قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 75: Al-Qiyamah (Revealed at Makkah: 2 sections, 40 verses)

(75) سُوۡرَۃُ الۡقِیٰمَۃِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

رکوع 1

لَاۤ   اُقۡسِمُ   بِیَوۡمِ  الۡقِیٰمَۃِ ۙ﴿۱﴾

۱۔ نہیں، میں قیامت کے دن کی قسم کھاتا ہوں۔

وَ  لَاۤ   اُقۡسِمُ  بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَۃِ ؕ﴿۲﴾

۲۔ اور نہیں، میں ملامت کرنےوالے نفس کی قسم کھاتا ہوں۔

اَیَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَہٗ ؕ﴿۳﴾

۳۔ کیا اِنسان خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہیں کریں گے۔

بَلٰی قٰدِرِیۡنَ  عَلٰۤی  اَنۡ  نُّسَوِّیَ بَنَانَہٗ ﴿۴﴾

۴۔ ہاں ہم اِس بات پرقادر ہیں کہ اس کے (سارے) اعضا کو ٹھیک کریں۔

بَلۡ یُرِیۡدُ الۡاِنۡسَانُ  لِیَفۡجُرَ  اَمَامَہٗ ۚ﴿۵﴾

۵۔ بلکہ انسان چاہتا ہے کہ آگے بدکاری کرتا چلا جائے۔

یَسۡـَٔلُ  اَیَّانَ یَوۡمُ الۡقِیٰمَۃِ ؕ﴿۶﴾

۶۔ پوچھتا ہے قیامت کادن کب ہے۔

فَاِذَا  بَرِقَ الۡبَصَرُ ۙ﴿۷﴾

۷۔ سو جب نظر خیرہ ہوجائے گی۔

وَ  خَسَفَ الۡقَمَرُ ۙ﴿۸﴾

۸۔ اور چاند تاریک ہوجائے گا۔

وَ  جُمِعَ الشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ ۙ﴿۹﴾

۹۔ اور سورج اور چاند اکٹھے کردیئے جائیں گے۔

یَقُوۡلُ  الۡاِنۡسَانُ یَوۡمَئِذٍ  اَیۡنَ الۡمَفَرُّ ﴿ۚ۱۰﴾

۱۰۔ اس دن انسان کہے گا کہاں بھاگ کرجانا ہے۔

کَلَّا  لَا وَزَرَ ﴿ؕ۱۱﴾

۱۱۔ ہرگز نہیں کوئی جائے پناہ نہیں۔

اِلٰی  رَبِّکَ یَوۡمَئِذِۣ  الۡمُسۡتَقَرُّ ﴿ؕ۱۲﴾

۱۲۔ تیرے رب کی طرف اس دن ٹھکانا ہے۔

یُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ یَوۡمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَ ﴿ؕ۱۳﴾

۱۳۔ اس دن انسان کو اس کی خبر دی جائے گی جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا۔

بَلِ الۡاِنۡسَانُ  عَلٰی نَفۡسِہٖ بَصِیۡرَۃٌ ﴿ۙ۱۴﴾

۱۴۔ بلکہ انسان اپنے نفس پر آپ دلیل ہے۔

وَّ لَوۡ  اَلۡقٰی مَعَاذِیۡرَہٗ ﴿ؕ۱۵﴾

۱۵۔ اور گو وہ اپنے عذر پیش کرے۔

لَا تُحَرِّکۡ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعۡجَلَ بِہٖ ﴿ؕ۱۶﴾

