قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 86: At-Tariq (Revealed at Makkah: 17 verses)

(86) سُوۡرَۃُ الطَّارِقِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

وَ السَّمَآءِ  وَ الطَّارِقِ ۙ﴿۱﴾

۱۔ آسمان گواہ ہے اور رات کو آنے والا۔

وَ مَاۤ  اَدۡرٰىکَ مَا الطَّارِقُ ۙ﴿۲﴾

۲۔ اور تجھے کیا خبر ہے کہ رات کو آنے والا کون ہے۔

النَّجۡمُ الثَّاقِبُ ۙ﴿۳﴾

۳۔ چمکتا ہُوا ستارہ ہے۔

اِنۡ کُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَیۡہَا حَافِظٌ ؕ﴿۴﴾

۴۔ کوئی جان نہیں مگر اس پر حفاظت کرنے والا ہے۔

فَلۡیَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَ ؕ﴿۵﴾

۵۔ پس انسان دیکھے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔

خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ  دَافِقٍ ۙ﴿۶﴾

۶۔ وہ گرائے ہوئے پانی سے پیدا ہُوا ہے۔

یَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَیۡنِ الصُّلۡبِ وَ التَّرَآئِبِ ؕ﴿۷﴾

۷۔ وہ پیٹھ اور پسلیوں کے بیچ میں سے نکلتا ہے۔

اِنَّہٗ  عَلٰی رَجۡعِہٖ لَقَادِرٌ ؕ﴿۸﴾

۸۔ یقیناً وہ اس کے لوٹانے پر بھی قادر ہے۔

یَوۡمَ تُبۡلَی السَّرَآئِرُ ۙ﴿۹﴾

۹۔ جس دن چُھپی باتیں ظاہر ہوجائیں گی۔

فَمَا لَہٗ  مِنۡ قُوَّۃٍ  وَّ لَا  نَاصِرٍ ﴿ؕ۱۰﴾

۱۰۔ تو اس کے لیے نہ کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی مددگار۔

وَ السَّمَآءِ  ذَاتِ الرَّجۡعِ ﴿ۙ۱۱﴾

۱۱۔ آسمان گواہ ہے جو (مینہ کو) لوٹاتا ہے۔

وَ الۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِ ﴿ۙ۱۲﴾

۱۲۔اور زمین جو (پودوں سے) پھٹ پڑتی ہے۔

اِنَّہٗ  لَقَوۡلٌ  فَصۡلٌ ﴿ۙ۱۳﴾

۱۳۔ یہ یقیناً فیصلہ کی بات ہے۔

وَّ مَا ہُوَ  بِالۡہَزۡلِ ﴿ؕ۱۴﴾

۱۴۔ اور یہ بیہودگی نہیں۔

اِنَّہُمۡ یَکِیۡدُوۡنَ  کَیۡدًا ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ یہ بھی ایک تدبیر میں لگے ہوئے ہیں۔

وَّ اَکِیۡدُ  کَیۡدًا ﴿ۚۖ۱۶﴾

۱۶۔ اور میں بھی ایک تدبیر کررہا ہوں۔

فَمَہِّلِ الۡکٰفِرِیۡنَ  اَمۡہِلۡہُمۡ رُوَیۡدًا ﴿٪۱۷﴾

۱۷۔ پس تُو کافروں کو مہلت دےاُنہیں تھوڑی ہی مہلت دے۔

Top