قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 88: Al-Ghashiyah (Revealed at Makkah: 26 verses)

(88) سُوۡرَۃُ الۡغَاشِیَۃِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

ہَلۡ  اَتٰىکَ حَدِیۡثُ  الۡغَاشِیَۃِ ؕ﴿۱﴾

۱۔ کیا تیرے پاس ڈھانک لینے والی کی خبر آئی ہے؟

وُجُوۡہٌ  یَّوۡمَئِذٍ خَاشِعَۃٌ ۙ﴿۲﴾

۲۔ (کچھ) مُنہ اس دن ذلیل ہوں گے۔

عَامِلَۃٌ  نَّاصِبَۃٌ ۙ﴿۳﴾

۳۔ محنت کرنےو الے تھکے ماندے۔

تَصۡلٰی نَارًا حَامِیَۃً ۙ﴿۴﴾

۴۔ جلتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے۔

تُسۡقٰی مِنۡ عَیۡنٍ  اٰنِیَۃٍ ؕ﴿۵﴾

۵۔ اُبلتے ہوئے چشمے سے انہیں پانی پلایا جائے گا۔

لَیۡسَ لَہُمۡ طَعَامٌ   اِلَّا مِنۡ ضَرِیۡعٍ ۙ﴿۶﴾

۶۔ سوائے کانٹوں کے ان کے لیے کوئی کھانا نہ ہوگا۔

لَّا یُسۡمِنُ وَ لَا یُغۡنِیۡ مِنۡ جُوۡعٍ ؕ﴿۷﴾

۷۔ وہ نہ موٹا کرتا ہے اور نہ بُھوک میں کام آتا ہے۔

وُجُوۡہٌ  یَّوۡمَئِذٍ نَّاعِمَۃٌ ۙ﴿۸﴾

۸۔ (کچھ) مُنہ اس دن تروتازہ ہوں گے۔

لِّسَعۡیِہَا  رَاضِیَۃٌ ۙ﴿۹﴾

۹۔ اپنی کوشش کی وجہ سے راضی ہوں گے۔

فِیۡ  جَنَّۃٍ  عَالِیَۃٍ ﴿ۙ۱۰﴾

۱۰۔ بلند بہشت میں۔

لَّا تَسۡمَعُ  فِیۡہَا  لَاغِیَۃً ﴿ؕ۱۱﴾

۱۱۔ تُو اس میں کوئی لغو بات نہ سنُے گا۔

فِیۡہَا عَیۡنٌ جَارِیَۃٌ ﴿ۘ۱۲﴾

۱۲۔ اس میں بہتا ہُوا چشمہ ہے۔

فِیۡہَا سُرُرٌ  مَّرۡفُوۡعَۃٌ ﴿ۙ۱۳﴾

۱۳۔ اُس میں اونچے تخت ہوں گے۔

وَّ  اَکۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَۃٌ ﴿ۙ۱۴﴾

۱۴۔ اور آب خورے رکھے ہوئے۔

وَّ نَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَۃٌ ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ اور گاؤ تکیے قطار میں لگے ہُوئے۔

وَّ زَرَابِیُّ  مَبۡثُوۡثَۃٌ ﴿ؕ۱۶﴾

۱۶۔ اور فرش بچھائے ہوئے۔

اَفَلَا یَنۡظُرُوۡنَ  اِلَی الۡاِبِلِ کَیۡفَ خُلِقَتۡ ﴿ٝ۱۷﴾

۱۷۔ تو کیا بادلوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح پیداکیے گئے ہیں۔

وَ  اِلَی السَّمَآءِ کَیۡفَ رُفِعَتۡ ﴿ٝ۱۸﴾

۱۸۔ اور آسمان کی طرف کہ وہ کیسا بلند بنایا گیا ہے۔

وَ  اِلَی الۡجِبَالِ کَیۡفَ نُصِبَتۡ ﴿ٝ۱۹﴾

۱۹۔ اور پہاڑوں کی طرف کہ وہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں۔

وَ  اِلَی الۡاَرۡضِ کَیۡفَ سُطِحَتۡ ﴿ٝ۲۰﴾

۲۰۔ اور زمین کی طرف کہ وہ کس طرح بچھائی گئی ہے؟

فَذَکِّرۡ ۟ؕ  اِنَّمَاۤ  اَنۡتَ مُذَکِّرٌ ﴿ؕ۲۱﴾

۲۱۔ سو نصیحت کر تُو صرف یاد دلانےو الا ہے۔

لَسۡتَ عَلَیۡہِمۡ  بِمُصَۜیۡطِرٍ ﴿ۙ۲۲﴾

۲۲۔ اُن پر تُو داروغہ نہیں۔

اِلَّا  مَنۡ  تَوَلّٰی  وَ  کَفَرَ ﴿ۙ۲۳﴾

۲۳۔ ہاں جو منہ پھیرتا اور انکار کرتا ہے۔

فَیُعَذِّبُہُ  اللّٰہُ  الۡعَذَابَ الۡاَکۡبَرَ ﴿ؕ۲۴﴾

۲۴۔ تو اللہ اُسے بڑا عذاب دے گا۔

اِنَّ  اِلَیۡنَاۤ  اِیَابَہُمۡ ﴿ۙ۲۵﴾

۲۵۔ ہماری طرف ہی اُن کا لوٹ کر آنا ہے۔

ثُمَّ  اِنَّ  عَلَیۡنَا حِسَابَہُمۡ ﴿٪۲۶﴾

۲۶۔ پھر ہمارے ذمے ہی اُن کا حساب ہے۔

Top