۱۶۔ اس کےساتھ اپنی زبان کومت ہلا نا تاکہ اسے جلدی لے لے۔

اِنَّ عَلَیۡنَا جَمۡعَہٗ  وَ  قُرۡاٰنَہٗ ﴿ۚۖ۱۷﴾

۱۷۔ ہمارے ذمّے اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھنا ہے۔

فَاِذَا قَرَاۡنٰہُ  فَاتَّبِعۡ  قُرۡاٰنَہٗ ﴿ۚ۱۸﴾

۱۸۔ پس جب ہم اس کو پڑھیں تو تُو اس کے پڑھنے کی پیروی کر۔

ثُمَّ  اِنَّ عَلَیۡنَا بَیَانَہٗ ﴿ؕ۱۹﴾

۱۹۔ پھر ہمارے ذمے اس کا کھول کر بتانا ہے۔

کَلَّا بَلۡ  تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَۃَ ﴿ۙ۲۰﴾

۲۰۔ ہرگز نہیں بلکہ تم دنیا سے محبت کرتے ہو۔

وَ  تَذَرُوۡنَ  الۡاٰخِرَۃَ ﴿ؕ۲۱﴾

۲۱۔ اور آخرت کوچھوڑتے ہو۔

وُجُوۡہٌ   یَّوۡمَئِذٍ  نَّاضِرَۃٌ ﴿ۙ۲۲﴾

۲۲۔ (کچھ) مُنہ اس دن تروتازہ ہوں گے۔

اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ ﴿ۚ۲۳﴾

۲۳۔ اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔

وَ  وُجُوۡہٌ  یَّوۡمَئِذٍۭ بَاسِرَۃٌ ﴿ۙ۲۴﴾

۲۴۔ اور (کچھ) مُنہ اس دن بُرے بنے ہوئے ہوں گے۔

تَظُنُّ  اَنۡ  یُّفۡعَلَ بِہَا فَاقِرَۃٌ ﴿ؕ۲۵﴾

۲۵۔ جان لیں گے کہ ان پر پیٹھ توڑنےو الے مصیبت آنے والی ہے۔

کَلَّاۤ  اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ ﴿ۙ۲۶﴾

۲۶۔ ہرگز نہیں جب (جان) گلے تک پہنچ جائے گی۔

وَ  قِیۡلَ  مَنۡ ٜ رَاقٍ ﴿ۙ۲۷﴾

۲۷۔ اور کہا جائے گا کون طبیب ہے۔

وَّ  ظَنَّ  اَنَّہُ  الۡفِرَاقُ ﴿ۙ۲۸﴾

۲۸۔ اور یقین کرلے گا کہ یہ جدائی ہے۔

وَ  الۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ ﴿ۙ۲۹﴾

۲۹۔ اور ایک پنڈلی (دوسری) پنڈلی سے لپٹ جائے گی۔

اِلٰی رَبِّکَ یَوۡمَئِذِۣ الۡمَسَاقُ ﴿ؕ٪۳۰﴾

۳۰۔ تیرے رب کی طرف اس دن چلا جاتا ہے۔

رکوع 2

فَلَا  صَدَّقَ  وَ لَا صَلّٰی ﴿ۙ۳۱﴾

۳۱۔ تو نہ وہ تصدیق کرتا ہے او رنہ نماز پڑھتا ہے۔

وَ  لٰکِنۡ  کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ۙ۳۲﴾

۳۲۔ لیکن جھٹلاتا ہے اور پھر جاتا ہے۔

ثُمَّ  ذَہَبَ  اِلٰۤی  اَہۡلِہٖ یَتَمَطّٰی ﴿ؕ۳۳﴾

۳۳۔ پھر اپنے ساتھیوں کی طرف اتراتا ہوا چلا جاتا ہے۔

اَوۡلٰی لَکَ فَاَوۡلٰی ﴿ۙ۳۴﴾

۳۴۔ افسوس ہے تجھ پر اور افسوس!

ثُمَّ  اَوۡلٰی لَکَ  فَاَوۡلٰی  ﴿ؕ۳۵﴾

۳۵۔ پھر افسوس ہے تجھ پر اور افسوس!

اَیَحۡسَبُ  الۡاِنۡسَانُ اَنۡ یُّتۡرَکَ سُدًی  ﴿ؕ۳۶﴾

۳۶۔ کیا انسان خیال کرتا ہے کہ مہمل ہی چھوڑ دیا جائے گا؟

اَلَمۡ  یَکُ نُطۡفَۃً  مِّنۡ  مَّنِیٍّ یُّمۡنٰی ﴿ۙ۳۷﴾

۳۷۔ کیا وہ منی کا ایک نطفہ نہ تھا جو ڈالی جاتی ہے۔

ثُمَّ  کَانَ عَلَقَۃً  فَخَلَقَ فَسَوّٰی  ﴿ۙ۳۸﴾

۳۸۔ پھر وہ ایک لوتھڑا تھا سو (اسے) پیداکیا پھر ٹھیک بنایا۔

فَجَعَلَ مِنۡہُ  الزَّوۡجَیۡنِ الذَّکَرَ  وَ الۡاُنۡثٰی ﴿ؕ۳۹﴾

۳۹۔ تب اس سے دو زوج بنائے مرد اور عورت۔

اَلَیۡسَ ذٰلِکَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی  اَنۡ یُّحۡیَِۧ  الۡمَوۡتٰی ﴿٪۴۰﴾

۴۰۔ کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ مردوں کو زندہ کرے؟

Top