قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 81: At-Takwir (Revealed at Makkah: 29 verses)

(81) سُوۡرَۃُ التَّکۡوِیۡرِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

اِذَا  الشَّمۡسُ کُوِّرَتۡ ۪ۙ﴿۱﴾

۱۔ جب سُورج لپیٹ لیا جائے گا۔

وَ  اِذَا  النُّجُوۡمُ  انۡکَدَرَتۡ ۪ۙ﴿۲﴾

۲۔ اور جب تارے جھڑ جائیں گے۔

وَ  اِذَا  الۡجِبَالُ سُیِّرَتۡ ۪ۙ﴿۳﴾

۳۔ اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔

وَ  اِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ ۪ۙ﴿۴﴾

۴۔ اور جب اونٹنیاں بے کار کردی جائیں گی۔

وَ  اِذَا  الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡ ۪ۙ﴿۵﴾

۵۔ اور جب وحشی اکھٹے کیے جائیں گے۔

وَ  اِذَا  الۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ ۪ۙ﴿۶﴾

۶۔ اور جب دریا خشک کردیئے جائیں گے۔

وَ  اِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡ ۪ۙ﴿۷﴾

۷۔ اور جب لوگ باہم ملادیئے جائیں گے۔

وَ  اِذَا  الۡمَوۡءٗدَۃُ  سُئِلَتۡ ۪ۙ﴿۸﴾

۸۔ اور جب زندہ درگور کی ہوئی سے پوچھا جائے گا۔

بِاَیِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ ۚ﴿۹﴾

۹۔ کس گناہ پر وہ قتل کی گئی۔

وَ  اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡ ﴿۪ۙ۱۰﴾

۱۰۔ اور جب صحیفے پھیلا دیئے جائیں گے۔

وَ اِذَا  السَّمَآءُ کُشِطَتۡ ﴿۪ۙ۱۱﴾

۱۱۔ اور جب آسمان کی کھال اتاری جائے گی۔

وَ  اِذَا  الۡجَحِیۡمُ سُعِّرَتۡ ﴿۪ۙ۱۲﴾

۱۲۔ اور جب دوزخ بھڑکائی جائے گی۔

وَ  اِذَا  الۡجَنَّۃُ   اُزۡلِفَتۡ ﴿۪ۙ۱۳﴾

۱۳۔ اور جب بہشت قریب لائی جائے گی۔

عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ  اَحۡضَرَتۡ ﴿ؕ۱۴﴾

۱۴۔ ہر شخص جان لے گا کہ کیا لایا ہے۔

فَلَاۤ  اُقۡسِمُ  بِالۡخُنَّسِ ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ نہیں میں پیچھے ہٹنے والوں کی قسم کھاتا ہوں۔

الۡجَوَارِ الۡکُنَّسِ ﴿ۙ۱۶﴾

۱۶۔ چلنےو الوں چُھپنے والوں کی۔

وَ  الَّیۡلِ  اِذَا عَسۡعَسَ ﴿ۙ۱۷﴾

۱۷۔ اور رات کی جب وہ جانے لگے۔

وَ الصُّبۡحِ  اِذَا تَنَفَّسَ ﴿ۙ۱۸﴾

۱۸۔ اور صبح کی جب وہ طلوع کرے۔

اِنَّہٗ  لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ  کَرِیۡمٍ ﴿ۙ۱۹﴾

۱۹۔ یہ یقیناً معزز رسولؐ  پر (اُترا ہوا) کلام ہے۔

ذِیۡ  قُوَّۃٍ  عِنۡدَ ذِی الۡعَرۡشِ مَکِیۡنٍ ﴿ۙ۲۰﴾

۲۰۔ طاقت والے صاحبِ عرش کے نزدیک مرتبے والے پر۔

مُّطَاعٍ  ثَمَّ  اَمِیۡنٍ ﴿ؕ۲۱﴾ 

۲۱۔ جس کی اطاعت کی جاتی ہے اور امین۔

وَ مَا صَاحِبُکُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ ﴿ۚ۲۲﴾

۲۲۔ اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں۔

وَ لَقَدۡ رَاٰہُ  بِالۡاُفُقِ الۡمُبِیۡنِ ﴿ۚ۲۳﴾

۲۳۔ اور یقیناً اس نے اپنے آپ کو کُھلے انتہائی مقام پر دیکھا۔

وَ مَا ہُوَ عَلَی الۡغَیۡبِ بِضَنِیۡنٍ ﴿ۚ۲۴﴾

۲۴۔اور وہ غیب پر بخیل نہیں۔

وَ مَا ہُوَ بِقَوۡلِ شَیۡطٰنٍ رَّجِیۡمٍ ﴿ۙ۲۵﴾

۲۵۔ اور یہ مردود شیطان کاکلام نہیں۔

فَاَیۡنَ تَذۡہَبُوۡنَ ﴿ؕ۲۶﴾

۲۶۔ سو تم کدھر جاتے ہو۔

اِنۡ  ہُوَ  اِلَّا ذِکۡرٌ  لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۲۷﴾

۲۷۔ وہ سب قوموں کے لیے شرف ہے۔

لِمَنۡ  شَآءَ مِنۡکُمۡ  اَنۡ یَّسۡتَقِیۡمَ ﴿ؕ۲۸﴾

۲۸۔ اس کےلیے جو تم میں سے سیدھی راہ پر چلنا چاہے۔

وَ مَا تَشَآءُوۡنَ  اِلَّاۤ  اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ  رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۲۹﴾

۲۹۔ اور تم نہیں چاہتے سوائے اس کے کہ اللہ جہانوں کا رب چاہے۔

Top