قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 82: Al-Infitar (Revealed at Makkah: 19 verses)
(82) سُوۡرَۃُ الۡاِنۡفِطَارِ مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ ۙ﴿۱﴾
۱۔ جب آسمان پھٹ جائے گا۔
وَ اِذَا الۡکَوَاکِبُ انۡتَثَرَتۡ ۙ﴿۲﴾
۲۔ اور جب ستارے پھیل جائیں گے۔
وَ اِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ ﴿ۙ۳﴾
۳۔ اور جب دریا بہادیئے جائیں گے۔
وَ اِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ ۙ﴿۴﴾
۴۔ اور جب قبریں کھول دی جائیں گے۔
عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَ اَخَّرَتۡ ؕ﴿۵﴾
۵۔ ہر شخص جان لے گا جو اس نے آگے بھیجا اور (جو) پیچھے رکھا۔
یٰۤاَیُّہَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الۡکَرِیۡمِ ۙ﴿۶﴾
۶۔ اے انسان! تجھے اپنے ربِّ کریم کے بارے میں کسِ چیز نے دھوکا دیا۔
الَّذِیۡ خَلَقَکَ فَسَوّٰىکَ فَعَدَلَکَ ۙ﴿۷﴾
۷۔ جس نے تجھے پید اکیا، پھر تجھے حکمت سےبنایا پھر تجھے اعتدال پر بنایا۔
فِیۡۤ اَیِّ صُوۡرَۃٍ مَّا شَآءَ رَکَّبَکَ ؕ﴿۸﴾
۸۔ جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا۔
کَلَّا بَلۡ تُکَذِّبُوۡنَ بِالدِّیۡنِ ۙ﴿۹﴾
۹۔ یوں نہیں بلکہ تم جزا کو جھٹلاتے ہو۔
وَ اِنَّ عَلَیۡکُمۡ لَحٰفِظِیۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾
۱۰۔ اور یقیناً تم پر حفاظت کرنے والے ہیں۔
کِرَامًا کَاتِبِیۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾
۱۱۔ معزز لکھنے والے۔
یَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۱۲﴾
۱۲۔ وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو۔
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِیۡ نَعِیۡمٍ ﴿ۚ۱۳﴾
۱۳۔ یقیناً نیک نعمتوں میں ہوں گے۔
وَ اِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِیۡ جَحِیۡمٍ ﴿ۚۖ۱۴﴾
۱۴۔ اور بدکار یقیناً دوزخ میں ہوں گے۔
یَّصۡلَوۡنَہَا یَوۡمَ الدِّیۡنِ ﴿۱۵﴾
۱۵۔ جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے۔
وَ مَا ہُمۡ عَنۡہَا بِغَآئِبِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾
۱۶۔ اور وہ اس سے غائب نہیں ہوں گے۔
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الدِّیۡنِ ﴿ۙ۱۷﴾
۱۷۔ اور تجھے کیا معلوم ہے جزا کا دن کیا ہے۔
ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الدِّیۡنِ ﴿ؕ۱۸﴾
۱۸۔ پھر تجھے کیا معلوم ہے جزا کادن کیا ہے۔
یَوۡمَ لَا تَمۡلِکُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَیۡئًا ؕ وَ الۡاَمۡرُ یَوۡمَئِذٍ لِّلّٰہِ ﴿٪۱۹﴾
۱۹۔ جس دن کوئی شخص کسی شخص کےلیے کوئی اختیار نہ رکھے گا اور حکم اس دن اللہ ہی کا ہوگا۔