قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 73: Al-Muzzammil (Revealed at Makkah: 2 sections, 20 verses)

(73) سُوۡرَۃُ الۡمُزَّمِّلِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

رکوع 1

یٰۤاَیُّہَا الۡمُزَّمِّلُ ۙ﴿۱﴾

۱۔ اے کپڑا اُوڑھنےوالے۔

قُمِ  الَّیۡلَ   اِلَّا  قَلِیۡلًا ۙ﴿۲﴾

۲۔ رات کو قیام کر سوائے تھوڑے (حِصّے) کے۔

نِّصۡفَہٗۤ  اَوِ انۡقُصۡ  مِنۡہُ  قَلِیۡلًا ۙ﴿۳﴾

۳۔ (یعنی) اس کا آدھا یا اس سے کچھ کم کر۔

اَوۡ زِدۡ  عَلَیۡہِ  وَ رَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ  تَرۡتِیۡلًا ؕ﴿۴﴾

۴۔ یا اِس پر بڑھالے،  اور قرآن کو ٹھیر ٹھیر کر پڑھ۔

اِنَّا سَنُلۡقِیۡ عَلَیۡکَ  قَوۡلًا  ثَقِیۡلًا ﴿۵﴾

۵۔ ہم تجھ پر ایک بھاری بوجھ ڈالیں گے۔

اِنَّ نَاشِئَۃَ الَّیۡلِ  ہِیَ اَشَدُّ وَطۡاً  وَّ  اَقۡوَمُ قِیۡلًا ؕ﴿۶﴾

۶۔ بے شک رات کا اُٹھنا (نفس کو) زیادہ روندنے والا اور بات کو زیادہ درست رکھنےو الا ہے۔

اِنَّ  لَکَ فِی النَّہَارِ سَبۡحًا طَوِیۡلًا ؕ﴿۷﴾

۷۔ دن کو تیرے لیے لمبا شغل ہے۔

وَ اذۡکُرِ اسۡمَ رَبِّکَ وَ تَبَتَّلۡ  اِلَیۡہِ تَبۡتِیۡلًا ؕ﴿۸﴾

۸۔ اور اپنے رب کے نام کی بڑائی کر اور (سب سے) الگ ہوکر اس کی طرف متوجہ ہوجا۔

رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ لَاۤ  اِلٰہَ  اِلَّا ہُوَ فَاتَّخِذۡہُ  وَکِیۡلًا ﴿۹﴾

۹۔ مشرق اور مغرب کا رب ہے اس کے سوائے کوئی معبود نہیں سو اُسے کارساز بنا۔

وَ اصۡبِرۡ عَلٰی مَا یَقُوۡلُوۡنَ وَ اہۡجُرۡہُمۡ ہَجۡرًا جَمِیۡلًا ﴿۱۰﴾

۱۰۔ اور اس پر صبر کر جو یہ کہتے ہیں اور خوبی سے کنارہ کشی کرتا ہوا انہیں چھوڑ دے۔

وَ ذَرۡنِیۡ وَ الۡمُکَذِّبِیۡنَ  اُولِی النَّعۡمَۃِ وَ مَہِّلۡہُمۡ  قَلِیۡلًا ﴿۱۱﴾

۱۱۔ اور مجھے چھوڑ دے اور صاحبِ دولت جھٹلانے والوں کو اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے۔

اِنَّ  لَدَیۡنَاۤ  اَنۡکَالًا وَّ  جَحِیۡمًا ﴿ۙ۱۲﴾

۱۲۔ ہمارے پاس بیڑیاں اور جلتی ہوئی آگ ہے۔

وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّۃٍ  وَّ عَذَابًا  اَلِیۡمًا ﴿٭۱۳﴾

۱۳۔ اور گلا گھونٹ دینے والاکھانا اور دردناک عذاب ہے۔

یَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ وَ کَانَتِ الۡجِبَالُ  کَثِیۡبًا مَّہِیۡلًا ﴿۱۴﴾

۱۴۔ جس دن زمین اور پہاڑ کانپ اٹھیں گے اور پہاڑ پراگندہ ریت کا تودہ ہوجائیں  گے۔

اِنَّاۤ  اَرۡسَلۡنَاۤ  اِلَیۡکُمۡ  رَسُوۡلًا ۬ۙ شَاہِدًا عَلَیۡکُمۡ کَمَاۤ  اَرۡسَلۡنَاۤ  اِلٰی فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلًا ﴿ؕ۱۵﴾

