قرآنِ کریم (قرآن مجید) کا اردو ترجمہ بمعہ عربی متن
از مولانا محمد علی
Urdu Translation of the Holy Quran
by Maulana Muhammad Ali
Surah 99: Al-Zilzal (Revealed at Makkah: 8 verses)
(99) سُوۡرَۃُ الزِّلۡزَالِ مَدَنِیَّۃٌ
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ بے انتہا رحم والے ، بار بار رحم کرنے والےکے نام سے
اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَہَا ۙ﴿۱﴾
۱۔ جب زمین اپنے بھونچال سے ہلائی جائے گی۔
وَ اَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَہَا ۙ﴿۲﴾
۲۔ اور زمین اپنے بوجھ نکال دے گی۔
وَ قَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَہَا ۚ﴿۳﴾
۳۔ اور انسان کہے گا اسے کیا ہُوا۔
یَوۡمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَہَا ۙ﴿۴﴾
۴۔ اس دن وہ اپنی سب خبریں بیان کردے گی۔
بِاَنَّ رَبَّکَ اَوۡحٰی لَہَا ؕ﴿۵﴾
۵۔ کیونکہ تیرے رب نے اس کے لیے وحی کی۔
یَوۡمَئِذٍ یَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا ۬ۙ لِّیُرَوۡا اَعۡمَالَہُمۡ ؕ﴿۶﴾
۶۔ اس دن لوگ الگ الگ ہوکر نکل پڑیں گے کہ انہیں ان کے عمل دکھائیں جائیں۔
فَمَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾
۷۔ تو جو کوئی ایک ذرّہ کے وزن کے برابر بھلائی کرتاہے اسے دیکھ لے گا۔
وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾
۸۔ اور جو کوئی ایک ذرّہ وزن کے برابر بدی کرے گا اسے دیکھ لے گا۔