قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 84: Al-Inshiqaq (Revealed at Makkah: 25 verses)
(84) سُوۡرَۃُ الاِنۡشقَاقِ مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
اِذَا السَّمَآءُ انۡشَقَّتۡ ۙ﴿۱﴾
۱۔ جب آسمان پھٹ جائے گا۔
وَ اَذِنَتۡ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتۡ ۙ﴿۲﴾
۲۔ اور اپنے رب کی بات سنے گا اور وہ اسی لائق ہے۔
وَ اِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡ ۙ﴿۳﴾
۳۔ اور جب زمین پھیل جائے گی۔
وَ اَلۡقَتۡ مَا فِیۡہَا وَ تَخَلَّتۡ ۙ﴿۴﴾
۴۔ اور جو اس کے اندر ہے وہ نکال دے گی اور خالی ہوجائے گی۔
وَ اَذِنَتۡ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتۡ ؕ﴿۵﴾
۵۔ اور اپنے رب کی بات سنے گی اور وہ اسی لائق ہے۔
یٰۤاَیُّہَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّکَ کَادِحٌ اِلٰی رَبِّکَ کَدۡحًا فَمُلٰقِیۡہِ ۚ﴿۶﴾
۶۔ اے اِنسان تُو سخت کوشش کرکے اپنے رب کی طرف پہنچنے والا پھر اُسے ملنےو الا ہے۔
فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ ۙ﴿۷﴾
۷۔ سو جس کی کتاب اس کے دائیں ہاتھ میں دی گئی،
فَسَوۡفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیۡرًا ۙ﴿۸﴾
۸۔ تو اس کا حساب بھی آسان لیا جائے گا۔
وَّ یَنۡقَلِبُ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ﴿۹﴾
۹۔ اور وہ اپنےساتھیوں کی طرف خوش خوش لوٹ جائے گا۔
وَ اَمَّا مَنۡ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ وَرَآءَ ظَہۡرِہٖ ﴿ۙ۱۰﴾
۱۰۔ اور جس کی کتاب اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دی گئی۔
فَسَوۡفَ یَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا ﴿ۙ۱۱﴾
۱۱۔ تو وہ موت مانگے گا،
وَّ یَصۡلٰی سَعِیۡرًا ﴿ؕ۱۲﴾
۱۲۔ اور دوزخ میں داخل ہوگا۔
اِنَّہٗ کَانَ فِیۡۤ اَہۡلِہٖ مَسۡرُوۡرًا ﴿ؕ۱۳﴾
۱۳۔ وہ (پہلے) اپنے ساتھیوں میں خوش تھا۔
اِنَّہٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ یَّحُوۡرَ ﴿ۚۛ۱۴﴾
۱۴۔ اس کاخیال تھا کہ وہ لوٹ کر نہیں آئے گا۔
بَلٰۤی ۚۛ اِنَّ رَبَّہٗ کَانَ بِہٖ بَصِیۡرًا ﴿ؕ۱۵﴾
۱۵۔ ہاں اس کا رب اسے دیکھنےو الا ہے۔
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِ ﴿ۙ۱۶﴾
۱۶۔ سو نہیں میں شام کی سُرخی کی قسم کھاتا ہوں۔
وَ الَّیۡلِ وَ مَا وَسَقَ ﴿ۙ۱۷﴾
۱۷۔ اور رات کی اور اس کی جسے وہ جمع کرتی ہے۔
وَ الۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ﴿ۙ۱۸﴾
۱۸۔ اور چاند کی جب وہ کامل ہوتا ہے۔
لَتَرۡکَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍ ﴿ؕ۱۹﴾
۱۹۔ تم ضرور ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف چڑھو گے۔
فَمَا لَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾
۲۰۔ سو انہیں کیا ہُوا کہ ایمان نہیں لاتے۔
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیۡہِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا یَسۡجُدُوۡنَ ﴿ؕٛ۲۱﴾
۲۱۔ اور جب اُن پر قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے۔
بَلِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا یُکَذِّبُوۡنَ ﴿۫ۖ۲۲﴾
۲۲۔ بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں۔
وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یُوۡعُوۡنَ ﴿۫ۖ۲۳﴾
۲۳۔ اور اللہ اسے جانتا ہے جو وہ دلوں میں رکھتے ہیں۔
فَبَشِّرۡہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۲۴﴾
۲۴۔ سو انہیں دردناک عذاب کی خبر دے۔
اِلَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمۡ اَجۡرٌ غَیۡرُ مَمۡنُوۡنٍ ﴿٪۲۵﴾
۲۵۔ ہاں جو لوگ ایمان لاتے اور اچھے عمل کرتے ہیں، اُن کے لیے اجر ہے جو ختم نہ ہوگا۔