قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 90: Al-Balad (Revealed at Makkah: 20 verses)
(90) سُوۡرَۃُ الۡبَلَدِ مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
لَاۤ اُقۡسِمُ بِہٰذَا الۡبَلَدِ ۙ﴿۱﴾
۱۔ نہیں میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں۔
وَ اَنۡتَ حِلٌّۢ بِہٰذَا الۡبَلَدِ ۙ﴿۲﴾
۲۔ اور تُو اِس شہر میں حرمت سےآزاد کیا گیا ہے۔
وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَ ۙ﴿۳﴾
۳۔ اور باپ کی اور جو اس سے پید اہُوا۔
لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡ کَبَدٍ ؕ﴿۴﴾
۴۔ یقیناً ہم نے اِنسان کو مشقت کے لیے پیداکیا ہے۔
اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ یَّقۡدِرَ عَلَیۡہِ اَحَدٌ ۘ﴿۵﴾
۵۔ کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کسی کو قدرت حاصل نہیں ہوگی۔
یَقُوۡلُ اَہۡلَکۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ﴿۶﴾
۶۔ کہے گا، میں نے بہت سا مال برباد کردیا۔
اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ یَرَہٗۤ اَحَدٌ ؕ﴿۷﴾
۷۔ کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا۔
اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّہٗ عَیۡنَیۡنِ ۙ﴿۸﴾
۸۔ کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں؟
وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیۡنِ ۙ﴿۹﴾
۹۔ اور زبان اور دو ہونٹ۔
وَ ہَدَیۡنٰہُ النَّجۡدَیۡنِ ﴿ۚ۱۰﴾
۱۰۔ اور ہم نے اسے دونوں اونچے رستے دکھادیئے۔
فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَۃَ ﴿۫ۖ۱۱﴾
۱۱۔ سو وہ اونچی گھاٹی پر چڑھنے کی ہمّت نہیں کرتا۔
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡعَقَبَۃُ ﴿ؕ۱۲﴾
۱۲۔ اور تجھے کیا خبر کہ وہ اونچی گھاٹی کیا ہے۔
فَکُّ رَقَبَۃٍ ﴿ۙ۱۳﴾
۱۳۔ کسی گردن کا آزاد کرانا،
اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِیۡ یَوۡمٍ ذِیۡ مَسۡغَبَۃٍ ﴿ۙ۱۴﴾
۱۴۔ یا بھوک کے دن میں کھانا کھلانا۔
یَّتِیۡمًا ذَا مَقۡرَبَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾
۱۵۔ قریبی یتیم کو۔
اَوۡ مِسۡکِیۡنًا ذَا مَتۡرَبَۃٍ ﴿ؕ۱۶﴾
۱۶۔ یا مٹی سے ملے ہوئے مسکین کو۔
ثُمَّ کَانَ مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ تَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَ تَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَۃِ ﴿ؕ۱۷﴾
۱۷۔ پھر ان لوگوں میں سے جو ایمان لاتے ہیں اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو رحم کی نصیحت کرتے ہیں۔
اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ﴿ؕ۱۸﴾
۱۸۔ یہ خوش نصیب ہیں۔
وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا ہُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔمَۃِ ﴿ؕ۱۹﴾
۱۹۔ اور جو ہماری آیتوں کا انکار کرتے ہیں، وہ بدنصیب ہیں۔
عَلَیۡہِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَۃٌ ﴿٪۲۰﴾
۲۰۔ آگ میں (ڈال کر) ان پر دروازے بند کردیئے جائیں گے۔