قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 96: Al-Alaq (Revealed at Makkah: 19 verses)
(96) سُوۡرَۃُ الۡعَـلَقِ مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الَّذِیۡ خَلَقَ ۚ﴿۱﴾
۱۔ اپنے رب کے نام سے پڑھ، جس نے پید اکیا۔
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ ۚ﴿۲﴾
۲۔ انسان کو ایک لوتھڑے سے پیداکیا۔
اِقۡرَاۡ وَ رَبُّکَ الۡاَکۡرَمُ ۙ﴿۳﴾
۳۔ پڑھ اور تیرا رب سب سے بڑھ کر بزرگی والا ہے۔
الَّذِیۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِ ۙ﴿۴﴾
۴۔ جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا۔
عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ یَعۡلَمۡ ؕ﴿۵﴾
۵۔ انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔
کَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَیَطۡغٰۤی ۙ﴿۶﴾
۶۔ نہیں انسان سرکشی اختیار کرتا ہے۔
اَنۡ رَّاٰہُ اسۡتَغۡنٰی ﴿ؕ۷﴾
۷۔ اس لیے کہ وہ اپنے تئیں بے نیاز سمجھتا ہے۔
اِنَّ اِلٰی رَبِّکَ الرُّجۡعٰی ؕ﴿۸﴾
۸۔ تیرے رب کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔
اَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ یَنۡہٰی ۙ﴿۹﴾
۹۔ کیا تو نے اسے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے۔
عَبۡدًا اِذَا صَلّٰی ﴿ؕ۱۰﴾
۱۰۔ جب وہ نماز پڑھتا ہے۔
اَرَءَیۡتَ اِنۡ کَانَ عَلَی الۡہُدٰۤی ﴿ۙ۱۱﴾
۱۱۔ کیا تو نے دیکھا اگر وہ ہدایت پر ہوتا۔
اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰی ﴿ؕ۱۲﴾
۱۲۔ یا تقویٰ کا حکم دیتا۔
اَرَءَیۡتَ اِنۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۳﴾
۱۳۔ کیا تُونے دیکھا اگر اس نے جھٹلایا اور پیٹھ پھیر لی۔
اَلَمۡ یَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰہَ یَرٰی ﴿ؕ۱۴﴾
۱۴۔ کیا وہ جانتا نہیں کہ اللہ دیکھتا ہے۔
کَلَّا لَئِنۡ لَّمۡ یَنۡتَہِ ۬ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِیَۃِ ﴿ۙ۱۵﴾
۱۵۔ نہیں اگر وہ نہ رُکے گا تو ہم اسے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹیں گے۔
نَاصِیَۃٍ کَاذِبَۃٍ خَاطِئَۃٍ ﴿ۚ۱۶﴾
۱۶۔ جھوٹی خطاکار پیشانی (سے)۔
فَلۡیَدۡعُ نَادِیَہٗ ﴿ۙ۱۷﴾
۱۷۔ سو وہ اپنے اہل مجلس کو بلالے۔
سَنَدۡعُ الزَّبَانِیَۃَ ﴿ۙ۱۸﴾
۱۸۔ ہم بھی بہادروں کوبلالیں گے۔
کَلَّا ؕ لَا تُطِعۡہُ وَ اسۡجُدۡ وَ اقۡتَرِبۡ ﴿٪ٛ۱۹﴾
۱۹۔ نہیں اس کی بات نہ مان اور سجدہ کر اور قرب حاصل کر۔