قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 80: Abasa (Revealed at Makkah: 42 verses)

(80) سُوۡرَۃُ عَبَـسَ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤی ۙ﴿۱﴾

۱۔ تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا۔

اَنۡ  جَآءَہُ  الۡاَعۡمٰی ؕ﴿۲﴾

۲۔ اس لیے کہ اس کے پاس اندھا آیا۔

وَ  مَا یُدۡرِیۡکَ لَعَلَّہٗ  یَزَّکّٰۤی ۙ﴿۳﴾

۳۔ اور تجھے کیا خبر ہے کہ شاید وہی پاکیزگی اختیار کرے۔

اَوۡ یَذَّکَّرُ فَتَنۡفَعَہُ  الذِّکۡرٰی  ؕ﴿۴﴾

۴۔ یا نصیحت قبول کرےپس نصیحت اسے فائدہ دے۔

اَمَّا  مَنِ اسۡتَغۡنٰی ۙ﴿۵﴾

۵۔ جو پروا نہیں کرتا۔

فَاَنۡتَ  لَہٗ  تَصَدّٰی ؕ﴿۶﴾

۶۔ تو اس کی طرف تُو متوجہ ہوتا ہے۔

وَ  مَا عَلَیۡکَ  اَلَّا  یَزَّکّٰی ؕ﴿۷﴾

۷۔ اور تجھ پر کیا (الزام) ہے اگر وہ پاکیزگی اختیار نہ کرے۔

وَ اَمَّا مَنۡ جَآءَکَ یَسۡعٰی ۙ﴿۸﴾

۸۔ اور جو تیرے پاس دوڑتا آیا۔

وَ ہُوَ  یَخۡشٰی ۙ﴿۹﴾

۹۔ اور وہ ڈرتا ہے۔

فَاَنۡتَ عَنۡہُ  تَلَہّٰی ﴿ۚ۱۰﴾

۱۰۔ تُو اس سے بے رُخی کرتا ہے۔

کَلَّاۤ  اِنَّہَا  تَذۡکِرَۃٌ ﴿ۚ۱۱﴾

۱۱۔ یوں نہیں چاہیٔے، یہ ایک نصیحت ہے۔

فَمَنۡ شَآءَ  ذَکَرَہٗ ﴿ۘ۱۲﴾

۱۲۔ سو جو کوئی چاہے اسے یاد رکھے۔

فِیۡ  صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ ﴿ۙ۱۳﴾

۱۳۔ عزّت والے صحیفوں میں،

مَّرۡفُوۡعَۃٍ  مُّطَہَّرَۃٍۭ ﴿ۙ۱۴﴾

۱۴۔ (جو) بلند (اور) پاک (ہیں)۔

بِاَیۡدِیۡ سَفَرَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ لکھنے والوں کے ہاتھوں میں،

کِرَامٍۭ  بَرَرَۃٍ ﴿ؕ۱۶﴾

۱۶۔ (جو) معزز نیک (ہیں)۔

قُتِلَ  الۡاِنۡسَانُ مَاۤ  اَکۡفَرَہٗ ﴿ؕ۱۷﴾

۱۷۔ اِنسان ہلاک ہو، کیسا ناشکرا ہے۔

مِنۡ  اَیِّ  شَیۡءٍ  خَلَقَہٗ ﴿ؕ۱۸﴾

۱۸۔ اسے کس چیز سے پیداکیا۔

مِنۡ  نُّطۡفَۃٍ ؕ خَلَقَہٗ  فَقَدَّرَہٗ ﴿ۙ۱۹﴾

۱۹۔ نطفہ سے اُسے پیداکرتا ہے پھر اسے طاقت دیتا ہے۔

ثُمَّ السَّبِیۡلَ  یَسَّرَہٗ ﴿ۙ۲۰﴾

۲۰۔ پھر رستہ (اس کے لیے) آسان کردیتا ہے۔

ثُمَّ  اَمَاتَہٗ  فَاَقۡبَرَہٗ ﴿ۙ۲۱﴾

۲۱۔ پھر اُسے مارتا ہے پھر قبر میں ڈالتا ہے۔

ثُمَّ  اِذَا شَآءَ  اَنۡشَرَہٗ ﴿ؕ۲۲﴾

۲۲۔ پھر جب چاہے گا اُسے اٹھا کھڑا کرے گا۔

کَلَّا  لَمَّا یَقۡضِ مَاۤ  اَمَرَہٗ ﴿ؕ۲۳﴾

۲۳۔ یوں نہیں وہ پورا ہی نہیں کرتا جو اسے حکم دیتا ہے۔

فَلۡیَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ  اِلٰی  طَعَامِہٖۤ ﴿ۙ۲۴﴾

