قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 85: Al-Buruj (Revealed at Makkah: 22 verses)

(85) سُوۡرَۃُ الۡبُرُوۡجِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

وَ السَّمَآءِ  ذَاتِ الۡبُرُوۡجِ ۙ﴿۱﴾

۱۔ ستاروں والا آسمان گواہ ہے۔

وَ الۡیَوۡمِ الۡمَوۡعُوۡدِ ۙ﴿۲﴾

۲۔ اور وعدے کا دن۔

وَ شَاہِدٍ وَّ مَشۡہُوۡدٍ ؕ﴿۳﴾

۳۔ اور گواہ اور جس کی گواہی دی گئی۔

قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِ ۙ﴿۴﴾

۴۔ خندق والے ہلاک ہوگئے۔

النَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِ ۙ﴿۵﴾

۵۔ آگ والے جس میں ایندھن ڈالا جاتا ہے۔

اِذۡ ہُمۡ عَلَیۡہَا قُعُوۡدٌ ۙ﴿۶﴾

۶۔ جب وہ اس پر بیٹھے ہوئے تھے۔

وَّ ہُمۡ عَلٰی مَا یَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ شُہُوۡدٌ  ؕ﴿۷﴾

۷۔ اور وہ اس پر گواہ تھے،  جو وہ مومنوں کےساتھ کرتے تھے۔

وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ  اِلَّاۤ  اَنۡ یُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ الۡعَزِیۡزِ  الۡحَمِیۡدِ ۙ﴿۸﴾

۸۔ اور وہ ان سے صرف اس بات کو بُرا مناتے تھے کہ وہ اللہ غالب تعریف کیے گئے پر ایمان لائے ہیں۔

الَّذِیۡ لَہٗ  مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ اللّٰہُ  عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ شَہِیۡدٌ ؕ﴿۹﴾

۹۔ وہ جس کی بادشاہت آسمانوں اور زمین کی ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔

اِنَّ  الَّذِیۡنَ فَتَنُوا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ  لَمۡ یَتُوۡبُوۡا فَلَہُمۡ عَذَابُ جَہَنَّمَ وَ لَہُمۡ عَذَابُ الۡحَرِیۡقِ ﴿ؕ۱۰﴾

۱۰۔ وہ لوگ جو مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دکھ دیتے ہیں، پھر توبہ نہیں کرتے، تو ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلنے کا عذاب ہے۔

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۬ؕؑ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡکَبِیۡرُ ﴿ؕ۱۱﴾

۱۱۔ وہ لوگ جو ایمان لاتے اور اچھے عمل کرتے ہیں، ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،  یہ بڑی کامیابی ہے۔

اِنَّ بَطۡشَ رَبِّکَ لَشَدِیۡدٌ ﴿ؕ۱۲﴾

۱۲۔ یقیناً تیرے رب کی گرفت سخت ہے۔

اِنَّہٗ  ہُوَ  یُبۡدِئُ وَ یُعِیۡدُ ﴿ۚ۱۳﴾

۱۳۔ وہی پہلی بار بناتا اور بار بار بناتا ہے۔

وَ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُ ﴿ۙ۱۴﴾

۱۴۔ اور وہ بخشنےو الا محّبت کرنےو الا ہے۔

ذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِیۡدُ ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ عرش کا مالک بڑی شان والا۔

فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیۡدُ ﴿ؕ۱۶﴾

۱۶۔ کر گزرنے والا جو وہ چاہتا ہے۔

ہَلۡ  اَتٰىکَ حَدِیۡثُ الۡجُنُوۡدِ ﴿ۙ۱۷﴾

۱۷۔کیا تجھے لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟

فِرۡعَوۡنَ وَ ثَمُوۡدَ ﴿ؕ۱۸﴾

۱۸۔ فرعون اور ثمود کی۔

بَلِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِیۡ تَکۡذِیۡبٍ ﴿ۙ۱۹﴾

۱۹۔ بلکہ وہ جو کافر ہیں جھٹلانے میں (لگے ہوئے) ہیں۔

وَّ اللّٰہُ  مِنۡ  وَّرَآئِہِمۡ  مُّحِیۡطٌ ﴿ۚ۲۰﴾

۲۰۔ اور اللہ نے ان کو ہر طرف سے گھیرا ہوا ہے۔

بَلۡ ہُوَ  قُرۡاٰنٌ  مَّجِیۡدٌ ﴿ۙ۲۱﴾

۲۱۔ بلکہ وہ ایک قرآن بڑی شان والا ہے۔

فِیۡ  لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ ﴿٪۲۲﴾

۲۲۔ محفوظ تختی میں۔

Top