قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن

از مولانا محمد علی

Urdu Translation of the Holy Quran

by Maulana Muhammad Ali

Surah 95: At-Tin (Revealed at Makkah: 8 verses)

(95) سُوۡرَۃُ التِّــیۡنِ مَکِّیَّۃٌ

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے

وَ التِّیۡنِ وَ الزَّیۡتُوۡنِ ۙ﴿۱﴾

۱۔ انجیر اور زیتون گواہ ہیں۔

وَ طُوۡرِ سِیۡنِیۡنَ ۙ﴿۲﴾

۲۔ اور سینا پہاڑ۔

وَ ہٰذَا  الۡبَلَدِ الۡاَمِیۡنِ ۙ﴿۳﴾

۳۔ اور یہ امن والا شہر۔

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ  اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ ۫﴿۴﴾

۴۔ یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت پر پیداکیا ہے۔

ثُمَّ  رَدَدۡنٰہُ  اَسۡفَلَ سٰفِلِیۡنَ ۙ﴿۵﴾

۵۔ پھر اسے ذلیل سے ذلیل حالت کی طرف بھی لوٹا دیتے ہیں۔

اِلَّا  الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَہُمۡ  اَجۡرٌ غَیۡرُ  مَمۡنُوۡنٍ ؕ﴿۶﴾

۶۔ مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کرتے ہیں تو اُن کے لیے ایسا اجر ہے جو ختم نہیں ہوتا۔

فَمَا یُکَذِّبُکَ بَعۡدُ بِالدِّیۡنِ ؕ﴿۷﴾

۷۔ تو کیا چیز تجھے اس کے بعد جزا کے معاملہ میں جھٹلاسکتی ہے۔

اَلَیۡسَ اللّٰہُ  بِاَحۡکَمِ الۡحٰکِمِیۡنَ ٪﴿۸﴾

۸۔ کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر نہیں؟

Top