوۡۤا اِلَّا فَاجِرًا کَفَّارًا ﴿۲۷﴾
۲۷۔ اگر تو انہیں چھوڑ دے گا تو تیرے بندوں کوگمراہ کردیں گے اور ان کی اولاد بھی سوائے بدکار ناشکروں کے نہ ہوگی۔
رَبِّ اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنۡ دَخَلَ بَیۡتِیَ مُؤۡمِنًا وَّ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ؕ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا تَبَارًا ﴿٪۲۸﴾
۲۸۔ اے میرے رب میری حفاظت فرما اور میرے ماں باپ کی اور اس کی جو ایمان لاکر میرے گھر میں داخل ہو اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کی اور ظالموں کی ہلاکت ہی بڑھائیو۔