قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 87: Al-Ala (Revealed at Makkah: 19 verses)
(87) سُوۡرَۃُ الۡاَعۡلٰی مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّکَ الۡاَعۡلَی ۙ﴿۱﴾
۱۔ اپنے رب بہت بلند کے نام کی تسبیح کر۔
الَّذِیۡ خَلَقَ فَسَوّٰی ۪ۙ﴿۲﴾
۲۔ جس نے پیداکیا، پھر ٹھیک بنایا۔
وَ الَّذِیۡ قَدَّرَ فَہَدٰی ۪ۙ﴿۳﴾
۳۔ جس نے (حد کا) اندازہ لگایا پھر راہ دکھائی۔
وَ الَّذِیۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰی ۪ۙ﴿۴﴾
۴۔ اور جس نے چارہ نکالا۔
فَجَعَلَہٗ غُثَآءً اَحۡوٰی ؕ﴿۵﴾
۵۔ پھر اسے سیاہ کوڑا کرکٹ بنادیا۔
سَنُقۡرِئُکَ فَلَا تَنۡسٰۤی ۙ﴿۶﴾
۶۔ ہم تجھے پڑھائیں گے سو تو نہ بُھولے گا۔
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰہُ ؕ اِنَّہٗ یَعۡلَمُ الۡجَہۡرَ وَ مَا یَخۡفٰی ؕ﴿۷﴾
۷۔ مگر جو اللہ (تعالیٰ) چاہے۔ وہ کھلی بات کو جانتا ہے، اور (اُسے بھی) جو چھُپا ہے۔
وَ نُیَسِّرُکَ لِلۡیُسۡرٰی ۚ﴿ۖ۸﴾
۸۔ اور ہم آسان (طریق) کی طرف تجھے چلائیں گے۔
فَذَکِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّکۡرٰی ؕ﴿۹﴾
۹۔ سو نصیحت کرتا رہ، نصیحت یقیناً نفع دیتی ہے۔
سَیَذَّکَّرُ مَنۡ یَّخۡشٰی ﴿ۙ۱۰﴾
۱۰۔ وہی نصیحت حاصل کرتا ہے جو ڈرتا ہے۔
وَ یَتَجَنَّبُہَا الۡاَشۡقَی ﴿ۙ۱۱﴾
۱۱۔ اور بدبخت اس سے دُور ہوتا ہے۔
الَّذِیۡ یَصۡلَی النَّارَ الۡکُبۡرٰی ﴿ۚ۱۲﴾
۱۲۔ جو بڑی آگ میں داخل ہوگا۔
ثُمَّ لَا یَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحۡیٰی ﴿ؕ۱۳﴾
۱۳۔ پھر وہ نہ اس میں مرے گا اور نہ زندہ ہوگا۔
قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۴﴾
۱۴۔ وہی کامیاب ہوتا ہے جو اپنے آپ کو پاک کرتا ہے۔
وَ ذَکَرَ اسۡمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی ﴿ؕ۱۵﴾
۱۵۔ اور اپنے رب کے نام کو یاد کرتا ہے۔ پس نماز پڑھتا ہے۔
بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا ﴿۫ۖ۱۶﴾
۱۶۔ بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔
وَ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی ﴿ؕ۱۷﴾
۱۷۔ حالانکہ آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔
اِنَّ ہٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰی ﴿ۙ۱۸﴾
۱۸۔ یقیناً یہ پہلے صحیفوں میں ہے۔
صُحُفِ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ مُوۡسٰی ﴿٪۱۹﴾
۱۹۔ ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں (میں)۔