قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 78: An-Naba (Revealed at Makkah: 2 sections, 40 verses)
(78) سُوۡرَۃُ النَّبَاِ مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
رکوع 1
عَمَّ یَتَسَآءَلُوۡنَ ۚ﴿۱﴾
۱۔ کس (بات) کا ایک دوسرے سے سوال کرتے ہیں۔
عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِیۡمِ ۙ﴿۲﴾
۲۔ بڑی بھاری خبر کے متعلق۔
الَّذِیۡ ہُمۡ فِیۡہِ مُخۡتَلِفُوۡنَ ؕ﴿۳﴾
۳۔ جس کے بارے میں وہ اختلاف کررہے ہیں۔
کَلَّا سَیَعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۴﴾
۴۔ یُوں نہیں، یہ جان لیں گے۔
ثُمَّ کَلَّا سَیَعۡلَمُوۡنَ ﴿۵﴾
۵۔ ہاں یوں نہیں، یہ جان لیں گے۔
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِہٰدًا ۙ﴿۶﴾
۶۔ کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟
وَّ الۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ﴿۪ۙ۷﴾
۷۔ اور پہاڑوں کو میخیں۔
وَّ خَلَقۡنٰکُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ﴿۸﴾
۸۔ اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیداکیا۔
وَّ جَعَلۡنَا نَوۡمَکُمۡ سُبَاتًا ۙ﴿۹﴾
۹۔ اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام (کا موجب) بنایا۔
وَّ جَعَلۡنَا الَّیۡلَ لِبَاسًا ﴿ۙ۱۰﴾
۱۰۔ اور ہم نے رات کو پردہ بنایا۔
وَّ جَعَلۡنَا النَّہَارَ مَعَاشًا ﴿۪۱۱﴾
۱۱۔ اور دن کو ہم نے معاش کے لیے بنایا۔
وَّ بَنَیۡنَا فَوۡقَکُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا ﴿ۙ۱۲﴾
۱۲۔ اور ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے۔
وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّہَّاجًا ﴿۪ۙ۱۳﴾
۱۳۔ اور ہم نے سورج کو روشنی اور گرمی دینے والا بنایا۔
وَّ اَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ﴿ۙ۱۴﴾
۱۴۔ اور ہم بادلوں سے زور سے برستا ہوا مینہ اتارتے ہیں۔
لِّنُخۡرِجَ بِہٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًا ﴿ۙ۱۵﴾
۱۵۔ تاکہ ہم اس کے ساتھ غلّہ اور سبزی نکالیں۔
وَّ جَنّٰتٍ اَلۡفَافًا ﴿ؕ۱۶﴾
۱۶۔ اور گھنے باغ۔
اِنَّ یَوۡمَ الۡفَصۡلِ کَانَ مِیۡقَاتًا ﴿ۙ۱۷﴾
۱۷۔ بے شک فیصلے کے دن کاوقت مقرر ہے۔
یَّوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ﴿ۙ۱۸﴾
۱۸۔ جس دن صُور پُھونکاجائے گا تو تم فوج فوج ہوکر آؤ گے۔
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَکَانَتۡ اَبۡوَابًا ﴿ۙ۱۹﴾
۱۹۔ اور آسمان کھول دیا جائے گا سو دروازے ہوجائیں گے۔
وَّ سُیِّرَتِ الۡجِبَالُ فَکَانَتۡ سَرَابًا ﴿ؕ۲۰﴾
۲۰۔ اور پہاڑ اُڑائے جائیں گے سو وہ ریت ہوجائیں گے۔
اِنَّ جَہَنَّمَ کَانَتۡ مِرۡصَادًا ﴿۪ۙ۲۱﴾
۲۱۔ دوزخ گھات میں ہے۔
لِّلطَّاغِیۡنَ مَاٰبًا ﴿ۙ۲۲﴾
۲۲۔ وہی سرکشوں کا ٹھکانا ہے۔
لّٰبِثِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَحۡقَابًا ﴿ۚ۲۳﴾
۲۳۔ اس میں برسوں رہیں گے۔
لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا بَرۡدًا وَّ لَا شَرَابًا ﴿ۙ۲۴﴾
۲۴۔ نہ اس میں ٹھنڈک پائیں گے او رنہ پینے کی چیز۔
اِلَّا حَمِیۡمًا وَّ غَسَّاقًا ﴿ۙ۲۵﴾
۲۵۔ سوائے اُبلتے ہوئے اور سخت ٹھنڈے پانی کے۔
جَزَآءً وِّفَاقًا ﴿ؕ۲۶﴾
۲۶۔ بدلہ موافق (اعما ل ہے)۔
اِنَّہُمۡ کَانُوۡا لَا یَرۡجُوۡنَ حِسَابًا ﴿ۙ۲۷﴾
۲۷۔ کیونکہ وہ حساب کی امید نہ رکھتے تھے۔
وَّ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا کِذَّابًا ﴿ؕ۲۸﴾
۲۸۔ اور ہماری آیتوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے جھٹلاتے تھے۔
وَ کُلَّ شَیۡءٍ اَحۡصَیۡنٰہُ کِتٰبًا ﴿ۙ۲۹﴾
۲۹۔ اور ہر چیز کو ہم نے کتاب میں محفوظ کرلیا۔
فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِیۡدَکُمۡ اِلَّا عَذَابًا ﴿٪۳۰﴾
۳۰۔ سو چکھو، ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے۔
رکوع 2
اِنَّ لِلۡمُتَّقِیۡنَ مَفَازًا ﴿ۙ۳۱﴾
۳۱۔ متقیوں کے لیے کامیابی ہے۔
حَدَآئِقَ وَ اَعۡنَابًا ﴿ۙ۳۲﴾
۳۲۔ باغ اور انگور۔
وَّکَوَاعِبَ اَتۡرَابًا ﴿ۙ۳۳﴾
۳۳۔ اور نوجوان ہم عمر۔
وَّ کَاۡسًا دِہَاقًا ﴿ؕ۳۴﴾
۳۴۔ اور پاک پیالہ۔
لَا یَسۡمَعُوۡنَ فِیۡہَا لَغۡوًا وَّ لَا کِذّٰبًا ﴿ۚ۳۵﴾
۳۵۔ وہ اس میں لغو نہیں سُنیں گے اور نہ جھٹلانا۔
جَزَآءً مِّنۡ رَّبِّکَ عَطَآءً حِسَابًا ﴿ۙ۳۶﴾
۳۶۔ تیرے رب کی طرف سے بدلہ عطائے کافی۔
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا الرَّحۡمٰنِ لَا یَمۡلِکُوۡنَ مِنۡہُ خِطَابًا ﴿ۚ۳۷﴾
۳۷۔ آسمانوں اور زمین کا رب اور جو اُن کے درمیان ہے۔ بے انتہا رحم والا، وہ اس سے کوئی بات نہیں کرسکیں گے۔
یَوۡمَ یَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ صَفًّا ؕ٭ۙ لَّا یَتَکَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَہُ الرَّحۡمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا ﴿۳۸﴾
۳۸۔ جس دن رُوح اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے، وہ کوئی بات نہ کرسکیں گے ، سوائے اس کے کہ جِسے رحمٰن اجازت دے اور وہ درست بات کہے۔
ذٰلِکَ الۡیَوۡمُ الۡحَقُّ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ مَاٰبًا ﴿۳۹﴾
۳۹۔ یہ دن حق ہے۔ سو جو کوئی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنائے۔
اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰکُمۡ عَذَابًا قَرِیۡبًا ۬ۚۖ یَّوۡمَ یَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ یَدٰہُ وَ یَقُوۡلُ الۡکٰفِرُ یٰلَیۡتَنِیۡ کُنۡتُ تُرٰبًا ﴿٪۴۰﴾
۴۰۔ ہم تمہیں ایک قریب کے عذاب سے ڈراتے ہیں، جس دن انسان دیکھ لے گا، جو اس کے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا اور کافر کہے گا ، کاش میں مٹی ہوتا۔