۲۴۔ پس انسان کو چاہیٔے کہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے۔

اَنَّا صَبَبۡنَا  الۡمَآءَ صَبًّا ﴿ۙ۲۵﴾

۲۵۔ (پہلے) ہم خوب پانی برساتے ہیں۔

ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا ﴿ۙ۲۶﴾

۲۶۔ پھر ہم زمین کو شق کرتے ہوئے پھاڑتے ہیں۔

فَاَنۡۢبَتۡنَا فِیۡہَا حَبًّا ﴿ۙ۲۷﴾

۲۷۔ پھر ہم اس میں غلّہ اگاتے ہیں۔

وَّ عِنَبًا وَّ  قَضۡبًا ﴿ۙ۲۸﴾

۲۸۔ اور انگور اور ترکاری۔

وَّ  زَیۡتُوۡنًا وَّ نَخۡلًا ﴿ۙ۲۹﴾

۲۹۔ اور زیتون اور کھجور۔

وَّ  حَدَآئِقَ غُلۡبًا ﴿ۙ۳۰﴾

۳۰۔ اور گھنے باغ۔

وَّ  فَاکِہَۃً  وَّ اَبًّا ﴿ۙ۳۱﴾

۳۱۔ اور پھل اور چارہ۔

مَّتَاعًا  لَّکُمۡ  وَ لِاَنۡعَامِکُمۡ ﴿ؕ۳۲﴾

۳۲۔ تمہارے لیے اور تمہارے چارپایوں کے لیے سامان۔

فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّۃُ ﴿۫۳۳﴾

۳۳۔ سو جب بہرا کردینے والی مصیبت آئے گی۔

یَوۡمَ  یَفِرُّ  الۡمَرۡءُ مِنۡ  اَخِیۡہِ ﴿ۙ۳۴﴾

۳۴۔ جس دن انسان اپنے بھائی سے بھاگے گا۔

وَ اُمِّہٖ  وَ اَبِیۡہِ ﴿ۙ۳۵﴾

۳۵۔ اور اپنی ماں سے اور اپنے باپ سے۔

وَ صَاحِبَتِہٖ  وَ بَنِیۡہِ ﴿ؕ۳۶﴾

۳۶۔ اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹوں سے۔

لِکُلِّ امۡرِیًٔ مِّنۡہُمۡ یَوۡمَئِذٍ شَاۡنٌ یُّغۡنِیۡہِ ﴿ؕ۳۷﴾

۳۷۔ ہر انسان کے لیے اس دن ایک کام ہوگا جو اسے کافی ہوگا۔

وُجُوۡہٌ  یَّوۡمَئِذٍ مُّسۡفِرَۃٌ ﴿ۙ۳۸﴾

۳۸۔ (کچھ) منہ اس دن چمک رہے ہوں گے۔

ضَاحِکَۃٌ  مُّسۡتَبۡشِرَۃٌ ﴿ۚ۳۹﴾

۳۹۔ خوش خوشخبری کو پالینے والے۔

وَ وُجُوۡہٌ  یَّوۡمَئِذٍ عَلَیۡہَا غَبَرَۃٌ ﴿ۙ۴۰﴾

۴۰۔ اور (کچھ) منہ اس دن ایسے ہوں گے کہ ان پر غبار ہوگا۔

تَرۡہَقُہَا قَتَرَۃٌ ﴿ؕ۴۱﴾

۴۱۔ سیاہی اُن پر چھائی ہوگی۔

اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡکَفَرَۃُ  الۡفَجَرَۃُ ﴿٪۴۲﴾

۴۲۔ یہی کافر بدکار ہیں۔

Top