قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 77: Al-Mursalat (Revealed at Makkah: 2 sections, 50 verses)

(77) سُوۡرَۃُ الۡمُرۡسَلٰتِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

رکوع 1

وَ الۡمُرۡسَلٰتِ  عُرۡفًا ۙ﴿۱﴾

۱۔ گواہ ہیں نیکی پھیلانے کے لیے بھیجی ہوئی۔

فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًا ۙ﴿۲﴾

۲۔ پھر خس و خاشاک کو اُڑادینے والی (جماعتیں)

وَّ  النّٰشِرٰتِ نَشۡرًا ۙ﴿۳﴾

۳۔ اور دُور دُور پھیلادینےو الی۔

فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۙ﴿۴﴾

۴۔ پھر الگ الگ کردینےو الی۔

فَالۡمُلۡقِیٰتِ ذِکۡرًا ۙ﴿۵﴾

۵۔ پھر نصیحت کو پیش کرنے والی (جماعتیں)۔

عُذۡرًا  اَوۡ  نُذۡرًا ۙ﴿۶﴾

۶۔ عذر کے لیے یا ڈرانے کو۔

اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ  لَوَاقِعٌ ؕ﴿۷﴾

۷۔ جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے وہ ضرور ہوکر رہے گا۔

فَاِذَا النُّجُوۡمُ  طُمِسَتۡ ۙ﴿۸﴾

۸۔ پس جب تاروں کی روشنی جاتی رہے۔

وَ  اِذَا السَّمَآءُ  فُرِجَتۡ ۙ﴿۹﴾

۹۔ اور جب آسمان پھٹ جائے۔

وَ  اِذَا  الۡجِبَالُ  نُسِفَتۡ ﴿ۙ۱۰﴾

۱۰۔ اور جب پہاڑ اُڑادیئے جائیں۔

وَ  اِذَا  الرُّسُلُ  اُقِّتَتۡ ﴿ؕ۱۱﴾

۱۱۔ اور جب رسولوں کا وقتِ مقرر آجائے۔

لِاَیِّ  یَوۡمٍ اُجِّلَتۡ ﴿ؕ۱۲﴾

۱۲۔ کس دن کے لیے دیر کی جاتی ہے۔

لِیَوۡمِ  الۡفَصۡلِ ﴿ۚ۱۳﴾

۱۳۔ فیصلے کے دن کے لیے۔

وَ  مَاۤ   اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الۡفَصۡلِ ﴿ؕ۱۴﴾

۱۴۔اور تجھے کیا معلوم ہے فیصلے کا دن کیساہے۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ  لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۱۵﴾

۱۵۔ اس دن جھٹلانےوالوں کے لیے افسوس ہے۔

اَلَمۡ  نُہۡلِکِ  الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾

۱۶۔ کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کیا۔

ثُمَّ  نُتۡبِعُہُمُ   الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿۱۷﴾

۱۷۔ پھر ہم پچھلوں کو اُن کے پیچھے بھیجیں گے۔

کَذٰلِکَ نَفۡعَلُ  بِالۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿۱۸﴾

۱۸۔ اسی طرح ہم مجرموں سے سلوک کرتے ہیں۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ  لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۱۹﴾

۱۹۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے افسوس ہے۔

اَلَمۡ  نَخۡلُقۡکُّمۡ  مِّنۡ مَّآءٍ مَّہِیۡنٍ ﴿ۙ۲۰﴾

۲۰۔ کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے پید انہیں کیا۔

فَجَعَلۡنٰہُ  فِیۡ  قَرَارٍ  مَّکِیۡنٍ ﴿ۙ۲۱﴾

۲۱۔ پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا۔

اِلٰی  قَدَرٍ  مَّعۡلُوۡمٍ ﴿ۙ۲۲﴾

۲۲۔ ایک مقرر اندازے تک۔

فَقَدَرۡنَا ٭ۖ فَنِعۡمَ  الۡقٰدِرُوۡنَ ﴿۲۳﴾

۲۳۔ سو ہم اندازہ کرتے ہیں تو کیا ہی اچھا اندازہ کرنےو الے ہیں۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ  لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۲۴﴾

۲۴۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے افسوس ہے۔

اَلَمۡ  نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ  کِفَاتًا ﴿ۙ۲۵﴾

۲۵۔ کیا ہم نے زمین کو سمیٹ لینے والی نہیں بنایا۔

اَحۡیَآءً   وَّ  اَمۡوَاتًا ﴿ۙ۲۶﴾

۲۶۔ (کیا) زندوں کو اور (کیا) مُردوں کو۔

وَّ جَعَلۡنَا فِیۡہَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَیۡنٰکُمۡ مَّآءً  فُرَاتًا ﴿ؕ۲۷﴾

