قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 98: Al-Bayyinah (Revealed at Makkah: 8 verses)
(98) سُوۡرَۃُ الۡبَـیِّنَـۃِ مَکِّیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
لَمۡ یَکُنِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ مُنۡفَکِّیۡنَ حَتّٰی تَاۡتِیَہُمُ الۡبَیِّنَۃُ ۙ﴿۱﴾
۱۔ وہ لوگ جو اہل کتاب میں سے کافر ہوئے اور مشرک (گناہ سے) باز آنے والے نہ تھے، یہاں تک کہ ان کے پاس کھلی دلیل آئے۔
رَسُوۡلٌ مِّنَ اللّٰہِ یَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَہَّرَۃً ۙ﴿۲﴾
۲۔ اللہ کی طرف سے رسول جو پاک صحیفے پڑھتا ہے۔
فِیۡہَا کُتُبٌ قَیِّمَۃٌ ؕ﴿۳﴾
۳۔ جس میں قائم رہنے والی کتابیں ہیں۔
وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنَۃُ ؕ﴿۴﴾
۴۔ اور جنہیں کتاب دی گئی تھی انہوں نے تفرقہ نہیں کیا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس کھلی دلیل آگئی۔
وَ مَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِیَعۡبُدُوا اللّٰہَ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ ۬ۙ حُنَفَآءَ وَ یُقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ یُؤۡتُوا الزَّکٰوۃَ وَ ذٰلِکَ دِیۡنُ الۡقَیِّمَۃِ ؕ﴿۵﴾
۵۔ اور انہیں یہی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اللہ (تعالیٰ) کی عبادت کریں اس کے لیے فرمانبرداری کو خالص کرتے ہوئے راست رو ہوں۔ اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور یہی ٹھیک دین ہے۔
اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ فِیۡ نَارِ جَہَنَّمَ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ شَرُّ الۡبَرِیَّۃِ ؕ﴿۶﴾
۶۔ وہ لوگ جنہوں نے اہل کتاب میں سے انکار کیا اور مشرک بھی دوزخ کی آگ میں ہوں گے، اسی میں رہیں گے۔ وہ بدترین مخلوق ہیں۔
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمۡ خَیۡرُ الۡبَرِیَّۃِ ؕ﴿۷﴾
۷۔ جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کرتے ہیں، وہ بہترین مخلوق ہیں۔
جَزَآؤُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ ذٰلِکَ لِمَنۡ خَشِیَ رَبَّہٗ ٪﴿۸﴾
۸۔ ان کا بدلہ ان کے رب کے ہاں ہمیشگی کے باغ ہیں۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، ہمیشہ انہی میں رہیں گے۔ اللہ (تعالیٰ) ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرتاہے۔