قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 79: An-Naziat (Revealed at Makkah: 2 sections, 46 verses)

(79) سُوۡرَۃُ النّٰزِعٰتِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

رکوع 1

وَ النّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ۙ﴿۱﴾

۱۔ گواہ ہیں ڈوب کر نکال لینےو الی۔

وَّ النّٰشِطٰتِ نَشۡطًا  ۙ﴿۲﴾

۲۔ اور خوشی سے آگے چلنےو الی۔

وَّ السّٰبِحٰتِ سَبۡحًا ۙ﴿۳﴾

۳۔ اور تیزی سے شغل میں لگ جانے والی۔

فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا ۙ﴿۴﴾

۴۔ پھر سبقت کرتی ہوئی آگے بڑھ جانے والی۔

فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا ۘ﴿۵﴾

۵۔ پھر معاملہ کی تدبیر کرنے والی (جماعتیں)۔

یَوۡمَ  تَرۡجُفُ الرَّاجِفَۃُ ۙ﴿۶﴾

۶۔ جس دن کانپنے والی کانپ اُٹھے گی۔

تَتۡبَعُہَا الرَّادِفَۃُ ؕ﴿۷﴾

۷۔ پیچھے آنے والی اس کے پیچھےا ٓئے گی۔

قُلُوۡبٌ یَّوۡمَئِذٍ وَّاجِفَۃٌ ۙ﴿۸﴾

۸۔ (کچھ) دِل اس دن دھڑکتے ہوں گے۔

اَبۡصَارُہَا خَاشِعَۃٌ ۘ﴿۹﴾

۹۔ اُن کی نظریں نیچی ہوں گی۔

یَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا  لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ  فِی الۡحَافِرَۃِ ﴿ؕ۱۰﴾

۱۰۔ کہتے ہیں کیا ہم اُلٹے پاؤں لوٹائے جائیں گے۔ 

ءَ اِذَا کُنَّا عِظَامًا نَّخِرَۃً ﴿ؕ۱۱﴾

۱۱۔ کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے۔

قَالُوۡا تِلۡکَ  اِذًا کَرَّۃٌ  خَاسِرَۃٌ ﴿ۘ۱۲﴾

۱۲۔ کہتے ہیں یہ لوٹنا نقصان والا ہے۔

فَاِنَّمَا ہِیَ زَجۡرَۃٌ   وَّاحِدَۃٌ ﴿ۙ۱۳﴾

۱۳۔ وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی۔

فَاِذَا  ہُمۡ  بِالسَّاہِرَۃِ ﴿ؕ۱۴﴾

۱۴۔ اور وہ ایک میدان میں ہوں گے۔

ہَلۡ  اَتٰىکَ حَدِیۡثُ  مُوۡسٰی ﴿ۘ۱۵﴾

۱۵۔ تجھے موسیٰؑ  کی خبر تو پہنچ چکی ہے۔

اِذۡ  نَادٰىہُ  رَبُّہٗ  بِالۡوَادِ  الۡمُقَدَّسِ طُوًی  ﴿ۚ۱۶﴾

۱۶۔ جب اس کے رب نے اُسے وادئ مقدس طویٰ میں پکارا۔

اِذۡہَبۡ  اِلٰی فِرۡعَوۡنَ  اِنَّہٗ  طَغٰی  ﴿۫ۖ۱۷﴾

۱۷۔ (کہ) فرعون کی طرف جا کہ وہ حد سے نکل گیا ہے۔

فَقُلۡ ہَلۡ  لَّکَ  اِلٰۤی  اَنۡ  تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۸﴾

۱۸۔ اور کہہ کہ کیا تُو چاہتا ہے کہ تُو پاک ہو؟

وَ  اَہۡدِیَکَ  اِلٰی  رَبِّکَ  فَتَخۡشٰی  ﴿ۚ۱۹﴾

۱۹۔ اور میں تجھے تیرے رب کی طرف رستہ دکھاؤں ، سو تُو ڈرے۔

فَاَرٰىہُ  الۡاٰیَۃَ  الۡکُبۡرٰی  ﴿۫ۖ۲۰﴾

۲۰۔ سو اس نے اسے بڑا نشان دکھایا۔

فَکَذَّبَ وَ  عَصٰی ﴿۫ۖ۲۱﴾

۲۱۔ مگر اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔

ثُمَّ  اَدۡبَرَ  یَسۡعٰی  ﴿۫ۖ۲۲﴾

۲۲۔ پھر وہ کوشش کرتا ہُوا پھر گیا۔

فَحَشَرَ  فَنَادٰی ﴿۫ۖ۲۳﴾

۲۳۔ پھر (لوگوں کو) جمع کیا اور پکارا۔

فَقَالَ  اَنَا  رَبُّکُمُ   الۡاَعۡلٰی ﴿۫ۖ۲۴﴾

۲۴۔ اور کہا میں تمہارا بڑا رب ہوں۔

فَاَخَذَہُ  اللّٰہُ  نَکَالَ الۡاٰخِرَۃِ  وَ الۡاُوۡلٰی ﴿ؕ۲۵﴾

۲۵۔ سو اللہ نے اُسے آخرت اور دنیا کی عبرتناک سزا میں پکڑا۔

اِنَّ  فِیۡ ذٰلِکَ لَعِبۡرَۃً  لِّمَنۡ  یَّخۡشٰی ﴿ؕ٪۲۶﴾

۲۶۔ اس میں اس شخص کے لیے عبرت ہے جو ڈرتا ہے۔

رکوع 2

ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا  اَمِ  السَّمَآءُ ؕ بَنٰہَا ﴿ٝ۲۷﴾