۲۷۔ اور اس میں بڑے بڑے اونچے پہاڑ بنائے اور تمہیں میٹھا پانی پلایا۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ  لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۲۸﴾

۲۸۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے افسوس ہے۔

اِنۡطَلِقُوۡۤا  اِلٰی مَا کُنۡتُمۡ بِہٖ تُکَذِّبُوۡنَ ﴿ۚ۲۹﴾

۲۹۔ اس کی طرف چلو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔

اِنۡطَلِقُوۡۤا  اِلٰی ظِلٍّ  ذِیۡ ثَلٰثِ شُعَبٍ ﴿ۙ۳۰﴾

۳۰۔ تین شاخوں والے سائے کی طرف چلو۔

لَّا  ظَلِیۡلٍ  وَّ لَا یُغۡنِیۡ مِنَ اللَّہَبِ ﴿ؕ۳۱﴾

۳۱۔ نہ سایہ دینے والا اور نہ شعلے سے بچاتا ہے۔

اِنَّہَا  تَرۡمِیۡ  بِشَرَرٍ  کَالۡقَصۡرِ ﴿ۚ۳۲﴾

۳۲۔ وہ چنگاریاں پھینکتا ہے جیسے محل۔

کَاَنَّہٗ  جِمٰلَتٌ صُفۡرٌ ﴿ؕ۳۳﴾

۳۳۔ گویا وہ زرد اُونٹ ہیں۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۳۴﴾

۳۴۔ اس دن جھٹلانےو الوں کے لیے افسوس ہے۔

ہٰذَا یَوۡمُ لَا  یَنۡطِقُوۡنَ ﴿ۙ۳۵﴾

۳۵۔ یہ وہ دن ہے کہ وہ بات نہ کریں گے۔

وَ لَا یُؤۡذَنُ  لَہُمۡ  فَیَعۡتَذِرُوۡنَ ﴿۳۶﴾

۳۶۔ اور نہ انہیں اجازت دی جائے گی کہ عذر پیش کریں۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ  لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۳۷﴾

۳۷۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے افسوس ہے۔

ہٰذَا یَوۡمُ الۡفَصۡلِ ۚ جَمَعۡنٰکُمۡ وَ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۳۸﴾

۳۸۔ یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اورپہلوں کو اکٹھا کیا۔

فَاِنۡ کَانَ  لَکُمۡ  کَیۡدٌ  فَکِیۡدُوۡنِ ﴿۳۹﴾

۳۹۔ سو اگر تمہارے پاس کوئی حیلہ ہے تو میرے خلاف حیلہ کرلو۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿٪۴۰﴾

۴۰۔ اس دن جھٹلانےو الوں کےلیے افسوس ہے۔

رکوع 2

اِنَّ  الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ ظِلٰلٍ وَّ  عُیُوۡنٍ ﴿ۙ۴۱﴾

۴۱۔ متّقی سایوں اور چشموں میں ہیں۔

وَّ  فَوَاکِہَ  مِمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾

۴۲۔ اور پھلوں میں جن کو وہ چاہیں۔

کُلُوۡا  وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓــًٔۢا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۴۳﴾

۴۳۔ خوشگواری سے کھاؤ او رپیو، اس کا بدلہ جو تم کرتے تھے۔

اِنَّا کَذٰلِکَ  نَجۡزِی  الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۴۴﴾

۴۴۔ اسی طرح ہم نیکی کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۵﴾

۴۵۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے افسوس ہے۔

کُلُوۡا وَ تَمَتَّعُوۡا  قَلِیۡلًا  اِنَّکُمۡ  مُّجۡرِمُوۡنَ ﴿۴۶﴾

۴۶۔ کھاؤ  اور تھوڑا فائدہ اٹھالو، کیونکہ تم مجرم ہو۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۷﴾ 

۴۷۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے افسوس ہے۔

وَ  اِذَا قِیۡلَ لَہُمُ  ارۡکَعُوۡا  لَا  یَرۡکَعُوۡنَ ﴿۴۸﴾

۴۸۔ اور جب انہیں کہا جاتا ہے جُھک جاؤ جھکتے نہیں۔

وَیۡلٌ  یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۹﴾

۴۹۔ اس دن جھٹلانے والوں کے لیے افسوس ہے۔

فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعۡدَہٗ یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿٪۵۰﴾

۵۰۔ سو اس کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے۔

Top