۱۵۔ ہم نےتمہاری طرف رسول بھیجا ہے (جو) تم پرگواہ ہے، جس طرح ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا۔

فَعَصٰی فِرۡعَوۡنُ  الرَّسُوۡلَ  فَاَخَذۡنٰہُ اَخۡذًا  وَّبِیۡلًا ﴿۱۶﴾

۱۶۔ تو فرعون نے رسول کی نافرمانی کی، سو ہم نے اُسے سخت وبال میں پکڑا۔

فَکَیۡفَ  تَتَّقُوۡنَ  اِنۡ  کَفَرۡتُمۡ  یَوۡمًا یَّجۡعَلُ  الۡوِلۡدَانَ  شِیۡبَۨا ﴿٭ۖ۱۷﴾

۱۷۔ سو اگر تم انکار کرو تو اس دن سے کس طرح بچو گے،  جو بچّوں کو بوڑھا کردے گا۔

السَّمَآءُ  مُنۡفَطِرٌۢ  بِہٖ ؕ کَانَ  وَعۡدُہٗ مَفۡعُوۡلًا ﴿۱۸﴾

۱۸۔ آسمان اس سے پھٹ پڑنے والا ہے اس کا وعدہ پورا ہوکر رہے گا۔

اِنَّ  ہٰذِہٖ  تَذۡکِرَۃٌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ  اتَّخَذَ  اِلٰی  رَبِّہٖ  سَبِیۡلًا ﴿٪۱۹﴾

۱۹۔ یہ ایک نصیحت ہے، سو جو کوئی چاہے اپنے رب کی طرف رستہ اختیار کرے۔

رکوع 2

اِنَّ  رَبَّکَ یَعۡلَمُ  اَنَّکَ  تَقُوۡمُ  اَدۡنٰی مِنۡ ثُلُثَیِ الَّیۡلِ وَ نِصۡفَہٗ  وَ ثُلُثَہٗ  وَ طَآئِفَۃٌ  مِّنَ  الَّذِیۡنَ مَعَکَ ؕ وَ  اللّٰہُ  یُقَدِّرُ الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ ؕ عَلِمَ  اَنۡ  لَّنۡ تُحۡصُوۡہُ فَتَابَ عَلَیۡکُمۡ  فَاقۡرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ ؕ عَلِمَ  اَنۡ  سَیَکُوۡنُ مِنۡکُمۡ مَّرۡضٰی ۙ وَ اٰخَرُوۡنَ  یَضۡرِبُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ  یَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ ۙ وَ اٰخَرُوۡنَ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۫ۖ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ  مِنۡہُ ۙ وَ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ  وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ  وَ اَقۡرِضُوا اللّٰہَ  قَرۡضًا حَسَنًا ؕ وَ مَا  تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمۡ مِّنۡ خَیۡرٍ تَجِدُوۡہُ  عِنۡدَ اللّٰہِ ہُوَ خَیۡرًا وَّ اَعۡظَمَ اَجۡرًا ؕ وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ  ﴿٪۲۰﴾

۲۰۔ تیرا رب جانتا ہے کہ تو دو تہائی رات کے قریب قیام کرتا ہے اور (کبھی) اس کا نصف اور (کبھی) اس کی تہائی اور ان میں سے بھی ایک گروہ جو تیرے ساتھ ہیں۔ اور اللہ رات اور دن کا اندازہ کرتا ہے وہ جانتاہے کہ تم اس کی حفاظت نہ کرسکو گے، سو وہ تم پر رجوع (برحمت) کرتا ہے۔ سو قرآن سے جو بآسانی پڑھ سکتے ہو پڑھو،  وہ جانتا ہے کہ تم میں سے بیمار ہوں گے اور جو زمین میں سفر کریں گے اللہ (تعالیٰ) کے فضل کوتلاش کرتے ہوں گے اور جو اللہ (تعالیٰ) کی راہ میں جنگ کریں گے۔ سو پڑھو جو اس سے بآسانی پڑھ سکو اورنماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ (تعالیٰ) کے لیے اچھے عمل کرو۔ اور جو کچھ تم اپنی جانوں کے لیے نیکی سے آگے بھیجو گے،  اسے اللہ کے پاس پاؤ گےبہتراور اجر میں بڑھ کر اور اللہ کی حفاظت چاہو، اللہ حفاظت کرنےو الا رحم کرنےو الا ہے۔

Top