قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 92: Al-Lail (Revealed at Makkah: 21 verses)

(92) سُوۡرَۃُ الَّیۡلِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

وَ الَّیۡلِ  اِذَا یَغۡشٰی ۙ﴿۱﴾

۱۔ رات گواہ ہے جب وہ پردہ ڈالتی ہے۔

وَ النَّہَارِ  اِذَا  تَجَلّٰی ۙ﴿۲﴾

۲۔ اور دن جب وہ روشن ہوتا ہے۔

وَ مَا خَلَقَ الذَّکَرَ  وَ الۡاُنۡثٰۤی ۙ﴿۳﴾

۳۔ اور نر اور مادہ کا پید اکرنا۔

اِنَّ  سَعۡیَکُمۡ  لَشَتّٰی ؕ﴿۴﴾

۴۔ بے شک تمہاری کوشش الگ الگ ہے۔

فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰی وَ اتَّقٰی ۙ﴿۵﴾

۵۔ سو جو دیتا ہے اور تقویٰ کرتا ہے۔

وَ صَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ﴿۶﴾

۶۔ اور اچھی بات کی تصدیق کرتا ہے۔

فَسَنُیَسِّرُہٗ  لِلۡیُسۡرٰی ؕ﴿۷﴾

۷۔ تو ہم اسے آسانی کی طرف چلائیں گے۔

وَ اَمَّا مَنۡۢ  بَخِلَ وَ اسۡتَغۡنٰی ۙ﴿۸﴾

۸۔ اور جو بخل کرتا ہے اور پروا نہیں کرتا۔

وَ  کَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ﴿۹﴾

۹۔ اور اچھی بات کو جھٹلاتا ہے۔

فَسَنُیَسِّرُہٗ  لِلۡعُسۡرٰی ﴿ؕ۱۰﴾

۱۰۔ تو ہم اُسے تنگی کی طرف چلائیں گے۔

وَ مَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُ  مَا لُہٗۤ  اِذَا تَرَدّٰی ﴿ؕ۱۱﴾

۱۱۔ اور اس کا مال اس کے کام نہ آئے گا جب وہ ہلاک ہوگا۔

اِنَّ  عَلَیۡنَا لَلۡہُدٰی ﴿۫ۖ۱۲﴾

۱۲۔ یقیناً رستہ دکھادینا ہمارا کام ہے۔

وَ اِنَّ  لَنَا لَلۡاٰخِرَۃَ  وَ الۡاُوۡلٰی ﴿۱۳﴾

۱۳۔ اور بلاشبہ آخرت اور پہلی زندگی ہمارے لیے ہی ہے۔

فَاَنۡذَرۡتُکُمۡ  نَارًا تَلَظّٰی ﴿ۚ۱۴﴾

۱۴۔ سو میں تمہیں اس آگ سے ڈراتا ہوں جو شعلے مارتی ہے۔

لَا یَصۡلٰىہَاۤ  اِلَّا الۡاَشۡقَی ﴿ۙ۱۵﴾

۱۵۔ اس میں کوئی داخل نہیں ہوتا مگر بڑا بدبخت۔

الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۶﴾

۱۶۔ جو جھٹلاتا ہے اور پیٹھ پھیر لیتا ہے۔

وَ  سَیُجَنَّبُہَا  الۡاَتۡقَی ﴿ۙ۱۷﴾

۱۷۔ اور بڑا تقویٰ کرنے والا اس سے بچایا جاتا ہے۔

الَّذِیۡ یُؤۡتِیۡ مَالَہٗ یَتَزَکّٰی ﴿ۚ۱۸﴾

۱۸۔ جو تزکیہ کے لیے اپنا مال دیتا ہے۔

وَ مَا لِاَحَدٍ عِنۡدَہٗ  مِنۡ نِّعۡمَۃٍ  تُجۡزٰۤی ﴿ۙ۱۹﴾

۱۹۔ اور اس کے ذمے کسی کا احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے۔

اِلَّا ابۡتِغَآءَ  وَجۡہِ  رَبِّہِ الۡاَعۡلٰی ﴿ۚ۲۰﴾

۲۰۔ مگر اسے صرف اپنے رب بلند ترکی رضا منظور ہے۔

وَ  لَسَوۡفَ یَرۡضٰی ﴿٪۲۱﴾

۲۱۔ اور وہ جلد خوش ہوجائے گا۔

Top