۲۷۔ کیا پیدائش میں تم زیادہ سخت ہو یا آسمان! اس نے اسے بنایا۔

رَفَعَ سَمۡکَہَا فَسَوّٰىہَا ﴿ۙ۲۸﴾

۲۸۔ اس کی بلندی کو اونچا کیا، پھر اسے ٹھیک بنایا۔

وَ اَغۡطَشَ لَیۡلَہَا وَ اَخۡرَجَ ضُحٰہَا ﴿۪۲۹﴾

۲۹۔ اور اس کی رات کو اندھیری بنایا اور اس کی روشنی نکالی۔

وَ  الۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِکَ دَحٰىہَا ﴿ؕ۳۰﴾

۳۰۔ اور زمین کو اس کے بعد بچھایا۔

اَخۡرَجَ  مِنۡہَا مَآءَہَا وَ  مَرۡعٰہَا ﴿۪۳۱﴾

۳۱۔ اس سے اس کا پانی اور اس کا چارہ نکالا۔

وَ الۡجِبَالَ  اَرۡسٰہَا ﴿ۙ۳۲﴾

۳۲۔ اور پہاڑوں کو مضبوط بنایا۔

مَتَاعًا  لَّکُمۡ  وَ  لِاَنۡعَامِکُمۡ ﴿ؕ۳۳﴾

۳۳۔ تمہارےلیے اور تمہارے چارپایوں کے لیے سامان۔

فَاِذَا جَآءَتِ  الطَّآمَّۃُ  الۡکُبۡرٰی  ﴿۫ۖ۳۴﴾

۳۴۔ سو جب غالب آنے والی مصیبت آجائے گی۔

یَوۡمَ  یَتَذَکَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰی  ﴿ۙ۳۵﴾

۳۵۔ جس دن انسان یاد کرے گا جو اس نے کوشش کی۔

وَ بُرِّزَتِ الۡجَحِیۡمُ  لِمَنۡ یَّرٰی  ﴿۳۶﴾

۳۶۔ اور دوزخ اس کے لیے ظاہر ہوجائے گی جو دیکھتا ہے۔

فَاَمَّا مَنۡ طَغٰی ﴿ۙ۳۷﴾

۳۷۔ سو جس نے سرکشی کی۔

وَ اٰثَرَ  الۡحَیٰوۃَ  الدُّنۡیَا ﴿ۙ۳۸﴾

۳۸۔ اور دنیا کی زندگی کومقدم کیا۔

فَاِنَّ الۡجَحِیۡمَ ہِیَ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۳۹﴾

۳۹۔ تو دوزخ ہی ٹھکانا ہے۔

وَ اَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ وَ نَہَی النَّفۡسَ عَنِ  الۡہَوٰی ﴿ۙ۴۰﴾

۴۰۔ اور جو اپنے رب کے آگے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے اور نفس کو خواہش سے روکتا ہے۔

فَاِنَّ  الۡجَنَّۃَ  ہِیَ الۡمَاۡوٰی ﴿ؕ۴۱﴾

۴۱۔ تو بہشت ہی ٹھکانا ہے۔

یَسۡـَٔلُوۡنَکَ عَنِ السَّاعَۃِ  اَیَّانَ مُرۡسٰہَا ﴿ؕ۴۲﴾

۴۲۔ وہ تجھ سے اس گھڑی کے متعلق سوال کرتے ہیں کب اس کا قائم ہونا ہے۔

فِیۡمَ  اَنۡتَ مِنۡ  ذِکۡرٰىہَا ﴿ؕ۴۳﴾

۴۳۔ اس بارے میں کہ تُو اس کا یاد دلانے والا ہے۔

اِلٰی رَبِّکَ مُنۡتَہٰىہَا ﴿ؕ۴۴﴾

۴۴۔ تیرے رب کی طرف اس کا انجام ہے۔

اِنَّمَاۤ  اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ یَّخۡشٰہَا ﴿ؕ۴۵﴾

۴۵۔ تُو صرف اسے ڈرانے والا ہے جو اس سے ڈرتا ہے۔

کَاَنَّہُمۡ یَوۡمَ یَرَوۡنَہَا لَمۡ یَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِیَّۃً  اَوۡ ضُحٰہَا ﴿٪۴۶﴾

۴۶۔ جس دن وہ اسے دیکھ لیں گے، گویا کہ صرف ایک شام یا صبح ہی ٹھیرے تھے۔

Top